yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں

F A Farooqi August 4, 2016 1 min read
Baby Girl
Share this:
Baby Girl
Baby Girl

تحریر : ابن نیاز
رسول اکرم کے پاس ایک شخص اسلام قبول کرنے آیا۔ عرض کیا کہ کیا اسلام قبول کرنے کے بعد اس کے سارے گناہ معاف ہو جائیں گے؟ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ بالکل۔ اس شخص نے اسلام قبول کر لیا۔ کچھ عرصے بعد پھر اس شخص کے دل میں کوئی ندامت اٹھی۔ بارگاہِ نبوی ۖ میں پیش ہوا عرض کیا، یا رسول اللہ ۖ۔ کیا میرا یہ گناہ بھی معاف ہو جائے گا جو میں نے پورے ہوش و حواس میں ایامِ ضلالت میں انجام دیا تھا۔ رسول اللہ ۖ نے فرمایا بالکل۔ پھر اس شخص نے واقعہ سنایا : میرے گھر میں بیٹی پیدا ہوئی۔ میں گھر پر نہیں تھا۔ بیٹی پیدا ہونے کے کچھ عرصہ کے بعد گھر آیا۔ میری بیوی نے بیٹی کو چھپا دیا۔ اور عرصہ پانچ یا چھ سال ( راقم کے ذہن سے عرصہ نکل گیا ہے،لیکن اس کے قریب قریب ہی ہے) تک اس نے اس کو میرے سامنے تو کیا، اس کی آواز تک میرے کانوں میں نہ پڑنے دی۔جب وہ پانچ، چھ سال کی ہوئی تو ایک دن بیوی نے باتوں باتوں میں مجھے بتایا۔ مجھے غصہ تو بہت آیا، لیکن ضبط کر گیا۔ میں نے بیوی سے کہا کہ اسے سامنے لائے۔

بیٹی سامنے آئی تو میں نے اسے پیار کیا۔ایک دو دن بعد بیٹی کو بازار سے خریداری کے بہانے ساتھ لے گیا۔ تب تک بیوی کو یقین ہو چلا تھا کہ میں اب اس کو کچھ نہیں کہوں گا۔ بازار جا کر میں نے گڑھا کھودنے کا سامان خریدا۔ پھر ایک ویرانے میں جا کر بیٹی کو ایک طرف بٹھا کر گڑھا کھودنے لگا۔ جب اتنا ہو گیا کہ بیٹی اس میں سما جائے تو اور مٹی سے پر ہو کر اس کا نام و نشان مٹ جائے تو میں نے بیٹی کو اس گڑھے میں کھڑا کر دیا۔آہستہ آہستہ اس پر مٹی ڈالنے لگا۔ پہلے تو بیٹی اس کو مذاق سمجھی، لیکن جب اس کے گھٹنو ں سے اوپر مٹی ہوئی تو وہ رونے لگ گئی۔

لیکن میرا دل پتھر ہو چکا تھا۔ اس کی آہ و بکار نے مجھ پر کچھ اثر نہ کیا۔میں مٹی ڈالتا گیا، اسکی چیخیں بڑھتی گئیں۔ اس نے اپنی میٹھی زبان میںیہ تک مجھ سے پوچھا کہ بابا اس کا قصور کیا ہے۔ اسے کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ لیکن میں خاموش مٹی ڈالتا رہا۔ یہاں تک کہ گڑھا بھر گیا۔ میں نے اپنی بیٹی کو زندہ دفنا دیا۔یہ سنا کر وہ صحابی خود بھی رونے لگے اور اہلِ محفل کو بھی رلا دیا۔ رسول اللہ ۖ نے جب یہ سنا تو ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ ”اور جب زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے گا کہ کس گناہ پہ ماری گئی تھی ۔۔” (سورة التکویر ، آیات ٨۔٩)

Child Buried
Child Buried

عرب میں رسم تھی کہ باپ اپنی بیٹی کو نہایت سنگدلی اور بے رحمی سے زندہ زمین میں گاڑ دیتا تھا بعض تو تنگدستی اور شادی بیاہ کے اخراجات کے خوف سے یہ کام کرتے تھے اور بعض کو یہ عار تھی کہ ہم اپنی بیٹی کسی کو دیں گے وہ ہمارا داماد کہلائے گا۔ قرآن نے آگاہ کیا کہ ان مظلوم بچیوں کی نسبت بھی سوال ہوگا کہ کس گناہ پر اس کو قتل کیا تھا۔ یہ مت سمجھنا کہ ہماری اولاد ہے، اس میں ہم جو چاہیں تصرف کریں بلکہ اولاد ہونے کی وجہ سے جرم اور زیادہ سنگین ہو جاتا ہے مانا کہ پہلے زمانے میں بیٹی کو زندہ درگور کیا جاتا تھا۔ آج کل کے زمانے میں زندہ تو نہیں گاڑھا جاتا، لیکن جو سلوک اس بیٹی کے ساتھ ہوتا ہے وہ اس سزا سے بدرجہا درجہ بدتر ہوتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ گھر میں بیٹی نہیں بلکہ کسی مسلمان کے گھر میں کوئی سور یا خنزیر نما جانور پیدا ہو گیا ہے، جس سے سارے نفرت کرنے لگے ہیں۔ کیوں؟ کیا واقعی وہی زمانہ لوٹ آیا ہے جب بیٹی کو اسی لیے زندہ گاڑھا جاتا تھا کہ اس کی ذات پر خرچہ نہ کیا جائے۔ اس کو کہیں وراثت میں حصہ نہ مل جائے۔ شاید یہی بات ہے۔

رسول اللہ ۖ کی ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ جس نے اپنی دو بیٹیوں کی یا دو بہنوں کی اس طرح پرورش کی کہ ان کو اچھی تعلیم و تربیت سے نوازا۔ ان کی شادی کی تو وہ قیامت کے دن رسول اللہ ۖ کے ساتھ اس طرح کھڑے ہوں گے جیسے انگشتِ شہادت اور ساتھ والی انگلی (رسول پاک ۖ نے اپنی انگلیوں کو اس طرح کرکے بتایا)۔ کیا ہمارا اسلام صرف مسجد اور مسجد سے گھر واپس آنے تک رہ گیا ہے۔ کیا ہمارا اسلام صرف پیٹ کا روزہ رکھنا رہ گیا ہے۔ جب حج کیا جاتا ہے تو جیسے ہی کسی کا حج مکمل ہوتا ہے تو وہ گویا اس طرح گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے جیسے کوئی ابھی دنیا میں آیا ہوا نومولود بچہ ہو۔ لیکن اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اس طرح کے گھروں میں تو خاص طور پر بیٹیوں کو بیٹی سمجھنا بھی گناہ سمجھا جاتا ہے۔ اکثر لوگ معلوم نہیں کس زعم میں بیٹی کو بیٹا کہہ کر بلاتے ہیں۔ شاید ان کے لاشعور میں یہ ہوتا ہے کہ کاش اس کی بجائے کوئی بیٹا ہوتا۔ تو کیا ہمیں ہمارا دین یہ سبق سکھاتا ہے کہ بیٹی کو گناہ سمجھا جائے۔

کیا بیٹی اللہ کی مخلوق نہیں۔ کیا آپ کی حیثیت رسول اللہ ۖ سے بڑھ کر ہے (نعوذ بااللہ، میرے منہ میں خاک) کہ اللہ پاک نے ان کو چار خوبصورت رحمتیں عطا فرمائیں، جن کو دیکھ دیکھ کر رسول اللہ ۖ اپنی آنکھیں مبارک ٹھنڈی کیا کرتے تھے۔ جو ان کے پیارے گھرکی رونق تھیں۔ جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی ہو چکی تو رسول اللہ ۖ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنے گھر کے قریب رہنے کا فرمایا۔ ظاہر ہے دل میں یہی بات تھی کہ جب ان کا دل چاہے گا اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک کو ، اللہ کی رحمت کو دیکھ آیا کریں گے۔ کیا شان تھی اس بیٹی کی کہ جب ان کے ابا جان ۖ کہیں سفر پر جاتے تھے تو سب سے آخر میں بیٹی سے مل کر جاتے اور جب سفر سے واپس لوٹتے تو سب سے پہلے اپنی بیٹی کے گھر جاتے۔ اگر بیٹی کی شان ایسی نہ ہوتی تو ہمارے لیے تو ”لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوة حسنة۔ بے شک تمھارے لیے رسول اللہ ۖ کی زندگی بہترین نمونہ ہے ۔” توہم نے آپ ۖ کی پیروی کرنی ہے نہ کہ اپنے نفس کی۔

ALLAH
ALLAH

اللہ پاک فرماتے ہیں کہ جو نفس دنیا میں بھیجا جاتا ہے اس کا سارا رزق اسکے ساتھ بھیجا جاتا ہے۔ جب اللہ نے فرمادیا تو پھر ہم بیٹی کو بوجھ کیوں سمجھتے ہیں۔ یقینا وہ اپنا رزق اللہ کے حکم سے اپنے ساتھ لے کر آتی ہے۔ یہ ناممکن ہے کہ وہ اس دنیا میںبھوکی سوئے۔ اب اس کا رزق کیسے ملے گا، یہ اس کے والدین کو سوچنا ہو گا کہ اللہ نے کیا ذریعہ بنایا ہو گا جو ان تک اس کا رزق پہنچے۔ ایک شخص کے مالک نے کسی بات سے خوش ہو کر اس کی تنخواہ میں اضافہ کر دیا۔ چند دن گزرے تھے کہ مالک کسی بات پر ناراض ہو گیا۔ تو اس کی تنخواہ کم کر دی۔ اس شخص نے کوئی گلہ بھی نہ کیا۔ اگلے دن مالک نے بلا کر اس سے پوچھا کہ جب تنخواہ بڑھائی تو بھی تم نے کچھ نہ کہا، اب جب تنخواہ کم کی تو بھی کچھ نہ بولے۔ اس شخص نے کہا کہ مالک۔ جب آپ نے تنخواہ بڑھائی تھی تو اس دن اللہ نے اولاد سے نوازا تھا۔ میں سمجھ گیا کہ اللہ نے اس صورت میں اس کے رزق عطا کیا ہے۔ اور جب آپ نے تنخواہ کم کی تو اس دن میری والدہ کا انتقال ہوا تھا۔ تو یہ بھی سمجھ آگئی کہ اس کا رزق اس دنیا سے اٹھ گیا ہے۔

بیٹی کو بیٹی سمجھیں۔ وہ کبھی بوجھ نہیں نہیں ہوتی۔ وہ تو گھر کے آنگن میں ایک پھول ہوتی ہے۔ جس کو دیکھ کر، جس کو سن کر آپ کو سکون ملتا ہے۔ یہ بیٹی ہی ہوتی ہے جب آپ کی مشکلات میں شاید آپ کا بیٹا آپ ساتھ نہ دے، لیکن بیٹی آپ کی مشکلات کو اپنا سمجھ کر اس کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتیہے۔ اس کی اچھی اور بہترین تعلیم و تربیت آپ کا فرض ہے۔ کیونکہ بیٹے نے تو نوکری کرنی ہے، ایک گھر سنبھالنا ہے لیکن بیٹی نے ایک نسل کی تربیت کرنی ہوتی ہے۔جو بیٹی یا بہن کو بوجھ سمجھتے ہیں چاہے وہ والدین ہیں، بھائی ہیں وہ اللہ کے سخت گناہ گار ہیں۔

وہ کیا سمجھتے ہیں کہ اللہ کے دربار میں ان کو جواب نہیں دینا پڑے گا ۔ ہر گز نہیں۔ جیسا کہ اوپر سورة التکویر کی آیات بیان کی ہیں، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ صرف بیٹی کو گاڑھنے کی صورت میں ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے سے بھی اسی طرح سخت پوچھ گچھ ہوگی۔ تو خبردار رہو کہ یہ بہت شدید پوچھ ہوگی۔ اللہ ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

Ibn Niaz
Ibn Niaz

تحریر : ابن نیاز

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
India and Pakistan Nation
Previous Post آزاد غلام
Next Post اب انہیں ڈھونڈ، چراغِ رخِ زیبا لے کر
Quaid e Azam

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.