yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہیلمٹ پہننے کی سختی اور ہماری خواتین کا مزاج

MH Kazmi October 11, 2016 1 min read
Helmut hardness and wear our women's temperament
Share this:
Helmut hardness and wear our women's temperament
Helmut hardness and wear our women’s temperament

حکومتِ سندھ نے موٹر سائیکل سواروں کے خوفناک اور جان لیوا حادثات پر قابو پانے کی غرض سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار حضرات کے ساتھ ایک بار پھر خواتین سواروں کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازم کردیا گیا ہے۔ پہلے تو یہ صرف پولیس کی جانب سے مطالبہ تھا لیکن اب وزیراعلیٰ فرمان جاری کرچکے ہیں، اور اس پر عمل درآمد کے لئے روایتی سختیاں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں۔ قوانین عوام کے جان و مال اور تحفظ کے لئے ہوتے ہیں لیکن حکومتی اہل کاروں کی رشوت خوری اور عوام کی سُستی اور حکم عدولی کی عادت ان پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

اگرچہ لیڈیز فرسٹ والا مقولہ الٹ ہوگیا ہے۔ بہرحال حکومت کی جانب سے مردوں کی جان کے بعد خواتین کی زندگیوں کی فکرمندی بھی قابل ستائش ہے۔ انسانی زندگی کی بقا و تحفظ کے اس اقدام سے قبل زمینی حقائق کو بھی پیش نظر رکھنا ہوگا۔ موٹرسائیکل غریب اور نچلے متوسط طبقے کی قابل دسترس سواری ہے۔ تباہ حال اور شکستہ بسوں کی چھتوں اور پائیدانوں پر لٹک کر، چنگ چی اور سوزوکیوں کے اذیت ناک سفر کی نسبت اس طبقے کو موٹر سائیکل کی سواری میں آسانی دکھائی دی۔

اس کم خرچ سواری کوعموماََ ایک شادی شدہ جوڑے کو شادی کے اولین ایام سے لے کر چوتھے پانچویں بچے کی پیدائش تک بھی مستقل مزاجی سے استعمال کرنا پڑتا ہے۔ موٹر سائیکل کے اس ’’طویل سفر‘‘ کے تحفظ کے لئے ہیلمٹ کی پابندی یقیناََ خوش آئند ہے، مگر وہ خواتین ہی کیا جو کسی حال میں خوش ہوجائیں۔ نئے حال میں نئے مسائل۔ اب ذرا تصور تو کریں اس سفر کا، موٹرسائیکل کی انتہائی غیر آرام دہ نشست پر براجمان سارے راستے لٹکنے والے کپڑوں (دوپٹے، عبایا) کا سنبھالنا، قدم قدم پر ہڈی پسلی ایک کردینے والے سڑکوں کے نشیب وفراز، اس پر مستزاد لگاتار ہمسفر رہنے والے کچرے کے چھوٹے بڑے ڈھیر اور ان سے نکل کر سیدھا دماغ میں پیوست ہوجانے والی میزائل صفت بدبو۔ بھلا بتائیں اتنے گھمبیر حالات میں خواتین سے سروں پر ہیلمٹ رکھنا برداشت ہوگا؟ اور موٹرسائیکل کا یہ سفر اگر کسی تقریب کے لئے ہوا تو کیا خواتین اپنے حسین ہیئر اسٹائل اور خوبصورت میک اپ بلکہ گیٹ اپ کو ہیلمٹ پر قربان کرسکیں گی؟

ان تمام جھنجھٹوں کے ساتھ، خواتین کو ہیلمٹ کی افادیت سے مرعوب کرنا مشکل ہے۔ ان کی اس جانب ترغیب کے لئے اُمید افزا اقدام ان کے پسندیدہ طریقہ کار کا اطلاق بھی ہوسکتا ہے، اور وہ ہے خواتین ہیلمٹ کا فیشن میں ’’اِن‘‘ ہونا۔ جب جگہ جگہ دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز میں دعوت خریداری دیتے ہوئے لیڈیز ہیلمٹ سجے ہوں گے تو ممکن نہیں کہ خواتین اس جانب متوجہ نہ ہوں۔

اس عمل سے مردوں کو البتہ کچھ مشکلات کا سامنا ہوجائے گا۔ ایک تو موٹرسائیکل سوار صنفِ نازک کو تاڑنے کے مواقع مفقود ہوجائیں گے دوسرا عدم پابندی یا حکم عدولی کی صورت میں ٹریفک اہلکار اضافی دیہاڑی سے محروم رہ جائیں گے۔ مردوں کی جیب پر ہیلمٹ کے خرچ کا نہ صرف اضافی بوجھ بڑھ جائے گا بلکہ فیشن کے چکر میں یہ بوجھ ماہانہ بجٹ کا مستقل حصہ بن جائے گا، کیونکہ کپڑوں کے حساب سے میچنگ کے ہیلمٹ کا مطالبہ کبھی بھی کیا جاسکتا ہے۔

قصہ مختصر یہ کہ تمام اندیشے، امکانات بر طرف خواتین سواروں کے تحفظ کے لئے ہیلمٹ کی پابندی کا حکومتی فیصلہ بلاشبہ وقت کی ضرورت ہے مگر یہ بھی اہم ترین معاملہ ہے کہ اس فیصلے سے متعلق ممکنہ دیگر امور کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ خواتین تو ہیلمٹ سے محفوظ ہوجائیں گی لیکن ان کی گود اور آگے پیچھے بیٹھے ’بِنا ہیلمٹ‘ ننھے سواروں کی زندگیاں کیا اہم نہیں؟ لہذا ضروری ہے کہ قوانین سے قبل ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لائی جائے۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کے 200 روٹس انتہائی ناکافی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اتنے بڑے شہر میں 3 میٹرو ٹریکس سے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہونے کا خواب خام خیالی دکھائی دیتا ہے۔

حکومت شہریوں کو ایسا با سہولت نظام فراہم کرے جس سے موٹرسائیکل سوار فیملیز یہاں تک کہ گاڑیوں والے افراد بھی یکساں طور پر اس کو ترجیح دیں اور اس میں بیٹھنا پسند کریں۔ مرد و خواتین سواروں کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ ننھے سواروں کی زندگیاں بھی قیمتی ہیں۔ لہذا خواتین کے ہیلمٹ پہننے کے نفاذ سے قبل اس کی بتدریج ترغیب کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے انسانی جان کی قدر و قیمت کا احساس دلانا ہوگا کہ ہیلمٹ زندگی کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے لئے کتنا ضروری ہے۔ نیز عدم پابندی کی صورت میں چالان کے سلسلے میں سرکاری اہلکاروں کو غیروں کے معاملے میں سختی اور اپنوں کے ساتھ نرمی اور سفارشی کلچر کو بھی خیر باد کہنا ہوگا۔ان شاء اللہ! وہ وقت آئے گا کہ خواتین کے لئے ہیلمٹ کی ضرورت سے شروع ہونے والی تبدیلی بہتر ٹرانسپورٹ کے نظام کیآمد پر متنج ہوگی۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Pipeline between Russia and Turkey signed the compromise of construction
Previous Post روس اور ترکی کے درمیان پائپ لائن کی تعمیر کا سمجھوتہ طے پاگیا
Next Post لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کی ڈائلیسس مشینوں میں ایڈز وائرس کا انکشاف
News of the discovery of the AIDS virus in dialysis machines Chandka Hospital

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.