yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیاسی آمریت سے نجات

F A Farooqi September 1, 2016 1 min read
Politics
Share this:
Universe
Universe

تحریر: شیخ خالد زاہد
کائنات میں موجود ہر شے اپنے ہونے کی کوئی نا کوئی وجہ رکھتی ہے۔ انسان ان وجوہات کو جاننے کیلئے سرگردہ ہے، اسی کوشش میں زمین کی تہہ تک چلاگیااور کیا کیا قدرت کے پوشیدہ خزانے نکال لایا۔ ہم ان قدرت کے خزانوں کو مدنیات کے نام سے جانتے ہیں۔ پھر حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی نشاندہی پر کہ “ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں” کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا اور آسمان کا رخ کیا۔ کہکشاؤں میں گھومنے لگا، رہنے کیلئے نئی جگہوں کی تلاش شروع کردی اور مریخ پر زندگی کے اثرات کی بحث چھیڑ دی۔ ایک طرف تو انسان کو ضرورت کچھ نیا کرنے پر اکساتی ہے تو دوسری طرف انسان یکسانیت سے چھٹکارا پانے کیلئے کچھ نیا کرنے کی جستجو میں مصروف ہوجاتاہے ۔ اختلافِ رائے کی بنیاد پر مختلف نظریات نے جنم لینا شروع کیا۔ نظریاتی اختلافات کی بنیاد پر معاشرتی تبدیلیاں رونما ہونی شروع ہوئیں۔ ان اختلافات کی بنیاد پر ہی سرحدیں بننا شروع ہوئیں۔ اب ان سرحدوں کی حفاظت کیلئے جدید ترین اسلحہ سے لیس فوجیں تعینات ہیں۔ ان سرحدوں کی حفاظت کیلئے انسان نے ایٹم بم بنا لیا ہے۔ سرحدوں کے ادھر بھی ادھر بھی ہماری طرح کے لوگ رہتے ہیں مگر سرحدوں کے تعین کرنے والوں نے ایک دوسرے سے ڈرنے اور خوفزدہ رہنا سیکھا دیا ہے۔

پاکستان دنیا کی وہ واحد مملکت ہے جسے نظریاتی مملکت کہا جاتا ہے ۔ جس کیلئے دوقومی نظریہ کی بنیاد پر تحریک چلائی گئی۔ یہ دوقومی نظریہ بنیادی طور پر ہندو قوم اور مسلمان قوم تھا۔ ہندوستان میں اور بہت ساری قومیں بھی آباد تھیں لیکن ہندو اور مسلمان دو اکثریتی قومیں تھیں یا اسکی کوئی اور وجہ۔ یقیناً ہندوستان میں ہندؤں کی آبادی مسلمانوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھی لیکن انگریز نے اقتدار مسلمان حکمرانوں سے چھینا تھا اور ہندو یہ کبھی نہیں چاہتا تھا کہ اقتدار واپس مسلمانوں کو ملے۔ تقریباً ہزار سالہ اقتدار کا آفتاب غروب ہوگیا اور حکمران طبقے کی زبوں حالی کا دور شروع ہوگیا۔ سال ہا سال سے محکوموں کو بدلہ لینے کا موقع مل گیا جلتی پر تیل ڈالنے کا موقع مل گیا۔ حقیقت میں دو قومی نظریہ سر سید احمد خان نے پیش کر دیا تھا لیکن ان کی نظر میں ان کا بنیادی مقصد مسلمانانِ ہند کی تعلیم کا مسلئہ تھا اور وہ یہ چاہتے تھے کہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے ہمیں تعلیم حاصل کرنا ہوگی۔ کسی مرکزی قیادت کا نا ہونا ان مسائل کو بڑھاتا چلا گیا۔ آخر کار ہندؤں کو موقع مل گیا کہ وہ مسلمانوں سے چن چن کر اپنے اوپر حکومت کرنے کے بدلے لیں۔ ہندو بظاہر انگریزوں سے لڑتے جھگڑتے مگر ان کا اصلی دشمن انگریز نہیں تھا۔

Muslim League
Muslim League

وہ انگریزوں کہ ہاتھ مسلمانوں کے خلاف مضبوط کرتے اور انگریز سرکار سے قریب ہونے کی کوششوں میں لگے رہتے تھے۔ مسلم لیگ سن 1906 میں وجود میں آئی اور تحریک پاکستان کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ مسلمانوں کے سارے رہنماء ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوگئے اور ایک مقصد کے حصول کیلئے دن رات ایک کردیا۔ دن رات کی محنت رنگ لائی، انگنت قربانیاں رنگ لائیں اور دیکھنے والوں نے قیامت سے پہلے قیامت کے منظر دیکھے۔ اس سرزمین پاکستان کیلئے ماؤں نے اپنے جان سے پیارے لالوں کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا۔ اس سرزمین کو اپنے لہو سے سینچا اور اسکی ابیاری کی۔ پاکستان وجود میں آگیا۔ دنیا کی دو عزیم طاقتوں (ہندو اور انگریز) کو تاریخ کی بدترین سیاسی و نظر یاتی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان قائدِاعظم کی انتہک کوششوں کہ نتیجے میں دنیا کہ نقشے پر ابھرگیا۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں کی صداؤں سے نا جانے کتنے لوگوں کے دل خوشی سے پھٹ گئے ہونگے۔ وہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کیلئے زندہ تھے۔انکے لئے اس نعرے کی اہمیت کسی کلمے سے کم نہیں تھی۔

پاکستان ایک سیاسی جماعت کی مرہونِ منت وجود میں آیا۔ اس جماعت نے اپنی ساری توانیاں پاکستان کو بنانے میں پھر اس کو سنوارنے میں لگائے رکھیں۔ پاکستان بننے کہ کچھ عرصے بعد دوسری سیاسی جماعتوں نے جنم لینا شروع کیا پھر سیاسی جماعتوں کی دیکھا دیکھی مذہبی جماعتیں بھی منظرِ عام پر آنا شروع ہوگئیں۔ پھر تحریکِ پاکستان کی قیادت کو انتخابات کہ عمل سے گزرنا پڑا یقیناً وہ لوگ جمہوریت کی خاطر یہ سب برداشت یا سہہ گئے ہونگے۔ ان حقیقی تحریکی لوگوں کہ ساتھ کیا کچھ ہوا ہم اس کی گہرائی میں پھر کبھی چلے جائینگے ۔ پھر مارشل لاء لگائے گئے پھر جہموریت بحال ہوئی پھر مارشل لاء پھر جہموریت یہ آنکھ مچولی جاری و ساری ہے۔ ہمارے ملک میں فوجی حکومتوں کا دور حسبِ ضرورت ذرا زیادہ رہا جس سے یہ تاثر لیا جاسکتا ہے کہ ہمارے ملک کا عام ذہنیت کا آدمی فوجی سوچ رکھتا ہے یعنی حکم چلانے کا شوقین یا عادی۔ اب ان ہی ذہنوں نے سیاست کی باگ دوڑ بھی سنبھال رکھی ہے۔

Politics
Politics

پاکستان تقریباً تین سو سے زیادہ سیاسی و مذہبی جماعتیں جھیل رہا ہے یا پال رہا ہے۔ یہ جماعتیں مختلف نظاموں کو بچانے کے لئے اور کچھ نیا نظام لانے کیلئے بر سرِ پیکار ہیں۔ کسی نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا تو کسی نے کوٹہ سسٹم ختم کروانے کی بات کی، کوئی نفاذ اسلام کا داعی بن گیا اور کوئی ملک میں انصاف کا بول بالا کرنے نکل کھڑا ہوا، کسی نے تعلیم کو ہتھیار بنانے کی باتیں کیں۔ مگر افسوس سیاست تو چل رہی ہے اور سیاست دان بھی مزے میں ہی ہیں عوام، عوام ہی ہوکر رہ گئی ہے۔ آجتک نا روٹی سہولت سے میسر آئی اور نا تن ڈھانپنے کو کپڑا، پانی، بجلی اور گیس آہستہ آہستہ ناپید ہوتی جارہی ہے۔ اتنے نظاموں میں سے نا تو کوئی نظام عوام کو کچھ دے سکا ہے اور نا ہی کسی نئے نظام سے کو ئی امید لگائے رکھی ہے۔

اگر واقعی یہ ساری سیاسی جماعتیں جن میں سے اکثریت تو اپنے رہنماؤں کے ناموں سے جانی جاتی ہیں، وطنِ عزیز پاکستان سے مخلص ہیں تو یہ تین سو کیوں ہیں؟ یہ تین یا چھ کیوں نہیں ہیں؟ یہ جماعتیں اپنے اندر جمہوریت نہیں رکھتیں تو ملک کو کیا جہموری طرز پر چلائینگی۔ اختلافِ رائے یا اختلافِ مزاج اتنے بڑے پیمانے پر نہیں ہوا کرتے اس ملک کو آمرنہ سوچ سے آزاد کروانے کی ضرورت ہے۔ ہم ایٹمی طاقت ہیں اور باقاعدہ طور پر پوری دینا میں صرف اور صرف آٹھ ایٹمی ظاقتیں ہیں۔ دنیا اکیسویں صدی میں رہ رہی ہے اور کہاں سے کہاں جانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور چلی بھی جا رہی ہے مگر ہم اختلافِ رائے پر پورے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگاتے نہیں چوکتے ۔ ہر سیاسی جماعت ایک فرد کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔ اگر سیاست نظریات کی ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا ملک میں خوشحالی بھی آجائے گی۔

Karachi
Karachi

مجھے یہ لکھتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کے آج کہ اخبارات میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایپیکس کمیٹی کے سامنے رکھے گئے کراچی کے وہ بنیادی مسائل ہیں جو سیاسی جماعتوں کو اٹھانے چاہیے تھے، آپکی ان مسائل کی جانب بروقت نشاندہی اور اقدامات قابلِ ستائش ہے۔ کراچی کا امن کافی حد تک بحال ہوچکا ہے اور اب ان ہی معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، احساسِ محرومی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ آپکا نا صرف ایسا سوچنا بلکہ کہہ دینا یقیناً کراچی اور پاکستان کیلئے انتہائی خوش آئند ہیں۔ اب امید کی جاسکتی ہے کہ سیاسی حکمران ان تمام امور پر غور و حوض کرینگے اور جلد ہی کراچی والوں کو روشنیوں اور رونقوں کا شہر واپس مل جائے گا۔ کراچی کو اور کراچی والوں کو اب کھلی فضاء میں سانس لینے کا موقع ملنا چاہئے، گھٹن ذدہ ماحول سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے۔

ہمیں غلامی کی زنجیروں سے، ہمیں خوف ناک تقریروں سے، ہمیں آہ و فغاں اور نالوں سے آزادی چاہئے، ہمیں اناؤں کی بھینٹ چڑھانا بند کیا جائے۔ ہم بھی دنیا کے باقی انسانوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ سیاسی آمروں کو اور حکم چلانے والوں کو یہ بات سمجھ آجانی چاہئے کہ مفاہمت کی پالیسی پر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کے آمریت سے تو نجات ملتی رہی ہے اور مل ہی جاتی ہے مگر وطنِ عزیز کو سیاسی آمروں سے کب نجات ملے گی۔ ہم بھی اکیسویں صدی میں جانا چاہتے اور وہیں جینا چاہتے ہیں۔

Sheikh Khalid Zahid
Sheikh Khalid Zahid

تحریر: شیخ خالد زاہد

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Long March
Previous Post نوجوان نسل کی ذمہ داری
Next Post مودی سن لیں، ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف
General Raheel Sharif

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.