سانحہ کی وجہ سے پورے شہر میں سوگ کی کیفیت ہے ۔ بلوچستان بھر کی عدالتوں میں پاکستان بار کونسل کی اپیل پرعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا
کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کے المناک سانحے کے بعد شہر میں سوگ منایا جا رہا ہے ۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے ، انجمن تاجران کی جانب سے شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے ۔
سانحہ کی وجہ سے پورے شہر میں سوگ کی کیفیت ہے ۔ بلوچستان بھر کی عدالتوں میں پاکستان بار کونسل کی اپیل پرعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ تمام سرکاری اسکول مکمل بند جبکہ کئی نجی اسکول بھی بند ہیں ۔ بازار بند اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے ۔ سانحہ کے بعد شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے نتیجے میں 62 اہلکار شہید جبکہ 117 زخمی ہی