
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندار مثال قائم کی گئی
گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندار مثال قائم کی گئی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے ، ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے رہا ہے ۔
