yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

لباس نہیں جسم کی تشہیر

F A Farooqi September 8, 2016 1 min read
Pakistani Girls Adress
Share this:
Pakistani Girls Adress
Pakistani Girls Adress

تحریر : انعم احسن
انار کلی بازار میں داخل ہوتے ہی، بازار میں موجود ہوٹلز کے ویٹرز ہر آنے جانے والے فرد پر بھوکے گدھوں کی مانند جھپٹ پڑتے ہیں، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ بازار میں داخل ہونے والا ہر شخص ان کے کھانے سے لطف اندوز ہو۔ کوئی بھی شریف آدمی اس بازار میں اپنی فیملی کے ہمراہ داخل ہونے سے پہلے سو بار سوچے گا۔لیکن یہ تحریر انارکلی بازار کی خوبیاں یا خامیاں بیان کرنے کے لئے نہیں لکھ رہی بلکہ 4ستمبر کو مغربی ملبوسات بنانے والی ایک برانڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے اخلاق باختہ اشتہار نے مجھے قلم اُٹھانے پر مجبور کیاہے۔اس اشتہار نے ہر ذی شعور پاکستانی اور لاہور کے غیور عوام کو انتہائی دکھ میں مبتلا کیا ہے۔ اشتہار اسی انار کلی بازار میں فلمایا گیا ہے، اس اشتہار کے مطابق بازار میں دکاندار معمول کے مطابق اپنی دکانوں پر مصروف ہیں۔

ایک دو کھانے کے ڈھابوں پر چار لڑکیاں کھانے میں مشغول ہیں ۔اچانک بازار میں ایک رکشہ آ کر رکتا ہے اس رکشے سے ایک نوجوان لڑکی سر پر سیاہ چادر اُوڑھے بازار میں داخل ہوتی ہے۔بازار میں موجود مرد ترسی ہوئی نظروں سے اس لڑکی جانب دیکھتے ہیں۔جبکہ کھانے کے ڈھابوں پر بیٹھی لڑکیاں کن اکھیوں سے اس نو وارد لڑکی کو دیکھتی ہیں ، گویا کہ انارکلی بہ نفس نفیس بازار میں اتر آئی ہو یا ان کی پڑوسن نے قربانی کا نیا جانور لیا ہو اور وہ ان کے سامنے سے گزر رہا ہو۔لڑکی چلتے چلتے بازار کے نصف میں پہنچتی ہے ایک لڑکا اس کے پاس سے گزرتا ہے اور ماشاء اللہ کہہ کر اس پر جملہ بازی کرتا ہے۔ ماشاء اللہ کا لفظ سنتے ہی لڑکی کی آنکھیں غصے سے سرخ ہو جاتی ہیںوہ اپنی چادر اتار پھینکتی ہے اور پیچ بازار میں ڈھمکے لگانا شروع کردیتی ہے۔کیوں کہ اس نے مذکورہ برانڈ کے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

ان ملبوسات کو پہننے کے بعد اس کے انگ انگ میں بجلی سی بھر گئی ہے اور اس بجلی سے وہ سارے بازار کو جھٹکے دے رہی تھی اس کے سارے جسم پر رعشہ طاری تھا اور وہ مسلسل جھومے جار ہی تھی۔لگ تو یوں رہا تھا کہ گویا اس برانڈ کے لباس کو زیب تن کرتے ہیں جی مچل اٹھتا ہے اور سر بازار ٹھمکے لگانے کو من کرے تو اس سے پرہیز نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ تمام اشتہار ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔بازار میں عام لڑکیوں کے روپ میں پہلے سے ہی ماڈلز کو بھیج دیا گیا۔

Pakistani Girls Modeling
Pakistani Girls Modeling

لڑکی ٹھمکوں کا آغاز کرتی ہے تو فوری باقی ماڈلز اس کے ساتھ رقص انارکلی میں شریک ہو جاتی ہیں دائیں بائیں جھوم کر وہ اپنے سارے جسم کی نمائش کر تی ہیں گویا کہ ماڈلنگ لباس کی نہیں بلکہ اپنی روح اور جسم کی کر رہی ہوں۔برانڈ کا سلوگن اور نام DO your own thing (DYOT) یعنی اپنی مرضی کرو، اب میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ برانڈ پاکستانی عورت سے کیا کرانا چاہتی ہے۔ پہلے ہی نام نہاد آزادی کے نام پر عورت کو بازار کی رونق بنا دیا گیا۔ برانڈ کے اشتہار کے نام پر عورت کے جسم کی فروخت کی جا رہی ہے۔ اشتہار کے نام پر عورت کو اخلاقی پستیوں کی تاریک وادیوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔یورپی طرز کے ملبوسات میں سر عام جسم کی نمائش کا یہ طریقہ پہلے یورپ میں رائج تھا مگر اب مارکیٹنگ یہ طریقہ کار ہماری اقدار ، روایات اور اخلاقیات کو دیمک کی طرح کھانے لگ گیا ہے۔

ہماری تہذیب کا سر عام جنازہ نکالا جا رہا ہے۔برانڈ کے فیس بک صفحے پر اپ لوڈ کئے گئے اس گھٹیا اشتہار میں یہ مئوقف اختیار کیا ہے کہ آج کی عورت آزاد ہے اسے ہر قسم کی آزادی دی جائے۔ہم نے لوگوں کو آزادی کا نیا تصور دیا ہے۔لوگوں کو آزادی ہو کہ وہ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کریں ، معاشرے کی پرواہ نہ کریں۔اسی آزادی اور بے پروائی کے باعث ہی تو عورت اپنی قدر کھو رہی ہے ، مرد کی برابری نے اسی عزت کی بجائے ذلت و خواری تھی۔گھر کی چار دیواری سے باہر لا کر اسے بازار کی زینت بنا دیا ہے۔اشتہارات میں برانڈ کی بجائے عورت کی فروخت کی تلقین کی جاتی ہے۔میری نظر میں آزادی کے اس نئے تصور کا مطلب فحاشی و عریانی پھیلا کر عورت کو ایک پراڈکٹ کی مانند پیش کرکے اشتہارات کی زینت بنانا ہے۔

یہ محض اپنی پروڈکٹ فروخت کرنے کے لئے عورت میں مقناطیسی طاقت بھر کر اپنے اشتہار کو جاذب النظر اور پرکشش بناتے ہیں تاکہ اس اشتہار کو زیادہ لوگ دیکھیں اور پراڈکٹ خریدنے کی جانب مائل ہوں ۔آزادی کے اس تصور کے نام پر عورت ایک جانب تہذیب و مذہب سے آزاد تو ہو ہی رہی ہے جبکہ دوسری جانب مغربی روایات کی غلام بھی بن رہی ہے۔یہی وہ روایات ہیں جن کو اپنانے کے بعد عورت نے معاشرے میں اپنا مقام کھویا ہے۔اور یہی آزادی اسے شہرت کی بلندیوں سے ذلت و پستی کی جانب دھکیلے گی۔ایسے اشتہار ہمیں آزادی دیتے ہیں ، مذہب و اخلاقیات سے بیزار کی آزادی، تہذیب و روایات، اخلاقیات اور معاشرت سے آزادی۔

Pakistani TV Show
Pakistani TV Show

آج ٹی وی چینلز پر جو اشتہارات دکھائے جاتے ہیں وہ کوئی بھی شریف انسان اپنے خاندان کے ہمراہ دیکھ نہیں پاتا لیکن ستم بالائے ستم ہمارے ذہن اس قدر مائوف ہو چکے ہیں کہ ہمیں اس کے تباہ کن اثرات کے بارے میں غور کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔کیوں کہ ہمیں اس قدر بیہودہ اشتہارات دکھا دکھا کر ان کا عادی بنا یا جا چکا ہے ۔عورت کی آزادی دراصل تقلید مغرب ہے جی ہاںیہ وہی آزادی ہے جس نے مغرب کے خاندانی نظام کو تباہ کردیا۔ جس نے مغرب میں عورت کو ذلیل و رسوا کر دیا۔ جس نے مغرب کی عورت کو عدم تحفظ دیا ۔ جس نے مغرب کو اخلاق کی پستیوں کی جانب دھکیلا۔ اسی آزادی نے مغرب میں عورت کو اعلیٰ مقام دینے کی بجائے اسے زمانے کی گرد میں ذلیل و خوار کردیا ہے۔ اس اشتہار کے آنے کے بعد حکومت کا کردار لمحہ فکریہ ہے۔

حال میں متعارف کرایا جانے والا سائبر کرائم بل شخصی آزادی پر تو قدغن لگا رہا ہے مگر ہماری اخلاقیات کو گرانے کے لئے سوشل میڈیا پر وائرل یہ اشتہار ابھی تک مسلسل شئیر کیوں ہو رہا ہے۔ کیا ہمارے معاشرے میں یو ں ہی عورت کی تذلیل کی جا رہی ہے؟ کیا ہماری عورت ایسے ہی بازار میں ٹھمکے لگاتی ہے؟ کیا ایسے ہی عورت کی تذلیل کا تماشا دیکھا جاتا ہے؟ ان تمام سوالات کا جواب تو یہ ہے کہ پاکستانی عورت کو پلکوں پہ بٹھایا جاتا ہے۔ عورت کسی بھی گھر کی ہو ہر پاکستان اسے اپنی عزت سمجھتا ہے اور اس کا تحفظ اپنا اولین فرض جان کر کرتا ہے۔ مگر ہم عورت کی تذلیل پر خاموش کیوں ہیں؟ کیوں سائبر کرائم بل اور سیکورٹی ادارے اس اشتہار پر خاموش بیٹھے ہیں؟۔

آخر کیوں حکومت اس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے؟ کس چیز کی پردہ داری ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ہر ذی شعور پاکستانی کے ذہن میں گردش کر رہے ہیں مگر ان سوالات کے جوابات شاید باقی سوالوں کی طرح کبھی نہ مل سکیں اور ہم یوں ہی بھوک ، پیاس اور چھت کی تلاش میں سرکرداں رہیں گے اور ہماری اقدار ماریکٹنگ کی دوڑ میں کہیں کھو جائیں گی۔ لیکن حکومت کی بجائے ہمیں خود اپنی اقدار کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا، شاید ہمارا جلایا ہوا ایک دیا ہی مستقبل میں چراغاں کرنے کا سبب بن جائے۔

Anam Ahsan
Anam Ahsan

تحریر : انعم احسن

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Peoples Slandering
Previous Post بہتان کیا ہوتا ہے؟
Next Post !!!دن گنے جاچکے۔۔۔
Nawaz Sharif

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.