yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایاز صادق ریفرنس پر کسی خاص مدت میں فیصلہ کرنے کے پابند نہیں

F A Farooqi August 20, 2016 1 min read
Ayaz Sadiq
Share this:
Chaudhry Nisar Ali Khan
Chaudhry Nisar Ali Khan

تحریر: راجا پرویز اقبال
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد سابق گورنر اور پیپلز پارٹی کے راہنما سردار لطیف کھوسہ نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا کہ اب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیروی کی اور پارٹی کے مشیران قانون سے کہا ہے کہ وہ نوٹس تیار کر کے بھیجیں، یہ سب چودھری نثار کی طرف سے ایان علی اور بلاول بھٹو کے ایک ہی اکاؤنٹ سے ٹکٹ خریدے جانے اور دوسرے الزامات کے حوالے سے ہے، سردار لطیف کھوسہ نے تو چیلنج کر دیا تھا کہ وہ ایان علی کے مقدمہ میں فیس لے کر پیش ہوتے ہیں اور وہ ثبوت بھی دے سکتے ہیں، پیپلز پارٹی والوں نے الٹا سوال پوچھ لیا کہ جس اکاؤنٹ کا ذکر کیا گیا اس کا نام بتایا جائے۔

ملک ان دنوں جن حالات سے گزر رہا ہے، ان میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے لیکن یوں محسوس ہونے لگا ہے کہ ایسا شاید ممکن نہیں کہ سیاسی محاذ آرائی کئی پہلوؤں سے جاری ہے، عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سڑکوں پر ہیں اور ساتھ ہی آئینی اور قانونی لڑائی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں کہ پہلے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیئے گئے اب خیال آیا کہ کچھ الٹی تدبیر ہوگئی چنانچہ جب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کے پاس دائر کیا گیا تو ان کو بھی خیال آگیا اور اب ریفرنس نئے سرے سے سپیکر کے پاس دائر کیا گیا۔

Ayaz Sadiq
Ayaz Sadiq

پیپلز پارٹی پہلے ہی ایسا کر چکی ہے، اب بال سپیکر کی کورٹ میں ہے جو سماعت کا اختیار تو رکھتے ہیں تاہم ان پر وقت کی کوئی قدغن نہیں اور ان کا کام ریفرنس کو مسترد کرنا یا الیکشن کمیشن کو روانہ کرنا ہے اگرچہ ریفرنس دائر کرنے والے وکلاء کا اصرار ہے کہ اس حوالے سے سپیکر کو ایک پوسٹ آفس کا کردار ادا کرنا ہے کہ وہ یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو سماعت کے لئے بھیج دیں سپیکر ایاز صادق کو اب باقاعدہ غور کرنا ہے اور وہ عمران خان اور وزیر اعظم کے خلاف دائر ریفرنسوں کی سماعت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے ان کو کوئی جلدی نہیں کہ وقت متعین نہیں ہے۔

اس عرصہ میں ان کی کوشش ہے کہ ٹی۔او۔آر پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہو جائے جو کوئی فیصلہ کرے، اگرچہ شاہ محمود قریشی ایسی میٹنگ میں جانے سے گریز کی بات کر چکے اور وہ کہتے ہیں کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

Dr Tahir-ul-Qadri
Dr Tahir-ul-Qadri

سیاسی منظر نامہ جو نظر آرہا ہے وہ دلچسپ بھی ہے کہ پہلے خورشید شاہ کہتے اور کہہ رہے ہیں اور اب مولا بخش چانڈیو نے بھی کہہ دیا کہ پیپلز پارٹی کسی ایسے عمل میں حصہ نہیں لے گی جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو، شاید اسی فلسفے کی وجہ سے قانونی کارروائی کی راہ اپنائی گئی ہے اور ساتھ ہی سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ چودھری نثار”کام بگاڑو” ہیں۔

جبکہ چودھری نثار کے مطابق وہ اب عوام کے سامنے کیس پیش کریں گے اور ایک کے بعد دوسری پریس کانفرنس کرتے چلے جائیں گے وہ وفاقی وزیر اور قومی اسمبلی کے رکن ہیں، ان کو بات ایوان میں کرنا چاہیے جہاں اپوزیشن بھی ہوتی ہے کہ وہ جواب دے سکیں، لیکن جو انداز انہوں نے اپنایا یہ تو چٹھی والا ہے کہ خط لکھا اور جواب لیا،میڈیا والوں کو موقع دیا کہ وہ دوسروں کوبھی سنتے اور چلاتے رہیں۔

ان حالات میں ہر شے گڈ مڈ ہوتی چلی جارہی ہے، حکمرانوں کو یہ یقین ہو چکا کہ عوام کسی بڑی تحریک کے لئے تیار نہیں اور حالات اب ان کے مکمل کنٹرول میں ہیں حتیٰ کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع یا ان کی جگہ نیا چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنا ، خیال ہے کہ وزیر اعظم اب اپنی صوابدید اس طرح استعمال کریں گے کہ سنیارٹی متاثر نہ ہو اور جنرل راحیل شرف بھی اکاموڈیٹ ہوں ان کے لئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا آفس یا عہدہ موجود ہے، بہر حال فیصلے کے دن قریب آ رہے ہیں۔ایسے میں اگر عمران خان اتفاق سے یا جان بوجھ کر ڈاکٹر طاہر القادری جیسی زبان بول رہے ہیں تو تعجب کیسا کہ دونوں حضرات اپنا ایک جیسا مقصد بیان کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے تو نئی بات کہہ دی کہ ان کو کسی سفارت کار نے کہا ہے کہ قصاص کا مطالبہ چھوڑ دیں، ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں وقت آنے پر وہ نام بھی بتا سکتے ہیں، دوسری طرف پیپلز پارٹی نے وضاحت مانگی ہے کہ بلاول اور ایان کا ٹکٹ جس اکاؤنٹ سے جاتا ہے اس اکاؤنٹ ہولڈر کا نام کیوں نہیں بتاتے؟ چنانچہ دلچسپ سیاسی کشمکش اور چپقلش شروع ہوگئی ہے۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

ان حالات میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈائیلاگ کی بات کی اور کہا ہے کہ مسائل مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، یہ بات درست بھی ہے لیکن ان کو مذاکرات کرنے سے روکا کس نے ہے وہ مداخلت کر کے خود مذاکرات کریں کہ یہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھے تو سہی، اگر وزیر اعظم نے ایسا نہ کیا تو خلفشار بڑھے گا۔

تحریر: راجا پرویز اقبال

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Nationalist
Previous Post قوم پرست
Next Post 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا پروگرام
PCC Independence Day Cricket Festival Vienna Program

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.