counter easy hit

فیس بک سے بھی زیادہ مقبول ایپ کونسی؟

What is the most popular app on Facebook?

What is the most popular app on Facebook?

ہوسکتا ہے آپ کے لیے اسے تسلیم کرنا ممکن نہ ہو مگر اسنیپ چیٹ مقبولیت میں فیس بک کو پیچھے چھوڑنے والی ہے، کم از کم نوجوانوں میں تو یہ فیس بک سے زیادہ مقبول سوشل میڈیا ایپ ہے۔

یہ بات ایک نئے سروے میں سامنے آئی۔

16 سے 46 سال کے دس ہزار افراد سے ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ اسنیپ چیٹ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسرے نمبر پر بھی فیس بک موجود نہیں تاہم اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کو یہ اعزاز ضرور ملا ہے۔

سروے کے مطابق فیس بک کے استعمال میں کمی سامنے آرہی ہے اور 50 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ مہینے میں صرف ایک بار اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں 80 فیصد نے بتایا کہ وہ مہینے میں کم از کم ایک بار اسنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں اور 35 فیصد نے اسے اپنا پسندیدہ ترین سوشل نیٹ ورک قرار دیا۔

سروے کے مطابق فیس بک انگیج منٹ میں نمایاں کمی آئی ہے اور میسنجر کے نتیجے میں اس کی مقبولیت متاثر ہوئی ہے۔

تاہم انسٹاگرام کو پسند کرنے والوں کی تعداد میں مستحکم انداز سے اضافہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک، اسنیپ چیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کافی پریشان ہے اور اکثر اس کے فیچرز چرا کر اپنی ایپس کا حصہ بناتی رہتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website