yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

جانیے آپ کے گھر میں سب سے گندی چیزیں کونسی ہیں

MH Kazmi October 7, 2016 1 min read
Learn What the nasty stuff in your home
Share this:
Learn What the nasty stuff in your home
Learn What the nasty stuff in your home

اکثر غسل خانوں میں ٹوتھ برش اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ رکھنے کے لیے ایک عدد ٹوتھ برش ہولڈر بھی بڑے اہتمام سے لگایا جاتا ہے لیکن اگر پابندی سے اس کی صفائی نہ کی جائے تو اس میں کئی طرح کے جراثیم،پھپھوندیاور کائی وغیرہ جمع ہوسکتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہفتے میں 2 مرتبہ اسے گرم پانی میں صابن گھول کر اچھی طرح صاف کریں اور جراثیموں کو اس میں پنپنے کا موقع ہی نہ دیں۔

سلیقہ مند گھروں میں غسل خانے کے باہر ایک عدد پائیدان (باتھ میٹ) بھی رکھا ہوتا ہے جس سے گیلے پیر پونچھے جاتے ہیں۔ لیکن پیروں سے اس کے اندر جذب ہوجانے والی یہی نمی (دھول مٹی کے ساتھ مل کر) اسے جراثیم کا بہترین ٹھکانہ بھی بناتی ہے۔ باتھ میٹ کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے اس پر وقتاً فوقتاً کھانے کاسوڈاچھڑکنا مفید رہے گا۔ علاوہ ازیں جھاڑو یا ویکیوم کلینر سے اس کی صفائی کرنے سے پہلے کم از کم 30 منٹ تک اسے کسی کھلی جگہ پر رکھیں، اگر اس جگہ پر تیز دھوپ بھی پڑ رہی ہو تو یہ اور بھی اچھا ہوگا۔کیا آپ جانتے ہیں کہ کچن سنک (جس میں رکھ کر کھانے پینے کی اشیاء اور برتن دھوئے جاتے ہیں) عام ٹوائلٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ جراثیم سے آلودہ ہوسکتا ہے۔ اس میں دھوئی جانے والی چیزوں کی باقیات جمع ہوتی رہتی ہیں جنہیں بروقت صاف نہ کیا جائے تو ان پر خطرناک جراثیم ڈیرے ڈال

Learn What the nasty stuff in your home
Learn What the nasty stuff in your home

سکتے ہیں۔ پانی اور برتن دھونے والےعامصابن/ ڈٹرجنٹ/ محلول سے بھی ان کی صفائی نہیں ہوپاتی اس لیے آپ کو چاہیے کہ حسبِ ضرورت سفید سرکہ اور نیبو کا رس آپس میں ملائیں اور اس میں کوئی سا پرانا ٹوتھ برش ڈبو ڈبو کر ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ کچن سنک کی بھرپور صفائی ضرور کریں۔ اس طرح جراثیم بھی مرجائیں گے اور کچن سنک کی صورت بھی نکھر آئے گی۔ریفریجریٹر کو ہوابند (سیل) کرنے کے لیے اس کے دروازے پر چاروں طرف لچکدار پلاسٹک یا ربڑ جیسی پٹی لگائی جاتی ہے۔ صفائی نہ کی جائے تو اس پر مٹی کے ساتھ ساتھ کائی بھی دکھائی دینے لگتی ہے جو مزید کاہلی برتنے پر ریفریجریٹر کے اندر تک پہنچ سکتی ہے اور اس میں رکھی ہوئی کھانے پینے کی چیزوں کو خراب کرسکتی ہے۔ اس کی صفائی کرنے کے لیے ایک عدد اسپرے گن والی بوتل میں آدھا سفید سرکہ اور آدھاپانی ملاکر رکھ لیں۔ ہفتے میں ایک بار ریفریجریٹر

Learn What the nasty stuff in your home
Learn What the nasty stuff in your home

سیل پر اس محلول کا چھڑکاؤ کریں اور اسے 5 منٹ تک یونہی چھوڑ دیں۔ اب ایک صاف کپڑے سے اس کی صفائی کریں۔ البتہ ریفریجریٹر کا دروازہ بند کرنے سے پہلے یقین کرلیں کہ اس کی سیل مکمل طور پر سوکھ چکی ہے۔گھر میں داخلے کے وقت جوتے چپلیں صاف کرنے کے لیے دروازے کے ساتھ ہی ایک پائیدان (ویلکم میٹ) رکھا جاتا ہے۔ یہ بے چارہ آپ کے جوتے تو صاف کردیتا ہے لیکن ان کی دھول، مٹی اور کیچڑ اپنے اندر جذب کرکے خود کو

Learn What the nasty stuff in your home
Learn What the nasty stuff in your home

آلودہ سے آلودہ تر کرتا چلا جاتا ہے۔ اسے بھی ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ بھرپور صفائی کی ضرورت ہے۔ لیکن صفائی سے پہلے اسے گھر سے باہر لے جاکر اچھی طرح جھاڑ لیں اور اس کے بعد قالینصاف کرنے والے برش یا ویکیوم کلینر سے اس کی صفائی کریں۔ جب یہ مرحلہ مکمل ہوجائے تو پائیدان والی جگہ صاف کرنے کے بعد میٹ رکھیں اور اس پر تھوڑی سی مقدار میں کھانے کا سوڈا پھیلا دیں۔جی ہاں! آپ کا موبائل فون بھی کچھ کم غلیظ نہیں کیونکہ اسے گندے، صاف، چکنے اور آلودہ ہاتھوں سے بار بار چھوا جاتا ہے۔ اور تو اور یہ باورچی خانے، غسل خانے اور بعض اوقات طہارت خانے تک میں لوگوں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ یعنی اس میں وہ تمام جراثیم موجود ہوسکتے ہیں جو ان جگہوں پر پائے جاتے ہیں۔ اس کی باریک باریک درزیں صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پک کی نوک استعمال کی

Learn What the nasty stuff in your home
Learn What the nasty stuff in your home

جاسکتی ہے۔ باقی کا تمام موبائل صاف کرنے کے لیے اینٹی بیکٹیریل ٹشو پیپر یا پھر معمولی سے کھانے کے سوڈے والا کوئی صاف کپڑااستعمالکریں اوریہ

Learn What the nasty stuff in your home
Learn What the nasty stuff in your home

عمل ہفتے میں ایک بار کرنا بھی کافی رہے گا۔بچوں کو جہاں کھلونوں کا شوق ہوتا ہے وہیں انہیں یہ کھلونے یہاں وہاں بکھیرنے میں بھی بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ قالین پر، بستر پر، میز پر، زمین پر، باتھ روم اور ٹوائلٹ تک میں وہ اپنے کھلونے پھینکنے سے باز نہیں آتے۔ اور یہی چیز کھلونوں کو گھر کے آلودہ ترین سامان میں شامل کرتی ہے۔ گھر میں پائے جانے والے کم و بیش تمام اقسام کے جراثیم ان کھلونوں پر اپنی کالونیاں بناسکتے ہیں جس کی وجہ سے بچے بھی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اونی قسم کے کھلونے (جنہیں stuffed toys) بھی کہا جاتا ہے، وقفے وقفے سے واشنگ مشین میں (واشنگ پاؤڈر ڈال کر) دھوئے جاسکتے ہیں البتہ کھنگالتے دوران تھوڑا سا کھانے کا سوڈا اور سفید سرکہ بھی پانی میں شکل کرلیں۔ وہ سخت کھلونے جو واشنگ مشین میں دھوئے نہ جاسکتےہوںانہیں جراثیم اور میل کچیل سے پاک کرنے کے لیے ایک بالٹی پانی میں تھوڑے سے سفید سرکہ والے محلول میں کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور اس کے بعد ایک صاف ستھرے کپڑے سے انہیں اچھی طرح خشک کرلیں۔ اگر ان کھلونوں کا دھونا منع ہو تو پھر آدھا کپ پانی میں اتنی ہی مقدار کا سفید سرکہ ملالیں اور

Learn What the nasty stuff in your home
Learn What the nasty stuff in your home

کوئی صاف کپڑا اس محلول میں  بھگونے اور نچوڑنے کے بعد اسی کپڑے سے کھلونوں کی صفائی کریں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The mercy madrky the successful transition from living woman
Previous Post زندہ خاتون سے حاصل کردہ رحمِ مادرکی کامیاب منتقلی
Next Post کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پارلیمنٹ میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
Resolution in Parliament against Indian atrocities in Kashmir unanimously approved

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.