yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

کشمیر کی آزادی کا بہترین موقع، اعزاز کیانی

MH Kazmi September 24, 2016 1 min read
excellent-opportunity-for-kashmirs-independence
Share this:

آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر
کل جسے اہل نظر کہتے تھے ایران ضغیر (اقبالؒ)

excellent-opportunity-for-kashmirs-independence
excellent-opportunity-for-kashmirs-independence

کشمیری عوام کا شمار دنیا کی مظلوم ترین قوم میں ہوتا ہے۔ مظلوم کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے جمہوری ہند سرکار کے مظالم برداشت کر رہی ہے اور اگر بھارت کو اِسی طرح بربریت کی اجازت دی گئی تو آئندہ بھی ان مظالم کے تھمنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ کشمیری عوام پر تشدد کا موجودہ سلسلہ نہ تو کشمیری عوام کے لیے کوئی نئی چیز ہے اور نہ ہی عالمی برادری بشمول مسلم دنیا کے لیے یہ فسادات کوئی نئی خبر ہے۔ کشمیری عوام نے سات دہائیوں میں مظالم کے ایسے متعدد سلاسل کو نہ صرف دیکھا ہے بلکہ ثابت قدمی سے برداشت بھی کیا ہے، اور یہی وہ ثابت قدمی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کشمیریوں کی شہادت، ماوں بہنوں کی عصمت دری اور ان گنت نوجوانوں کی گمشدگی کے باوجود یہ قوم آزادی کے نعرے سے پیچھے نہیں ہٹی۔

اگر موجود فسادات کی بات کی جائے تو اب تک ایک سو سے زائد نہتے کشمیری شہید ہوچکے ہیں، تقریباً دس ہزار کشمیری زخمی ہوچکے ہیں اور درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں کشمیری بیلٹ گن کی گولیاں لگنے کی وجہ سے اپنی ایک آنکھ یا دونوں آنکھوں سے جزوی یا مکمل طور پر محروم ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ سے لگاتار کشمیر کے تمام اضلاح میں کرفیو نافذ ہے، ریڈیو، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل ہیں، حتٰی کے عید کے ایام میں بھی کرفیو جاری رہا، مسلمانوں اور کشمیری رہنماؤں کو نہ صرف نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی بلکہ کشمیری عوام قربانی کا مذہبی فریضہ بھی ادا نہ کرسکے۔ جن پیلٹ گنوں کا استعمال کشمیر کے نہتے عوام پر کیا جارہا ہے عام طور پر ان کا استعمال جانوروں کے شکار کے لیے کیا جاتا ہے، لیکن ہندو سرکار کشمیر پر قبضے کو جائز ثابت کرنے کے لیے انسانی حقوق کو سرے سے بھول ہی چکی ہے۔

ابھی اِس جابرانہ تشدد کا سلسلہ چل ہی رہا تھا کہ اب بھارتی ظالم ریاست نے وہاں ’پاوا‘ نامی ہتھیار کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ پاوا کو عام زبان میں مرچوں والا کارتوس کہا جاتا ہے، یعنی پاوا کو جس ہجوم پر بھی استعمال کیا جاتا ہے وہ وقتی طور پر بے حس و حرکت ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گرفتاریوں میں آسانی ہوتی ہے۔ پاوا کے استعمال سے آنکھوں میں شدید جلن اور خارش پیدا ہوتی ہے، نیز اس سے جلد کی حساسیت میں اصافہ ہوجاتا ہے جس سے خارش اور جلد کی بیماریوں کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ پاوا کے نقصانات کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اُس کی تیاری میں کمیکل کتنی تعداد میں استعمال ہوا اور یہ کارتوس کتنے فاصلے سے چلایا جاتا ہے۔ اس کا منظور شدہ فاصلہ چار سے پانچ میٹر تک ہے، اگر اِس فاصلے کو مدنظر نہیں رکھا گیا تو نقصان بہت زیادہ بھی ہوسکتا ہے، ویسے عام خیال یہی ہے کہ اِس منظور شدہ فاصلے کا خیال نہیں رکھا جائے گا کیونکہ جب بھارتی فوج نے کسی ایک معاملے میں بھی اُصولوں کی پرواہ نہ کی تو وہ اب ایسا کیونکر کرے گی؟

اگر تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو کشمیری ریاست کا وجود تقسیم سے پہلے بھی موجود تھا، تقسیم کے وقت فوجی قوت پر کشمیر کو دو علیحدہ حصوں میں تقسیم کیا گیا اور کشمیر کے حتمی اور مستقل حل کے لیے عالمی ادارے اقوام متحدہ میں قراردادیں جمع کرائی گئی جن پر یہ فیصلہ دیا گیا تھا کہ کشمیر کی عوام کو حق خودارادیت کا اختیار دیا جائے، اور وہ جس کے ساتھ بھی رہنے کا فیصلہ کریں اُنہی کے ساتھ اُن کو شامل کیا جائے، لیکن چونکہ بھارت یہ بات اچھی طرح جانتا تھا کہ اگر یہ کام کاردیا گیا تھا اُن کے ساتھ سے مقبوضہ کشمیر باآسانی نکل جائے گا، اِس لیے وہ مسلسل اِس کام میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ لیکن المیہ یہ ہوا کہ دنیا کی تمام ہی طاقتیں اِس ظلم و ستم کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں حالانکہ ایسے ہی مسائل سوڈان اور مشرقی تیمور میں درپیش تھے جہاں اقوام متحدہ نے اپنا اثر و رسوخ دکھایا اور یوں مسئلہ پُرامن طور پر حل ہوگیا، لیکن ناجانے کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ کیوں اور کب تک خاموش رہے گی۔

اِن تمام تر حالات میں پوری اسلامی دنیا اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے موقف کو عالمی سطح پر اٹھانے میں واضح کردار ادا کریں۔ وکیل کشمیر پاکستان پر بھی لازم ہے کہ وہ محض بیان بازی پر اکتفا نہ کرے اور نہ  کشمیر کے مسئلے کو اٹھانے کے لیے اقوام متحدہ کے اجلاسوں کا انتظار کرے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر کشمیر کا مقدمہ لڑا جائے۔ پاکستان اب یہ اعلان کرے کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو پاکستان بھی بھارت کے ساتھ اُس وقت تک ہندوستان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوجائے۔ کیونکہ اگر آج بھی ہم نے وہی روایتی پالیسی اپنائی رکھی تو بعید نہیں کہ اگلے 70 سال بعد ہماری نئی نسل بھی یہی باتیں کررہی ہوگی جو آج ہم کررہے ہیں اور کشمیر میں پیلٹ اور پاوا کی جگہ کوئی نیا کمیائی ہتھیار لے لے اور معصوم کشمیری یونہی اپنی شہادتیں پیش کررہے ہوں۔

aizaz-kayani-the-blogger
aizaz-kayani-the-blogger

بشکریہ ایکس پریس

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Indian media has kept public in the dark, legislators and Kashmir
Previous Post بھارتی میڈیا نے عوام کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے، رکن اسمبلی مقبوضہ کشمیر
Next Post غلط دستاویزات پرغیرملکی خاتون کو پاکستان لانے والی ائیرلائن پر بھاری جرمانہ
air-line-scandal

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.