yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
شوبز

وقندیل بلوچ غیرت کے نام پر قتل

Yesurdu July 16, 2016 1 min read
Share this:
Baloch honor killing
Baloch honor killing

قندیل بلوچ کے مالک مکان کا کہنا ہے کہ اس کو بھائی نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے ،آئی جی پنجاب نے ماڈل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی
ملتان (یس اُردو) ملتان میں معروف ماڈل سیلفی کوئین قندیل بلوچ کو اسکے بھائی وسیم نے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ پولیس حکام نے شواہد اکھٹے کرنے بعد اسکی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ قندیل بلوچ مظفرآباد کے علاقے گرین ٹائون میں عید کے بعد سے رہائش پذیر تھی جہاں پر گزشتہ رات اسکے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کردیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور اعلی حکام جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں فرانزک ماہرین نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد اسکی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس حکام کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قندیل بلوچ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور اسکا بھائی موقع سے فرار ہوگیا ۔ تاہم سی پی او ملتان اظہر اکرم کے مطابق نے اسکے بھائی کی گرفتاری کے لئے ڈیرہ غازی خان ٹیم کو روانہ کر دیا ۔ اس سے قبل پولیس نے اس کے والد اور والدہ کے بیانات بھی جائے وقوعہ پر قلمبند کئے ۔ سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ماڈل کے قتل کیخلاف والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔ اس سے کچھ روز پہلے ماڈل قندیل بلوچ کی تین شادیاں منظر عام پر آئی تھیں ۔ پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کا بھائی ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ناراض تھا ۔ میڈیا پر ماڈل کا ایک نکاح نامہ سامنے آیا جس کے مطابق اس کی شادی کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر موضع لدھا لنگر کے رہائشی عاشق حسین سے 2008ء میں ہوئی۔ دونوں کا آٹھ سال کا بچہ بھی ہے۔ یہ شادی صرٖف ڈیڑھ سال چل سکی اور ماڈل نے خلع لے کر ملتان اور ڈی جی خان کے دارالامان میں پناہ لے لی ۔ تاہم اس شادی کے بعد ماڈل کی دو اور شادیاں بھی منظر عام پر آئیں ۔ قندیل بلوچ گذشتہ کافی عرصے سے میڈیا کی خبروں میں اِن تھیں، گذشتہ دنوں مفتی عبدالقوی کے ساتھ ان کی سیلفیز اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مفتی صاحب کو رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ اس سے قبل قندیل بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بھی شادی کی پیشکش کی تھی۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے ماڈل قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی کے لیے درخواست لکھی تھی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ نے جن وجوہات پر سیکیورٹی مانگی وہ زیادہ اہم نہیں ہیں۔ وزارت داخلہ قندیل بلوچ اپنی سیکیورٹی کے لیے متعلقہ تھانے سے رجوع کریں۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ کے نام لکھے گئے ایک خط میں سیکیورٹی تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ قندیل بلوچ نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی شناختی دستاویزات سوشل میڈیا کے ذریعے عام کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ قندیل کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے۔ انھیں دھمکی آمیز فون کالز آ رہی ہیں۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کے موقع پر دہشت گردی انتہائی بزدلانہ کاروائی ہے، ساجد گورسی
Next Post چودھری محمد اعظم کی چوہدری ظفر آف ککرالی کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت۔
چودھری محمد اعظم کی چوہدری ظفر آف ککرالی کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.