yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ملک کا بدنام ہوتا تعلیمی نظام

F A Farooqi July 29, 2016 1 min read
Education System in Pakistan
Share this:
Education System in Pakistan
Education System in Pakistan

تحریر : عزیر اکبر
اس وقت ہمارے ملک کا تعلیمی نظام ایک عجیب وغریب صور حال سے دوچار ہے ۔ ملک کے لئے اس سے بڑا المیہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ ملک کے وزیراعظم اور وزیر تعلیم کی ڈگریاں ہی شک کے گھیرے میں ہیں اور ان دونوں کی جانب سے بار بار دی جانے والی صفائی سے عوام مطمئن ہیں اور نہ حزب اختلاف کے لوگ ۔ان دنوں ریاست بہار میں تعلیم کے میدان میں ہونے والی گھپلہ بازیوں کی جس طرح پرت در پرت تہیں کھل رہی ہیں ، وہ یقینی طور پر ان لوگوں کے لئے نہ صرف حیرتناک ہیں ، بلکہ افسوسناک ہیں ، جو ایمانداری اور دیانتداری سے علم کے حصول پر یقین رکھتے ہیں۔ بہار کے تعلیمی مافیاؤں کا تعلیمی گھوٹالہ جس طرح سامنے آیا ہے ، وہ ایک دن کا نہیں ہے ، بلکہ گزشتہ کئی برسوں سے تعلیم کو قعر مزلّت میں ڈبونے اور رسوا کرنے کی ایسی کوششیں جا ری تھیں ۔وقتاََ فوقتاََ میڈیا میں ایسی خبروں کی سرخیاں سامنے آتی ضرور تھیں ۔ لیکن جب حکومت کے لوگ ہی تعلیم کے نام پر لوٹ کھسوٹ میں شامل ہوں ،تو پھر ایسے معاملے دب ہی جاتے ہیں۔

لیکن جب پانی سر کے اوپر سے گزرنے لگا اور ملک وبیرون ممالک میں بہار کی رسوائیاں ہونے لگیں، تب ایسے تعلیمی مافیاؤں پر بہار کے موجودہ وزیراعلیٰ نیتیش کمار نے سخت پنجوں کا استعمال کیا اور جو نتائج سامنے آرہے ہیں ، وہ اس لحاظ سے ناقابل یقین ہیں کہ پیسے کے لئے لوگ اس حد تک اپنے ضمیر اور اپنے ایمان تک کو بیچ دیتے ہیں کہ انھیں نہ تعلیمی لیاقت رکھنے والے معصوم بچوں کی حق تلفی کا خیال آتا ہے نہ ہی اپنی ریاست کی شرمساری کا ۔ایک زمانہ تھا کہ بقول صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی بیرون ملک سے لوگ تعلیم حاصل کرنے، بہار کی نالندہ یونیورسٹی ،جس کی عظمت ،اہمیت اور شہرت دور دور تک تھی ، آتے تھے۔ اسی بہار میں گزشتہ سال ویشالی ضلع کے مہنار اسکول میں میٹرک کے امتحان میں ، پولیس اور اساتذہ کی موجودگی میں، نقل کے لئے پرچی پہنچاتے ہوئے پہلی سے چوتھی منزل تک ٹنگے لوگوں کی ایک تصویر شائع ہوئی تھی، جس نے پورے ملک اوربیرون ملک میں ایک ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔

ملک گیر سطح پر نیزواشنگٹن پوسٹ اور دوسرے کئی بڑے غیر ملکی اخبارات نے اس تصویر کی اشاعت کے ساتھ ساتھ انڈیا کے تعلیمی معیار پر سوالیہ نشان بھی لگا دیا تھا ۔ اس تصویر کی اشاعت سے بدنامی ضرور ہوئی ، لیکن ایک بڑا فائدہ یہ ہوا کہ ملک کے تعلیمی نظام و معیار پر بحث و مباحثہ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تصویر کی بیرون ملک کے اخبارات میں اشاعت سے فوری طور پر مرکزی حکومت کو اس معاملہ میں دخل دینا پڑا اور اس نے حکومت بہار سے جواب طلب کیا ۔ امتحان میں اجتمائی نقل اور اس کی شائع ہونے والی تصویر اور رپورٹ پر حکومت بہار کے وزیر تعلیم نے غیر ذّمہ دارانہ بیان پر دیا تھاکہ نقل روکنا حکومت کے بوتے سے باہر ہے۔ اس بیان پر پٹنہ ہائی کورٹ نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے ،سخت نوٹس لیا اور کہا کہ ایسے غیر ذمّہ دار وزیر کو وزارت سے سبکدوش ہو جا نا چاہیے۔

High Court
High Court

اس وقت وہ نہ صرف وزارت سے بلکہ سیاست سے بھی سبکدوش ہو چکے ہیں تصویر کی اشاعت ، ہائی کورٹ کی پھٹکار اور پورے ملک میں بہار کے تعلیمی نظام پر اٹھنے والے سوال نے وزیر اعلیٰ بہار نیتیش کمار کو بھی سخت رخ اپنانے پر مجبورکر دیااور ان کی ہدایت پر انتظامیہ نے میٹرک کے امتحان میں بڑے پیمانے پر اجتمائی نقل کو روکنے کی کوشش کی ،جس میں انتظامیہ کو کسی حد تک کامیابی بھی ملی۔اس سال کا شائع ہونے والا انٹر کا ریزلٹ بھی اس امر کا غماز ہے کہ اجتمائی نقل پر کسی حد تک قابو پایا گیا ، جس کی وجہ کر کامیاب ہونے والے طلبأ و طالبات کا تناسب کم ہو گیا ۔ ایسے میں تعلیمی نظام کو مزاق بنانے والے مافیا گروہ نے کاپی جانچ اور اس کے بعد کا کھیل اس طرح کھیلا کہ ایسے کالجوں سے ٹاپ کرنے والے اور والی کو اپنے سبجکٹ کا بھی علم نہیں ، پالٹیکل سائنس کو ’پروڈیکل سائنس‘ کہنے والی ٹاپر طالبہ نے تو پالٹیکل سائنس کا علمی تعلق بھی بدل دیا اور کہا کہ یہ اس سبجکٹ میں کھانا بنانے کی تعلیم دی جاتی ہے۔

ایسی ایسے نئی اطلاع کے بعد ہی انٹر میں ٹاپ کرنے والوں کے سلسلے میں حکومت کی آنکھ کھلی اور اب تو جس طرح بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور گھروں و کالجوں میں چھاپہ ماری ہو رہی رہی ہے اور جو حقائق سامنے آ رہے ہیں ، وہ ہوش اڑا دینے والے تو ہیں ہی ہیں ۔ افسوس اس بات کا بھی ہے کہ نہ جانے کتنے برسوں سے اس طرح بہت سارے معصوم اور ذہین بچوں اور بچیوں کی حق تلفی کی گئی ، جس کا ازالہ اب ممکن نہیں۔ تعلیمی نظام کی ایسی بدترین صورت حال کی ایسی روایت صرف بہار کی نہیں ہے، بلکہ ملک کی بیشتر ریاستوں میں تقریباََ ایسے ہی حالات ہیں۔

Education
Education

بشن رائے کالج، حاجی پور، اس کالج کے پرنسپل اور مالک بچہ رائے ، بہار بورڈ کے چیئرمین لالکیشور، ان کی اہلیہ اور جدیو سے قانون ساز کونسل کی ممبر اور ایک کالج کی پرنسپل اوشا سنگھ جیسے لوگوں کا مافیا گروہ صرف بہار میں ہی متحرک نہیں ہے بلکہ جھارکھنڈ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستیں بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہیں۔ ان ریاستوں میں اسکول سے لے کر کالج ، یونیور سٹی اور ریاستی پبلک سروس کمیشن وغیرہ کے امتحانات میں منّا بھائی ، رنجیت ڈان،بچہ رائے،لالکیشور تعلیمی مافیا پوری طرح متحرک ہیں ۔ پچھلے دنوں اتر پردیش پبلک سروس کمیشن کے مقابلہ جاتی امتحان کے سوالات امتحان سے قبل ہی ایک ایک لاکھ روپئے میں فروخت ہورہے تھے۔ اگر یہ سوالات امتحان سے چند گھنٹے قبل واٹس اپ پر نہیں ڈالے جاتے تو شائد کسی کو پتا بھی نہیں چلتا ۔ ایسی سینکڑوں مثالیں آئے دن سامنے آ رہی ہیں۔

تحریر : عزیر اکبر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Homeopathy
Previous Post ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کا خط وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نام
Next Post مقدمہ 12 مئی 9 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا
12 May Karachi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.