yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سعودی عرب میں دہشت گردی مسلمانوں کے دل کو ہلانے والا واقعہ

F A Farooqi July 19, 2016 1 min read
Share this:
Terrorism in Saudi Arabia
Terrorism in Saudi Arabia

تحریر : ملک نذیر اعوان
قارئین محترم رمضان شریف کے مقدس مہینے میں دہشت گردی کا جو واقعہ رونما ہوا مسلمانوں کے لیے یہ ایک نہایت درد ناک واقعہ ہے اس کی جتنی مزمت کی جائے اتنی کم ہے۔اس واقعہ میں چار سیکورٹی گارڈ شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں سب سے پہلے تو میں ان خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں جن کے پیارے شہید ہوئے ہیں اللہ پاک ان کو اپنی جوارے رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جو افراد زخمی ہوئے ہیں اللہ پاک ان کو اپنے حبیب ۖ کے صدقے کامل عاجلا شفا عطا فرمائے۔قارئین کتنے افسوس اور شرم کی بات ہے کہ جب لوگ افطاری کی تیاری کر رہے تھے تو ان درندوں نے مسجد نبوی کے قریب دھماکہ کر دیا اصل میں ان خارجیوں کا ہدف مسجد نبوی تھا مگر سیکورٹی گارڈ نے انہیں آگے نہیں جانے دیا اور پھر ان درندوں نے دھماکہ کر دیا ۔قارئین یہ خارجی ازل سے ایسی نا پاک جسارتیں کر رہے ہیں مگر یہ نا کام ہوئے ہیں اور جو لوگ ایسی گھٹیا حرکت کرتے ہیں یہ مسلمان نہیں ہو سکتے ہیں یہ دین سے فارغ ہیں اور اسلام کے نام پر دھبہ ہیں۔

یہ شروع سے ایسی شرم ناک حرکتیں کر رہے ہیں مگر ناکامی ان کی مقدر ہے۔قارئین سوچنے کا مقام ہے جس پاک سر زمین میں اللہ کے محبوبۖ آرام فرما رہے ہوںاور پیارے آقا ۖ کے روضہ مبارک پر ستر ہزار فرشتے صبح اور ستر ہزار فرشتے شام کوسلام پیش کرتے ہیںاور جو فرشتے ایک دفعہ سرکار دو عالم ۖ کے روضہ مبارک پر حاضری دیتے ہیں پھر قیامت تک ان فرشتوں کا دوبارہ نمبر نہیں آئے گا اور حضور سرور دو عالم قلب مدینہ ۖ کی حدیث مبارکہ ہے کہ جس آدمی نے مدینے کے لوگوں کے ساتھ مکر کیا اس نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور آپ ۖ اس کی ایسی مثال دی ہے جس طرح پانی میںنمک حل ہو جاتا ہے۔اللہ کے محبوب ۖ کا یہ فرمان مبارک ہے کہ جس شخص کو مدینہ پاک میں موت آ جائے میری شفاعت اس پر واجب ہو جائے گی اور اللہ کے حبیب ۖ کا فرمان مبارک ہے کہ نجال کافر بھی مدینہ پاک میںداخل نہیں ہو سکے گا اور میرے میٹھے مدنی سرکار دو عالم ۖ کا ارشاد مبارک ہے کہ دوسرے شہر تلوار سے فتح ہوئے مگر مدینہ پاک قرآن پاک سے فتح ہوا اور قارئین اس پاک سر زمین کی اتنی عزت و تکریم ہے کہ عرش معلیٰ سے بھی اس کی عظمت زیادی ہے اس کی وجہ یہ ہے اس پاک سر زمین میں ہمارے پیارے آقا ۖ آرام فرما رہے ہیں۔

Saudi Arabia Terrorism
Saudi Arabia Terrorism

قارئین ٥٧٧ عیسوی میں رومیوں نے بھی ایسی ناپاک کوشش کی ہے مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے ہیں اس وقت عادل نور دین زنگی تمام عالم اسلام کا فرماں روا تھا اس وقت بادشاہ بھی اللہ کے ولی ہوتے تھے جب عادل نوردین زنگی شام میںنماز تحجد کے بعد آرام فرما رہا تھا تو خواب میں اللہ کے محبوب ۖ کا دیدار ہوا اور آپ ۖ نے فرمایا کہ نوردین زنگی مدینہ پاک میں دوکتے داخل ہوئے ہیںان کو یہاں سے نکال دو جس وقت نوردین زنگی بیدار ہوا تو حیران ہو گیا یہ کیا ماجرا ہے پھر آپ نے اپنے وزیر جمال دین موصلوی کو بلایا یہ وزیر بھی بہت ذہین اور نیک تھا تو جب نور دین زنگی نے اپنا تمامواقعہ سنایا کہ خواب میں مجھے حضور ۖ کا دیدار ہوا تو جمال دین موصلوی نے بادشاہ کو بتایا کہ مدینہ پاک کی سر زمین میں کوئی بہت بڑا واقعہ ہونے والا ہے نور دین زنگی نے جمال دین موصلوی کو بتایا کہ آپ فوری طور پر ایک وفد تیار کریں اور ان کو راشن مال و متاع اور بہترین اسلحہ سے لیس کریں وزیر نے وفد تیار کر لیا۔

آخر کار نور دین زنگی ،جمال دین موصلوی اور وفد اللہ پاک کا نام لے کر مدینہ پاک کی طرف چل پڑے جب قافلہ ١٤ دن کے بعد مدینہ پاک میں پہنچا سب سے پہلے نور دین زنگی۔جمال دین موصلوی اور تمام وفد نے روضہ رسول ۖ پر حاضری دی اور پھر نور دین زنگی مسجد نبوی کے صحن میں عدالت لگائی اور جمال دین موصلوی وزیر کو بتایا کہ مدینہ پاک کے تمام لوگوں کو اکٹھا کریں اور انہیں بتائیں کہ بادشاہ سے تحائف لے لیں۔

جمال دین موصلوی وزیر نے یہی کام کیا تمام لوگ جمع ہو گئے انہوں نے تحائف لے لیے آخر میں بادشاہ نے اعلان کیا کہ ابھی کون لوگ رہ گئے ہیں بادشاہ بہے عقل مند تھا کہ وہ دو اشخاص جن کاکتوں والا حلیہ تھا وہ نظر نہیں آئے جب سب لوگ ختم ہو گئے تو نوردین زنگی نے مدینے کے لوگوں سے پوچھا ابھی اور کون ہیں جو رہ گئے ہیں توایک شخص نے بتایا کہ بادشاہ سلامت ایک سال سے کچھ حجاج کرام روم سے آئے ہیں وہ رہتے ہیں تو وہ نہیں آئے ہیںرات کو یہ لو گ عبادت کرتے ہیں دن کو لوگوں کو تحفے تحائف دیتے ہیں جب نور دین زنگی نے یہ سنا آپ نے فرمایا وہ لوگ کہاں ہیںجب بادشاہ ان کی رہائش گاہ میں گیا تو ان کی دینی کتابوں کے ڈھیر لگے تھے اپنی پاکیزیاں پیش کر رہے تھے لیکن اپنے کرتوت نہیں بتا رہے تھے بادشاہ پریشان ہوگیا معلوم نہیں ہو رہا ہے۔

آخر میں نورین دین زنگی نے کہا ان کی چٹائیاں اٹھائیں جب ایسا کیا گیا تو ان کے نیچے ایک بہت بڑی سرنگ تھی جو روضہ رسول ۖ تک لے کر جا رہے تھے جب نوردین زنگی نے انہیں سزا دی تو ان رومیوں نے بتایاکہ ہمیں نصرانیوں نے کہا کہ آپ سرکار دو عالم ۖ کا جسم مبارک روضہ مبارک سے نکال کر لے آئیں مگر آج رات کو تیز آندھی چلی جس کی وجہ سے ہم ناکام ہوئے پھر اسی وقت نور دین زنگی نے ان بد بختوں اور خارجیوں کو اپنے ہاتھوں سے فنار کیااور ان کے اعضاء کی بو ٹیاں کر کے پھینک دیں اور اس کے بعد نور دین زنگی نے روضہ رسول ۖ کے ارد گرد خندق کھود دی۔

قارئین آپ نے مصری بادشاہ کا واقعہ سماعت کیا ہو گا اس نے بھی اپنے مشیر روں سے مشورہ کیا اور ایسی ناپاک جسارت کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔قارئین آخر میں میری یہ دعا ہے کہ جو لوگ یہ گٹھیا حرکتیں کرتے ہیں اللہ پاک ان کو نیست و نابود کر دے تاکہ ان کی آنے والی نسلیں بھی آگے نہ بڑھ سکیںاور اس قسم کی نا پاک جسارتوں سے باز رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر : ملک نذیر اعوان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post خودی اور غیرت
Next Post حکمران جھوٹ بول کر سچا بننا چاہتے ہیں:چوہدری خلیل احمد

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.