yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

14اگست! حریت و استقلال کا پیغامبر

F A Farooqi August 15, 2016 1 min read
14 August 1947
Share this:
14 August 1947
14 August 1947

تحریر : ڈاکٹر ایم اے قیصر
آبائو اجداد کی قربانیوں سے حاصل کیا جانے والا قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان آج 68 برس کا ہو چکا ہے۔ 14 اگست کا دن ہر سال ہم سب پاکستانیوں کے لئے حریت و استقلال کا پیغامبر بن کے آتا ہے۔ ہمارے ذہنوں میں جدوجہد آزادی اور قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ 1857 ء میں جب انگریزوں نے ہندوستان پر اپنے قدم مضبوطی سے جما لئے اور ہندوستان کے رہنے والے غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ غلامی کا یہ احساس ان کے دلوں کو سلگاتا رہااور اپنے حقوق حاصل کرنے کی لگن ان کے دلوں میں کروٹیں لیتی رہی ۔ راکھ میں دبی چنگاڑی بالآخر سلگ پڑی اور ہندوستان کے رہنے والے متحد ہو کر انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کرنے لگے۔ جلد ہی مسلمانوں کو ادراک ہوا کہ ہندوئوں کو مسلمانوں کی آزادی کبھی بھی قبول نہ ہو گی۔ مسلمان انگریزوں کی آزادی سے نکل بھی آئے تو ہندوئوں کی غلامی میں چلے جائیں گے۔ اسی خیال کے پیشِ نظر مسلمانوں نے 1906 ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے نام سے اپنی ایک الگ جماعت قائم کی اور ہندوئوں کی کانگریس کو خیر باد کہہ دیا۔

آہستہ آہستہ آزادی کا مطالبہ شدت پکڑتا گیا اور ہندو اور مسلم دونوں قومیں شدت کے ساتھ آزادی کی طرف بڑھنے لگیں۔ انگریزوں نے پوری شدت کے ساتھ اس مطالبے کو دبانے کی کوشش کی۔ پر امن جلسوں پہ پولیس اور فوج سے گولیاں چلوائیں ۔ آزادی کے متوالوں کو جیلوں میں بند کر دیاپھر بھی یہ جیالے بڑے صبر و تحمل اور عزم و استقامت کے ساتھ سب صعوبتیں برداشت کرتے رہے۔ بالآخر انگریزوں کو ان کے آگے سر جھکانا پڑا اور ہندوستان کو بہت سی مراعات حاصل ہو گئیں لیکن ان مراعات سے مسلمانوں سے زیادہ ہندو مستفید ہوئے۔ 1930 ء میں علامہ محمد اقبال نے الہ آباد کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ اسلام ایک زندہ قوت اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔

ہندوستان میں دو بڑی قومیں ہندو اور مسلمان ہیں۔ مسلمان ایک قوم ہیں ان کے لئے الگ مسلم ریاست کی ضرورت ہے۔ اسی تصور کی بنیاد پر مسلم لیگ نے علیحدہ وطن کو اپنا نصب العین بنا لیا ۔ مسلم لیگ کے اس فیصلے کے بعد انگریز اور ہندو اس کوشش میں مصروف ہو گئے کہ مسلمانوں کا یہ تصور آزادی ایک خواب ہی رہے، شرمندہ تعبیر نہ ہو لیکن قائد اعظم کی قیادت میں مسلمان تہیہ کر چکے تھے کہ وہ ایک الگ وطن حاصل کر کے ہی رہیں گے ۔ جس میں وہ پوری طرح سے آزاد ہوں اور بالآخر مسلمانوں کے پختہ عزائم اور قائدِ اعظم کے سیاسی تدبر کے سامنے انگریزوں کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کرنا پڑی۔ 14 اگست 1947 ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے ایک نئی اسلامی مملکت معرضِ وجود میں آگئی۔ مسلمانوں کو یہ دن سالہا سال کی جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا۔

Pakistan Flag
Pakistan Flag

دنیا کی وہ تمام قومیں جو ماضی میں غلامی کا شکار ہوئیں وہ اپنا یومِ آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں۔ پاکستان میں بھی 14اگست ایک قومی تقریب کی حیثیت رکھتا ہے اور بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ سبز ہلالی پرچم لہرایا جاتا ہے، ریڈیو اور ٹیلی ویژن خصوصی نشریات پیش کرتا ہے۔ عوامی سطح پر جلوس و تقریبات کا اہتمام کیا جاتاہے۔ سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوںمیں جشنِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تقاریر، اشعار اور ملی نغموں سے آبائو اجداد کی قربانیوں کی یاد تازہ کی جاتی ہے۔ پاکستان ایک عظیم نعمت اور عطیہ الہٰی ہے، ہمیں چاہئے کہ اس کی دل و جان سے قدر کریں، اسے اسلامی ملک بنائیں۔ ہم اس کی جتنی زیادہ قدر کریں گے اور اس نعمتِ خداوندی کا شکر ادا کریں گے یہ اتنا ہی مضبوط، مستحکم اور خوشحال ہو گا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے کامیابیوں اور فتوحات کے دروازے کھولے گا، ہمارے مسائل حل ہوں گے اور دشمن ناکام و نامراد ہوں گے۔ ہمارے وہ بزرگ جنہوں نے ہندوئوں کی تنگ نظری اور تعصب دیکھا ہے۔

انگریزوں کی دشمنی کا دور اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے وہ جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ہے۔ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہئے۔ یہ آزادی ہمیں یوں ہی حاصل نہیں ہوئی، ہمارے آبائو اجداد نے اس کے لئے عزت و آبرو، جان و مال کی بے شمار قربانیاں دی ہیں تب جا کے کہیں یہ آزادی حاصل ہوئی۔۔۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو خون سے نہاتے فلسطینیوں سے پوچھ۔ ۔۔ہمیں اس آزادی کی قدر کرنی چاہئے۔ ۔۔ ہم نے اس ملک کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پہ حاصل کیا، اس عقیدے کے ساتھ کہ ہم ایک قوم ہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس سبز ہلالی پرچم کے سائے میں جمع ہو کر متحد ہو جائیں۔ہماری سوچ کا دائرہ صرف ہم تک محدود نہ ہو ، پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے بارے میں سوچیں۔ اس وقت پوری دنیا میں مسلمان مصائب کا شکار ہیں۔

نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے کہ ”مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں”۔اس ارشادِ مبارکہ کی روشنی میں ہمارا مستقبل عالمِ اسلام کے ساتھ اور عالمِ اسلام کا مستقبل ہمارے ساتھ وابستہ ہے۔ مظلوم خطوں کے مسلمان پاکستان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں اپنے اندرونی اختلافات کو بھلا کر ، متحد ہو کر خود کو مستحکم اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور مظلوم خطوں کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں اُن کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے اور ان کو مصائب سے آزادی دلانی چاہئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بحیثیت ایک قوم متحد ہونے ،عالمِ اسلام کے لئے آواز بلند کرنے اور دنیا کے کسی بھی خطے میں مسلمان پہ ظلم کے خلاف جہاد کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین!

Qaisar Nama
Qaisar Nama

تحریر : ڈاکٹر ایم اے قیصر
Mob: +92 300 469 5424
E-mail: aliqaisar_dr2007@hotmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Freedom
Previous Post آزادی کیا ہے؟
Next Post نئے دور کے نئے تقاضے
Property

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.