yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

حلب میں حملے روکو ورنہ بات چیت بند، امریکا کی روس کو دھمکی

MH Kazmi September 29, 2016 1 min read
Share this:
Stop the attacks in Aleppo or talks, Russia threatens US
Stop the attacks in Aleppo or talks, Russia threatens US

 

 

 

 

 

 

 

حلب میں حملے روکو ورنہ بات چیت بند، امریکا کی روس کو دھمکی

شامی شہر حلب کے دو ہسپتالوں پر بمباری کے واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ فرانس نے شام میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکا نے روس کو براہ راست دھمکی دی ہے۔

 

امریکا نے شام کے موضوع پر روس سے تمام تر رابطے منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے حلب کے ہسپتالوں، پانی مہیا کرنے کے مراکز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو روس اور شامی دستوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شامی شہر حلب میں سرگرم امدادی تنظیموں کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں قائم دو ہسپتالوں پر بدھ کو علی الصبح بمباری کی گئی۔

شام کی امیریکن میڈیکل سوسائٹی نے بتایا کہ جنگی طیاروں نے ان ہسپتالوں کو براہ راست نشانہ بنایا اور اب مشرقی حلب میں صرف چھ طبی مراکز باقی بچے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق آج کی بمباری میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کیری نے روس کو الٹی میٹم دیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے پر حملے فوری روکے جائیں ورنہ امریکا شامی تنازعے پر روس کے ساتھ تمام  تر دو طرفہ سرگرمیاں ترک کر دے گا۔ کیری نے مزید کہا کہ اس میں شام میں انسداد دہشت گردی کی مجوزہ مشترکہ کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

Stop the attacks in Aleppo or talks, Russia threatens US
Stop the attacks in Aleppo or talks, Russia threatens US

 

 

 

 

 

 

 

کیری نے روس کو الٹی میٹم دیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے پر حملے فوری روکے جائیں ورنہ امریکا شامی تنازعے پر روس کے ساتھ تمام تر دو طرفہ سرگرمیاں ترک کر دے گا

اسی دوران پوپ فرانسس نے بھی حلب میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے بقول عام شہریوں کا تحفظ فوری ذمہ داری ہے اور بمباری کے ذمے دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پاپائے روم نے مزید کہا، ’’بمباری کرنے والوں کو خدا کے آگے جواب دینا ہو گا۔‘‘ انہوں نے ان واقعات پر شدید تشویش اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

دریں اثناء فرانس شامی شہر حلب میں فائر بندی کے لیے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کرنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک کے مطابق وہ ایک ایسی قرارداد پر کام کر رہے ہیں، جس میں حلب میں فائر بندی کا ذکر ہو گا اور اس کی خلاف ورزی  کرنے والے کسی بھی ملک کو جنگی مجرم سمجھا جائے گا۔ ان کے ایک بیان کے مطابق اس قرارداد کا مقصد یہ بھی ہے کہ حلب میں جنگ بندی کے حوالے سے تمام فریقین اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ ژاں مارک کے بقول اگر کسی ملک نے اس قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہ لیا، تو یہ خطرہ بھی ہو گا کہ اسے بھی جنگی جرائم کا  مرتکب سمجھ لیا جائے۔

دوسری جانب ترکی شام سے ملنے والی اپنی سرحد پر کنکریٹ کی ایک  دیوار کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک ترک اہلکار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ نو سو کلومیٹر طویل یہ دیوار پانچ ماہ میں تعمیر کر لی جائے گی۔ اس بیان کے مطابق اس دیوار کی تعمیر کا مقصد شام سے ترکی میں غیر قانونی نقل مکانی کو روکنا ہے۔

انقرہ حکومت پر طویل عرصے سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک کی طرف سے دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ اُن شامی علاقوں سے ملنے والی اپنی سرحد کو بند کرے، جو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضہ ہیں۔ ترکی نے گزشتہ مہینے ہی شامی باغیوں کے ساتھ مل کر ایک عسکری کارروائی شروع کی تھی، جس کا مقصد شام کے ترکی کے قریب سرحدی علاقوں سے داعش کے جنگجوؤں کو وہاں سے نکالنا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post یونان سے تیس ہزار مہاجرین کی دیگر ملکوں میں منتقلی کا فیصلہ
Next Post قومی زبان سے متعلق اسمبلی میں ایسی قرارداد منظور کہ جس پر ہر پاکستانی کو غصہ آئے گا ۔۔۔

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.