yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہاتھ گھل جاتے ہیں پھر کوزہ گری آتی ہے‎

F A Farooqi September 9, 2016 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : عماد ظفر
مائنس ون کا فارمولا پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اول روز سے رائج ہے. غلام محمد بوگرا کے دور سے لیکر آج تک ایسٹیبلیشمنٹ نے اپنے ہی تراشے ہوئے بتوں کو گرانے کیلئے اسی فارمولے کا سہارا لیاِِ یہ فارمولا نہ تو فاطمہ جناح کو زیر کرنے پایا اور نہ ہی شیخ مجیب کو مشرقی پاکستان کی علحدگی سے روکنے پایاِ اس فارمولے کے تحت نہ تو بھٹو کو سیاسی طور پر ختم کیا جا سکا اور نہ ہی بی بی کو ِ اسی فارمولے کے تحت باشا خان اور اکبر بگٹی کی سیاسی سوچ بھی ختم نہ کی جا سکی. یہ فارمولا نہ تو زرداری کو سیاسی طور پر ختم کرنے پایا اور نہ ہی نواز شریف کو اس سے فرق پڑاِ لیکن نہ جانے کیوں وطن عزیز کی ایسٹیبلیشمنٹ آج بھی اسی ناکام فارمولے کو بار بار آزمانے پر بضد دکھائ دیتی ہے.

اگر ملکی سیاسی تاریخ کا بغور مطالعہ کیا جائے تو ملکی سیاست میں دو سیاسی رہنماوں یا خاندانوں کی گہری چھاپ اور گرفت دلھائ دیتی ہے.بھٹو خاندان اور شریف خاندانِ ذوالفقار علی بھٹو کا سیاسی بت بھی ائسٹیبلیشمنٹ کے بت خانے میں تراشا گیا اور نواز شریف کے بت کو تراشنے والے ہاتھ بھی ائسٹیبلیشمنٹ کے تھے. ان دونوں بتوں کو صناعی دینے اور سیاسی دھڑکنیں عطا کرنے کے بعد جب بت سازوں کو یہ ادراک ہوا کہ اب یہ بت صنم خانے کے خدا بنے جاتے ہیں تو بت سازوں نے دونوں بتوں کو پاش پاش کر دیاِ بھٹو کے بت کو توڑنے کیلئے اصغر خان اور پی این اے تحریک کا سہارا لیا گیا اور بالآخر اس کو پاش پاش کر دیا گیاِ لیکن بھٹو کا بت گرنے سے پہلے اتنے پجاری پیدا کر گیا کہ آج بھی اس کو پوجنے والے موجود ہیں اور اس کی سیاسی جماعت کو اس کے جانے کے بعد تین دفعہ مرکز میں وزارت عظمی تک بھی پہنچا چکے. دوسری جانب نواز شریف کے سیاسی بت کو تیار کرتے وقت کوزہ گروں نے ہلکی مٹی اور پتھر کا استعمال کیا تا کہ یہ بت بھی بھٹو کی طرح درد سر نہ بن جائے.

نواز شریف اپنے سیاسی ان داتاوں کی سوچ سے زیادہ تیز اور معاملہ فہم نکلا.بھٹو کی طرح جب اسے بھی پاش پاش کرنے کی کوشش کی گئ تو اس نے وقتی طور پر جھک کر صنم خانے سے روپوشی اختیار کی. روپوشی کے دوران اسے ادراک ہوا کہ صنم خانے میں بت تراشوں کو بت بنانے اور تباہ کرنے کے اس کھیل سے روک کر. اور پجاریوں کو شعبدہ بازیوں سے متاثر کر کے ہی مستقل طور پر بت خانے کا تسلط اپنے پاس رکھا جا سکتا پے. اس نے مناسب وقت کا انتظار کیا اور صنم خانے کے پہلے بت تراش کو ایک چھوٹے سے بت کے زریعے وکلا تحریک کے سہارے شکست دیکر اس کی آمریت کا باب بند کر دیا.

Politics
Politics

بت تراشوں کیلئے یہ صورتحال یکسر نئی اور حیرت انگیز تھی کہ وہ پمیشہ سے ملکی سیاست میں بت تراشتے اور گراتے آئے تھے لیکن کبھی کسی بت نے ان پر جوابی وار کر کے خود ان میں سے ایک کو ہی اپنے ہی بنائے ہوئے صنم ْخانے سے باہر نہیں نکالا تھا. خیر بت تراش اس سیاسی حملے کے بعد اپنے آپ کو بچانے. اور ایک نیا بت تراشنے میں مصروف ہو گئے اور اس دوران نواز شریف نے صنم خانے کے چھوٹے چھوٹے بتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے صنم خانے میں دوبارہ سے سیاسی ناخدا کا منصب سنبھال کیا.

کوزہ گر اور بت تراش اس دوران ایک اور بت تیار کر کے اسے بت خانے میں لے آئے لیکن اب کی بار پجاریوں نے بت سازوں کے اس کھیل کو پہچان لیا اور نئے بت کو سیاسی دھڑکنیں دینے سے انکار کر دیا. بت تراشوں نے اس بت کو مصنوعی سیاسی تنفس پر زندہ رکھا اور الیکٹرانک جوگیوں کے سہارے اسے ناخدا بنانے پر مصر رہے. کہ نواز شریف کے بت کو گرانے کیلئے اس نئے سیاسی بت پر بے حد محنت اور کاریگری کی گئ تھی اور نعاز شریف کا سیاسی بت خود بت تراشوں اور مجسمہ سازوں کیلئے ایک مستقل خطرہ تھاِ کیونکہ بت تراشوں سے بہتر بھلا کون یہ جان سکتا ہے کہ جن بتوں کو ہاتھوں سے تراشا جاتا ہے وہ بت خود ان ہاتھوں کی کاریگری سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں.

بت تراشوں کو یہ ادراک ہو چکا کہ نواز شریف کا بت سیاسی صنم خانے میں اب نہ تو ڈھایا جا سکتا ہے اور نہ ہی گرایا جا سکتا ہے.چنانچہ بت تراشوں نے ایک آخری داو استعمال کرنے کا سوچا. یہ وہی داو ہے جس کو آزما کر نواز شریف نے بت تراشوں کو شکست دے کر صنم خانے میں دوبارہ انٹری دی تھی. بت تراش اب نواز شریف کے بت اور اپنے ایک اور بت جو مصنوعی سیاسی تنفس پر زندہ ہے دونوں کو پاش پوش کرناچاہتے ہیںِ تا کہ ایک نیا بت تراش کے پجاریوں کے سامنے لایا جائے. مصنوعی تنفس پر کھڑے بت کو جانے نہ جانے سے کوئ فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جس دن بت تراشوں نے سیاسی وینٹیلیٹر اتارا اس کا خاتمہ خود بخود ہو جائے گا. لیکن نواز شریف جانتا ہے کہ بت تراشوں کے ترکش میں اب جو “تیر” ہے وہ کارگر نہیں رہا.

آپ نواز شریف کے بت کو پوجتے ہوں یا کسی اور سیاسی بت کو ,لیکن بہر حال آپ کو یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ ملکی سیاسی صنم خانے میں نواز شریف وہ واحد بت ہے جو نہ صرف بت تراشوں کے کھیل کو پہچان گیا بللکہ ان میں سے ایک کو پچھاڑ بھی دیا. بت تراش جانتے ہیں کہ سیاسی صنم کدے میں اگلی باری بھی انہی کے تراشے ہوئے باغی بت کی ہے اور اگلی باری میں وہ بت ان ہاتھوں کو مزید بت بنانے سے روکنے کی پوزیشن میں آ سکتا ہے .یہ وہ صورتحال ہے جو بت تراشوں کو ہر چند قبول نہیں. لیکن قباحت یہ ہے کہ پجاری نواز شریف کے بت کی صنم خانے میں اب بھی پرستش کرتے ہیں.

Nawaz Sharif- PML-N
Nawaz Sharif- PML-N

بت تراش سیاسی صنم خانے کو ڈھا بھی نہیں سکتے کہ ایسا کرنے کی صورت میں بڑے بت ساز انعام و اکرام کی بارشیں ختم کر دیں گے اور بت سازوں کو بت بنانے اور دوبارہ سے ایک نیا سیاسی صنم کدہ تعمیر کرنے کیلئے نہ تو وسائل مہیا ہوں گے اور نہ ہی معاونت. بہرحال بت تراش صنم خانے کو ہی ڈھا دیتے ہیں یا نواز شرئف کا بت ان بت تراشوں کو .اس کا فیصلہ یقینا مستقبل قریب میں ہو جائے گا. لیکن ایک بات تو طے ہے کہ صنم کدے کا یہ سیاسی بت سیاسی صنم کدے کو ساتھ لے کر ہی پاش پاش ہو سکتا ہے اور شاید بہت سے بت تراشوں کو بھی. شاید بت تراشوں کو نواز شریف کا بت تراشتے ہوئے اس بات کا فہم نہیں تھا کہ نواز شریف ایک دن خود کوزہ گر بن جائے گا اور پھر خود چھوٹے چھوٹے بت تراش کر خود بت سازی کے اس کھیل میں اپنا حصہ مانگے گا.

بات شروع ہوئ تھی مائنس ون فارمولے سے جو کبھی بھی کامیاب نپیں ہوا اسی لیے شاید اب مائنس فور کے فارمولے پر عمل کیا جا رہا ہے لیکن فارمولا چاہے مائنس ون ہو یا مائنس فور اس میں بنیادی خامی یہ ہے کہ یہ فارمولا ریاضی کی منطق اور علم پر تو بالکل صیح لاگو ہوتا ہے لیکن سیاست پر نہیں. میدان سیاست کی لاجک ریاضی کے پلس مائنس کے فارمولوں سے نابلد بھی ہے اور مختلف بھی. بہرحال نواز شریف نے ایک بت سے بت تراش یا کوزہ گر بننے کا مرحلہ تین دہایوں میں طے کیا ہے جسے دیکھ کر عباس تابش صاحب کا شعر یاد آتا ہے کہ ” اس قدر گوندھنا پڑتی ہے لہو سے مٹی..ہاتھ گھل جاتے ہیں پھر کوزہ گری آتی ہے ” ِ اب سیاسی بت سے سیاسی کوزہ گر بننے والے نواز شریف کو کم سے کم سیاسی بتوں کے ذریعے نہیں گرایا جا سکتاِ.

Iimad Zafar
Iimad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Urdu
Previous Post قومی زبان کی جلاوطنی آخر کتنی طویل ہے؟
Next Post قربانی اور مہنگائی کا اژدھا
Pakistan Inflation

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.