yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بھارتی اداکار اور فلمساز ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش پر پابندی کے خلاف بول پڑے

MH Kazmi October 17, 2016 1 min read
Actor and filmmaker, my heart is difficult, they spoke out against the ban of
Share this:
Actor and filmmaker, my heart is difficult, they spoke out against the ban of
Actor and filmmaker, my heart is difficult, they spoke out against the ban of

ممبئی: بھارت میں جہاں ہندو انتہا پسند اور سینما مالکان فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ کی نمائش کے خلاف ہیں وہیں بالی ووڈ اداکار اور فلمساز اسی شدت سے اس کی ریلیز کی حمایت کررہے ہیں۔

بھارتی فلمیں دیکھنے والے کروڑوں افراد معروف فلمساز کرن جوہر کی’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ کا بڑی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ جہاں اس میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں وہیں ایشویہ رائے بھی دلفریب روپ میں سامنے آئیں گی اور اس کے ساتھ ہی پاکستانی اداکار فواد خان بھی بھرپور انداز میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں لیکن اس فلم کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث انتہا پسند ہندو فلم کی نمائش کے خلاف کمر بستہ ہیں تو کئی ریاستوں کے سینما مالکان نے اس کی نمائش سے ہی معذرت کرلی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس کی نمائش کے حق میں بولنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش کے حق میں آواز بلند کرنے والوں میں اب کئی اداکاروں اور فلمسازوں کی صدائیں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور معروف اداکار پاریش راول نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب کرن جوہر نے ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ بنائی تو اس وقت حالات مختلف تھے۔ ان کی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلم میں شامل کیا۔ اس لئے انہیں کسی قسم کا قسور وار قرار نہیں دیا جاسکتا۔پاریش راول کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار تو فلم میں کام کرنے کا معاوضہ لے کر واپس بھی چلے گئے لیکن اب ان کی سزا ہمارے فلمسازوں کو کیوں دی جائے حالانکہ اس میں ان کو کوئی قصور بھی نہیں۔ فلمساز انوراگ کشیپ کی جانب سے دورہپاکستانپر نریندر مودی سے معافی کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ انوراگ کشیپ دراصل کرن جوہر اور بالی ووڈ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

معروف فلم ساز ساجد نڈیاڈ والا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی فلمسازوں نے اڑی واقعے کے بعد پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز کو اپنی فلموں میں شامل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کا اطلاق ’’اے دل ہے مشکل‘‘ پر نہیں ہوتا کیونکہ یہ فلم اس فیصلے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ اس لئے وہ اپیل کرتے ہیں کہ کرن جوہر کی فلم کی نمائش ہونی چاہیے کیونکہ کرن جوہر ایک بھارتی شہری ہیں اور ایک بھارتی کا دوسرے بھارتی کے ہاتھوں نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ اس موقع پر اداکار ورون دھون نے ساجد نڈیاڈ والا کے موقف کی تائید کی۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ 2 برس کے طویل عرصے میں مکمل ہوئی ہے اور اسے دنیا بھر میں 28 اکتوبر کو ریلیز کیا جانا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
China has stopped discussing e-Mohammad, Lashkar BRICS declaration
Previous Post چین نے جیش محمد، لشکر طیبہ کا ذکر برکس اعلامیے میں رکوا دیا
Next Post ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں فواد کے بعد عمران بھی شامل
'' My heart is hard, even Fawad after Imran

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.