yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

تروینی تیرے نام

F A Farooqi August 15, 2016 1 min read
Taroni
Share this:
1947 Immigrants
1947 Immigrants

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم
سم پورن سنگھ جب پاکستان سے ہجرت کرکے ہمسایہ ملک بھارت گئے توکار مکینک کے طور پہ گھر کا چولہا جلانے لگے امریکی شاعر، رابرٹ فراسٹ کہتے ہیں”جب ایک جذبے کو خیال مل جائے اور خیال کو الفاظ تبھی شاعری وجود میں آتی ہے۔” پھر اوائل عمری ہی میں سمپورن سنگھ کے خیالات وجذبات بھی شاعری کی جانب مبذول ہوئے تو انہوں نے فلم کے لئے اردو گیت لکھنے شروع کر دیئے اور سم پورن سنگھ سے ”گلزار” بنے اور اسی نام سے عالم گیر شہرت پائی یہ بھی عجیب اتفاق تھا کہ سکھ ہونے کے باوجود پنجابی یا گرومکھی سے زیادہ انہیں اردو سے خاص لگائو تھا اردو ہی کو ذریعہ اظہار جذبات بنایااور انہوں نے بھارتی فلموں کے لئے اردو گیت نگاری کرتے ہوئے بے پناہ شہرت سمیٹی سم پورن سنگھ ماضی کے دریچوں میں کھو گئے اور ”گلزار” بن کے مہک اٹھے ان کی محبتوں کی خوشبو ملکی سرحدوں کو پارکرتے ہوئے پھیلنے لگی۔

”تروینی”کا اگر کہیں ذکر ہوگا تو پھر ”گلزار” کو نظر انداز کرنا انتہائی مشکل ہوگا لفظ ”تروینی” معروف شاعر گلزار کی دین ہے۔’تروینی” یعنی تین اشعار والی تخلیق جسے دور جدید کی آزاد نظم کہہ سکتے ہیں گلزار کہتے ہیں ”تروینی نہ تو مثلث ہے، نہ ہائیکو، نہ تین مصرعوں میں کہی ایک نظم۔ ان تینوں ‘ فارمز’ میں ایک خیال اور ایک امیج کا تسلسل ملتا ہے۔ لیکن ‘تروینی’ کا فرق اس کے مزاج کا فرق ہے۔ تیسرا مصرعہ پہلے دو مصرعوں کے مفہوم کو کبھی نکھار دیتا ہے، کبھی اضافہ کرتا ہے، یا کبھی ان پر کمینٹ کرتا ہے۔ ‘ تروینی’ نام اس لیے دیا گیا تھا کہ سنگم پر تین ندیاں ملتی ہیں۔ گنگا، جمنا اور سرسوتی۔گنگا اور جمنا کے دھارے سطح پر نظر آتے ہیں ، لیکن سرسوتی جو ٹیکسیلا سے بہہ کر آتی تھی، وہ زمین دور ہو چکی ہے۔ تروینی کے تیسرے مصرعے کا کام سرسوتی دکھانا ہے جو پہلے دو مصرعوں سے چھپی ہوئی ہے”۔

ہمسایہ ملک بھارت میں گلزار کے بعد وطن عزیز پاکستان کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے نوجوان شاعر زعیم رشید کے ساتھ ساتھ قلم قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ ” تروینی تیرے نام”تین تین مصرعوں کی نظموں پر مشتمل ہے تروینی کی صنف میں پاکستان سے چھپنے والی یہ پہلی کتاب ہے تروینی تیرے نام معروف نوجوان شاعر زعیم رشید کا تیسرا ادبی پڑاؤ ہے جو لاجواب اور باکمال ہے اس سے قبل ”ایک صدا کی دوری” اور ”غزلیاتِ میر حسن شخص و شاعر”ادبی حلقوں میں دادِ محبت وصول کر چکی ہیں۔ تازہ شعری مجموعہ128 صفحات پر مشتمل ہے جو نظمینہ پبلیکشنز لاہور نے شائع کیا۔ شعری مجموعہ کی تازہ کتاب کی طباعت عمدہ ہے اور کاغذ بہترین! مجموعی طور پر پیش کش معیاری ہے جسے دیکھتے ہوئے قیمت طبع نازک پر گراں نہیں گزرتیکتاب کے بیک فلیپ پر ہندوستان کے معروف شاعر گلزارجو تروینی لفظ کے خالق بھی ہیں لکھتے ہیں۔

Taroni
Taroni

”تروینی کا یہ پودا لگا کر اب بڑی تسلی ہوتی ہے۔ یہ پھل پھول رہی ہے اور مجھ سے بھی اچھے باغبان ملے ہیں اسے۔ زعیم رشید کی خوبصورت تروینیاں پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے۔ زعیم نے یہ بیل اوپر کی منڈیر تک پہنچا دی” کہنے کو تو یہ چند الفاظ ہیں لیکن یہ چند الفاظ نوجوان شاعر زعیم رشید کے لئے سرمایہ حیات سے کم نہیں زعیم رشید بنیادی طور پر نظم کے شاعر ہیں ان کی نظموں کا انگریزی زبان میں ترجمہ ہو کر انگلستان سے چھپ چکا ہے جسے ادبی حلقہ میں خاص پذیرائی ملی انگریزی کے سارتھ ساتھ اردو زبان میں بھی لکھتے ہیں لندن سے تعلیم یافتہ نوجوان زعیم رشید بنیادی طور پر صحافی ہیں ان کی زیر ادارت ماہوار ” سٹی سرکل” اخبار بورے والا سے باقاعدگی سے پبلش ہوتا ہے۔

نوجوان شاعر زعیم رشید کی کی کہی گئی تروینیوں میں وہ گہری باتیں پوشیدہ ہیں جنہیں بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ ایسی کچھ تروینیاں پیش ہیں، پڑھیں، سمجھیںاور لطف اٹھائیں
پہلے پہل تو شہر کی جانب دوڑ کے جایا کرتی تھی
جانے کیسا چندرا ظلم کمایا رنڈوے شہروں نے
گائوں کی بیوہ پگڈنڈی بھی شہر کے نام سے ڈرتی ہے۔

سنا ہے پیڑ کے پتوں میں صدیوں سے روایت ہے
کوئی وعدہ نہیں کرتا کسی کے ساتھ رہنے کا
نہ جانے یہ ہوا ان کو اڑا لے جائے کس جانب

سونا کمرہ آخری شب اور اک مہمان کی دستک
ہونٹ اس کے لال گلابی اور صورت بھینی بھینی
سرحد پار سے ملنے آئی مجھ کو اک تروینی

کس قدر جھوٹ بولتے ہیں لوگ
یہ نصیحت ہے میری بچوں کو
پیٹ بھرتا نہیں محبت سے

زعیم رشید کی ” تروینی تیرے نام ” میں ردھم اور سلیقہ نمایاںہے۔ انہیں اپنے من کی بات کہنے کا فن خوب آتا ہے نوجوان شاعر نے اپنے آپ کو کسی ایک موضوع تک محدود نہیں رکھا۔ بلکہ انہوں نے ہر موضوع کو اپنی تروینیوں کا حصہ بنا کر کمال کیا ہے زندگی کی تلخ حقیقتوں سے لے کر حسن و جمال تک کا احاطہ کیا ہے محبوب کے حسن کی تعریف ،انتظار ،پیاراور جدائی کو بڑے منظم طریقے سے شاعرانہ سخن پہنایا گیاشاعر کو شاعری سے لگائو والی لڑکی سے بھی گلا ہے جو شاعر کی شاعری سے محبت توکرتی ہے لیکن شاعر کی بیوی بننا پسند نہیں کرتی
عجب انداز سے وہ کہہ رہی تھی
میں شعروں کی بہت رسیا ہوں لیکن
کسی شاعر کی بیوی کیوں بنوںمیں!
نوجوان شاعر نے کم عمری میں بہت سے موضوعات کو ایک کتاب میں پرو کرقابل تعریف کام کیا ہے۔

Dr.B.A.Khurram
Dr.B.A.Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Raheel Sharif
Previous Post راحیل شریف
Next Post خالصتانیوں کے نام
Khalistan Sikh Protest

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.