پیرس(نمائندہ خصوصی) آج آزاد کشمیر کے انتخابات میں جھوٹوں کی سیاست کا بوریا بستر گول ہو جائے گا اور کشمیری عوام حقیقی قیادت کا انتخاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو مسند اقتدار تک پہنچائیں گے، ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے قومی ترقیاتی ویڑن کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے دور اقتدار میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی انقلاب برپا ہوگا اور جو لوگ بلند بانگ دعوی کرکے کشمیریوں کو گمراہ کرنے کی سازشیں کرتے رہے وہ ناکامی کا منہ دیکھیں گے