yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایدھی نہیں انسانیت مر گئی

F A Farooqi July 11, 2016 1 min read
Abdul Sattar Edhi
Share this:
Madina Blast
Madina Blast

تحریر : خاور حسین
عصر اور مغرب کے درمیان کا وقت تھا جب گرومندر کے پاس بلاول ہاوس کے سیکورٹی انچارج بلال شیخ کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو میں اس وقت اپنی کیمرہ ٹیم کے ہمراہ مزار قائد کے نزدیک ہی پیکچ شوٹ کررہا تھا۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی جائے وقوع کی طرف روانہ ہوا، جگہ کا تعین کرنے میں کوئی پانچ سے دس منٹ لگ گئے۔ دل میں خیال تھا کہ شاید سب سے پہلے جائے وقوعہ پر ہم ہی پہنچیں گے۔ لیکن جب جائے وقعہ پر پہنچے تو انسانیت کے دشمنوں کو خون کی ہولی کھیلے چند منٹ ہی گزرے تھے۔

فضاء میں دھواں اور بارود کی بدبو ابھی چھٹی نہیں تھی خوف کے گہرے سائے وہیں منڈلا رہے تھے کہ انسانیت کے مسیحا ایدھی کی شکل میں ایدھی کے رضاکار خون میں لت پت میتوں اور زخمیوں کو اٹھا کر ایمبولینس میں ڈالے اسپتال کی طرف بھاگ رہے تھے کہ شاید کسی انسان کی جان بچ جائے۔ کیوں کہ ایدھی جانتا تھا کہ ایک انسانی جان کی قیمت کعبہ کی حرمت سے زیادہ ہے۔

کیوں کہ ایدھی جانتا تھا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو زندگی دینے کے برابر ہے۔ کراچی میں عاشورہ دھماکے کے بعد چہلم امام حسین کا جلوس نکلا تو تمام شیعہ حضرات نے کفن اوڑھا ہوا تھا جس پر لبیک یاحیسن لکھا تھا، لوگوں کے ہجوم میں ایک بوڑھا شخص بھی کفن اوڑھے چلا جارہا تھا میں نے غور سے دیکھا تو وہ ایدھی تھا میں قریب گیا اور پوچھا ایدھی صاحب آپ یہاں کیسے آپ تو سنی ہیں۔

Abdul Sattar Edhi
Abdul Sattar Edhi

میمنی لہجے میں جواب ملا میں انسان ہوں اور یہ بھی انسان ہیں، آج میں انسانیت کے دشمنوں سے لڑنے آیا ہوں۔ دل میں سوچا یہ اسی سال کا بوڑھا کیا لڑے گا۔ لیکن وہ حسین کے لشکر کا حبیب ابن مظاہر تھا۔ سات سالہ صحافتی کریئر میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہے ہم نے ایدھی کے رضاکاروں کو شکست دی ہو۔ کوئی دھماکہ ہو کوئی حادثہ ہو کہیں آگ لگے۔ میڈیا اور پولیس سے پہلے ایدھی کے رضاکار وہاں موجود ہوتے۔ کئی مرتبہ جب کسی حادثے کے مقام پر کھڑے بور ہونے لگتے تو ایدھی ایمبولینس کے ڈرائیور کا انٹروویو لینا شروع کردیتے۔ باتوں ہی باتوں میں سوال کرتے کہ ایدھی صاحب کیسے آدمی ہیں۔ عموماًُ ایسا ہوتا ہے کہ ملازم اپنے مالک سے کبھی خوش نہیں ہوتا۔

لیکن اس کے برخلاف ایدھی کے رضاکار ہمیشہ کہتے کہ ایدھی صاحب کام کے معاملے میں بہت سخت ہیں وہ ہمیں کہتے ہیں کہ گاڑیوں سے پیٹرول چوری کرو گے تو معاف کردوں گا، کسی مریض یا میت کے لواحقین سے زیادہ پیسے لے لو گے تو بھی معاف کردوں گا لیکن اگر کسی انسان کی بوسیدہ میت کو دیکھ کر منہ موڑا، یا حقارت سے دیکھا تو کبھی معاف نہیں کروں گا۔ انسان کی لاش چاہے کتنے دن پرانی ہی کیوں نہ ہو۔ لاش سے کتنا ہی تعفن کیوں نہ اٹھ رہا ہو اس میت کو اٹھانے میں دیر مت کرنا۔ یہ درس تھا اس انسانیت کے مسیحا کا اپنے رضاکاروں کے لئے۔

میں اکثر سوچتا تھا کہ ایدھی صاحب انسانوں کے لئے اتناُسب کچھ کرتے ہیں نیک کام ہے لیکن جانوروں کے لئے جو سینٹرز قائم کئے ہیں وہ تو سراسر پیسے کا ضائع ہے۔ ہمارے ملک میں جہاں انسانوں کو بہتر علاج کی سہولت میسر نہیں وہاں یہ شخص جانوروں کے لئے بھی اتناپیسہ خرچ کرتا ہے۔لیکن میں غلط تھا ایدھی صاحب جس مقام پر پہنچ چکے تھے وہاں مذہب اور انسانیت بہت چھوٹی چیزیں تھی ایدھی کو تو ہر جاندار کا احساس تھا۔ بابائے انسانیت تم بہت یاد آوگے۔

khawar Hussain
khawar Hussain

تحریر : خاور حسین

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post پاکستان کی سالمیت اور بقاء
Next Post گوشہ ء راحت مسجد نبوی
Masjid-e-Nabvi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.