yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

کشمیر پھر لہو لہو

F A Farooqi July 12, 2016 1 min read
Occupied Kashmir
Share this:
Occupied Kashmir
Occupied Kashmir

تحریر: مبشر ڈاہر الریاض، سعودی عریبہ
سوگ منانا انسانی فطرت کا حصہ ہے ، سوگ منانا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہر زندہ قوم کی علامت ہے ، آزادی کی تمام تحریکوں سمیت تحریک آزادی ئِ پاک و ہند کے شہدا کے سوگ اور خراج عقیدت کے لیے عوام الناس نکلا کرتے تھے ، رنج و غم کی کیفیت میں مغموم متوصلین کو خون میں نہلا دینا بہر طورپر انتہائی غیر جمہوری اور غیر انسانی عمل ہے ،جس کی دنیا کی کسی آئین و قانون میں گنجائش نہیں ہے ،مقبوضہ کشمیر میں جس طرح کی داستانِ کشت و خون قابض بھارتی مسلح افواج نہتے ، معصوم و مغموم کشمیریوں پر رقم کر رہی ہے اس بد ترین تشدد، کشت و خون اور ریاستی جبرِ مسلسل کی مثال دنیا کی کسی تاریخ میں نہیں ملتی۔تشدد کی اس تازہ ترین لہر میں قابض بھارتی افواج نے اب تک تئیس نہتے اور بے گناہ کشمیری نو جوانوں کو شہید کر دیا ہے اور چار سو کے قریب نو جوانوں کوبدترین تشدد، آنسو گیس اور گولیوں سے خون میں نہلا دیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت نازک ہے ۔ اور پوری وادی گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج رہی ہے۔

یہ سارا معصوم خون حزب المجاہدین کے ہر دل عزیز کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد ان سے اظہار عقیدت اوراس کی تعزیت کے جرم بہایا گیا ہے ۔برہان وانی کی شہادت سے پوری وادی کو مغموم و رنجور نظر آتی ہے ۔ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی صرف وادی میں 45 مقامات پر غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور مرکزی جنازہ اجتماع میں لاکھوں لوگوں نے شہید کمانڈر کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کی ہے ، نماز جنازہ کے اتنے زیادہ اور اتنے بڑے بڑے اجتماعات چیخ چیخ کر کشمیر کاز کو نظر انداز کرنے والی پاکستانی حکومت ، پوری دنیاسمیت ، بھارت کی مرکزی حکومت اور وادی میں قائم کٹھ پتلی حکومت اور انتظامیہ کو انتہائی واضح پیغام دے رہی ہے کہ جس بھی مٹی کو اس طرح خون سے سینچا جائے گا وہاں ہزاروں برہان وانی پیدا ہوتے ہیں یہ سلسلہ تادمِ آزادی جاری و ساری رہتا ہے ۔ جس کا اعتراف وادی کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی کیا ہے اور کہا ہے جو کام برہان وانی نہیں کر سکے وہ کام برہان وانی کی قبر کر سکے گی برہان وانی کو شہید کر کے یہاں ہزاروں برہان پیدا کیے جا رہے ہیں۔

Indian Police Terror
Indian Police Terror

کشمیریوں کے ان انسانیت سوز مظالم اور انتہائی غیر انسانی بدسلوکی سے نجات کب ملے گی ، کیا اقوام متحدہ اور مغرب جو انسانی حقوق کے چیمپئن بنے پھرتے ہیں ان کو کشمیر میں بھارتی نسل کشی اور ظلم وستم نظر نہیں آتے ، کیا اقوام متحدہ اور مغرب جو ایسٹ تیمور اور ساؤتھ سوڈان میں ان انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کا واویلا کر کے توڑ سکتی ہیں انہیں آج تک کشمیر میں ہونے والے ظلم و جبر کی ان مٹ داستانیں نظر نہیں آتیں ۔کیا 1951ء میں اقوام متحدہ کے قائم کردہ فوجی مبصر گروپ کوبھارتی فوج کی طرف سے اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں۔کیا اقوام متحدہ کو اپنی پاس کردہ وہ قرار دادیں یاد نہیں جن کے تحت کشمیر میں آزادانہ رائے دہی کے ذریعے کشمیرویوں کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد ہونا ہے۔

بھارت نے ہمیشہ سے کشمیر کاز کو دبانے اور اس پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کیے ہیں تحریک آذادی کوروکنے کے لیے بھارت نے تمام اخلاقی ، قانونی اور انسانی حدیں عبور کی ہیں، غیر انسانی کالے قوانین کے ذریعے وادی کے باسیوں پر ہر طرح سے عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا۔ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں نوجوانوں کو شہید کیا گیا، مختلف ہتھکنڈوں سے نو جوانوں کو مقدمات میں پھنسایا گیا، ان گنت لوگوں کو گھروں اٹھایا گیا سینکڑوں آج تک لاپتہ ہیں، گھرگھر تلاشی کے نام پرروزانہ بے جا صعوبتیں کھڑی کی گئی،عورتوں کی عصمت دری کی گئی، تحریک آزادی کے رہنماؤں پر مسلسل قدغنیں لگائی جاتی ہیں اور انہیں روزمرہ کے نجی امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا جاتا ہے ۔ فون اور انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولتوں بارہا بغیر کسی نوٹس کے بند کر دیا جاتا ہے۔

Kashmir issue
Kashmir issue

ان تمام حالات کے تناظر میں پاکستانی حکومت کی سرد مہری ، اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور اس قدر انسانی حقوق کی پامالی کے باوجود بھارت کے ساتھ کاروبار کی پینگیں بڑھانا فہم و فراست سے بالاتر ہے ، حالانکہ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاک بھارت تعلقات اس وقت جمود کا شکار رہیں گے جب تک ان کے مابین مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جاسکتا ۔بظاہر تو پاکستان امریکہ کا سٹریٹجک پارٹنر ہے لیکن امریکہ نے ہمیشہ اپنے مفاد کی جنگ میں پاکستان کی بلی چڑہائی ہے ،مسئلہ کشمیر پر بارہا پاکستان کے مطالبے کے باوجود امریکہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔

پاکستان حکومت کو بھر پور طریقے سے سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنا چاہیے اور اس مسئلے کو ایک خصوصی ایجنڈے کے طور پر لانچ کرنا چاہیے اور پوری دنیا یہ واضح کرنا چاہیے کہ پاک بھارت تعلقات اور خطے میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے ۔بھارت حکومت پر واضح کرنا چاہیے کہ وادی میں نہتے کشمیریوں کے خون کے ساتھ کھلوار بند کیا جائے اور بیش قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جائے ۔اوربھارت پر واضح کر نا چاہیے کے مسئلہ کے حل کے بغیر کسی قسم کے تجارتی ،اور سفارتی تعلقات عملی طور پر ممکن نہیں ہیں۔

Mobushir Dahr
Mobushir Dahr

تحریر: مبشر ڈاہر الریاض، سعودی عریبہ
00966500061847

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Abdul Sattar Edhi
Previous Post ناممکن ہے ایدھی تجھ سا ہونا
Next Post 13 جولائی۔۔۔۔ یوم شہداء کشمیر
Kashmir Martyrs Day

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.