yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان کی سالمیت اور بقاء

F A Farooqi July 11, 2016 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : شیخ خالد ذاہد
کیا ہم بطور قوم کسی فیصلے پر آج تک متفق ہوئے ہیں؟ کیا ہم لوگ سیاسی، مذہبی، علاقائی اور لسانی وابستگیوں سے ہٹ کر کوئی قدم اٹھا سکے ہیں۔۔۔۔ہمارے رہنماؤں نام نہاد سیاستدانوں نے ہمیشہ ان عوامل کی بنیاد پر سیاست کی ہے۔۔۔۔پاکستان دراصل سیاسی، مذہبی، علاقائی اور لسانی وابستگیوں کا مرکب ہے ۔۔۔۔ پاکستان کا مطلب نا معلوم لوگوں نے ” لاالہ الااللہ ” رکھا۔۔۔۔وہ لوگ دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔۔۔۔ان کی نسلیں اپنی بقاء کی جنگ لڑتے لڑتے ہلکان ہوئیں اور شائدسسک سسک کر دم توڑگئیں۔۔۔۔اب یہ نعرہ جو کبھی روح کو گرما دیا کرتا تھا ناپید ہوگیا ہے۔۔۔۔اب یہ نعرہ نصابی کتابوں میں تو ملتا ہے مگر اس نعرے کی روح بھی فنا ہوچکی۔۔۔۔اگر نا پید نہیں بھی ہوا تو اس نعرے سے پیدا ہونے والی حلاوت اب نہیں رہی۔۔۔۔ہم اس ملک کہ باسی ہیں جہاں مجرم کا پتہ بھی ہو جرم بھی ثابت ہو چکا ہو۔۔۔۔لیکن اگر مجرم کہ حوالے بہت سارے ہوں یا چاہنے والے بہت سارے ہوں تو کوئی اس کا بال بیکا نہیں کرسکتا۔۔۔۔

مجرم جو ملزم بن چکا ہے اس کو جیلوں میں بھی محلوں جیسی آسائشیں مہیہ کر دی جاتی ہیں۔۔۔۔یہ یقیناً پاکستانی ہونے کا فائدہ ہے۔۔۔۔ہم دنیا کو کیا کہہ سکتے ہیں جب اپنے ہی لوگوں میں کھوٹ ہو۔۔۔۔پاکستان ایک ایسی اسلامی ریاست ہے جہاں حج کو لے کر بھی کرپشن ہوتی ہے۔۔۔۔جہاں داڑھی اور امامے والے مالی کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں اور انکو ان کی کرپشن سزائیں سنائی جاتی ہیں۔۔۔۔ہم نے یہ بھی سوچنا چھوڑ دیا ہے کہ عزت کس بلا کا نام ہے ۔۔۔۔ملک کی سالمیت سے تو ہمارا دور دور تک کا کوئی واسطہ نہیں۔۔۔۔یہاں کسی بھی قسم کا نااہل انسان مخصوص وجوہات کی بنا پر اہم ترین عہدوں پر فائز ہوسکتا ہے ۔۔۔۔یہان مفاد ہی مذہب ہے اور مفاد ہی ملک و قوم ہے ۔۔۔۔۔

ہمارے ملک کی عظیم ہستی جو دنیا جہان میں اپنی انسانیت کی بدولت بخوبی جانے اور پہچانے جاتے تھے۔۔۔۔۔جنہوں نے کبھی بھی اپنی محنت سے حاصل کی ہوئی شہرت کو اپنے لئے سیڑھی نہیں بنایا۔۔۔۔دنیا انہیں عبدالستار ایدھی کہ نام سے جانتی ہے۔۔۔۔۔جو پاکستان کی سب سے بڑی خیراتی فاؤنڈیشن کہ سربراہ تھے ۔۔۔۔۔ایک ایسا سربراہ جو اپنے سفر کیلئے بھی اپنی ایک عام سے ایمبیولنس ہی استعمال کرتے تھے۔۔۔۔۔جنہوں نے اپنی تمام زندگی اللہ کی مخلوق کی خدمت کیلئے وقف کی ۔۔۔۔۔ایدھی صاحب کی وفات کہ روز بھی ایدھی ایمبیولنس سروس جوں کی توں پاکستان کی سڑکوں پر رواں دواں تھیں ۔۔۔۔۔۔ان کا کنٹرول اسی طرح پیغامات موصول کر رہا تھا اور آگے بڑھا رہا تھا۔۔۔۔۔ایدھی صاحب کو پاکستان آرمی نے پورے سرکاری اعزاز کہ ساتھ سپردِ خاک کیا۔۔۔۔۔جتنا اچھی طرح ہوسکتا تھا ایدھی صاحب کی آخری رسومات ادا کی گیئں۔۔۔۔

Abdul Sattar Edhi
Abdul Sattar Edhi

اب ہمارے ملک کہ تمام معززین نے ایدھی صاحب کو لفظوں کی وہ مالائیں پہنائیں جنکی انہیں کبھی بھی ضرورت نہیں تھی۔۔۔۔۔وہ کام سے محبت کرنے والے انسان تھے ۔۔۔۔۔انہیں بہت جلد دنیامیں اپنے مشن کا علم ہو گیا تھا۔۔۔۔یقیناً وہ اللہ رب العزت کہ مقرب بندوں میں تھے۔۔۔۔۔کیسے بھی حالات رہے انکی خدمات میں کمی نا آئی انکی دیکھا دیکھی اس بہت سارے لوگوں نے بھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھایا۔۔۔۔۔مگر ایدھی صاحب نے کبھی کسی کہ ساتھ کوئی مقابلہ بازی نہیں کی۔۔۔۔۔انسانیت کی خدمت بنا تفریق جاری رکھی۔۔۔۔۔۔اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیں ۔۔۔۔۔زمین پر بیٹھ کر دلوں میں راج کرنے کی ایدھی صاحب نے جو اعلی ترین مثال قائم کی ہے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔ایدھی صاحب کو واقعی اگر کسی نے خراج عقیدت پیش کرنا ہے تو وہ اپنی زندگی کو ان کی طرز پر گزارنے کا عملی نمونہ پیش کرے ۔۔۔۔۔یوں تو ہم مسلمانوں کیلئے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی زندگی بہترین نمونہ ہے مگر اس دور میں بھی ایدھی صاحب جیسے دنیا میں جانی پہچانی والی شخصیت ہوتے ہوئے بھی اتنی سادا زندگی گزار کر ہم سب کیلئے ایک مشعل جلتی چھوڑ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔

آئیں ہم پاکستانی اپنے سیاستدانوں سے ملک کی سالمیت اور ترقی کیلئے ایدھی صاحب جیسی سادا زندگی گزارنے کی اپیل کرتے ہیں درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان پر اور پاکستان کی غریب عوام پر خدارا اب تو رحم کہاؤ۔۔۔۔۔اب فوج کہ شانہ بشانہ کام کرنے والے ایدھی صاحب نہیں رہے ۔۔۔۔۔اب ہم زلزلوں ، سیلابوں اور دیگر آفات کہ محتمل نہیں ہوسکتے ۔۔۔۔۔۔اس وطن عزیز کی خاطر اپنے اندر تبدیلی لاؤ۔۔۔۔۔۔ورنہ کچھ بچنے والا نہیں ہمارا دشمن بہت چاروں طرف سے نگاہیں لگائے طاق میں بیٹھا ہے۔۔۔۔۔۔

پاکستان کی بقاء اور سالمیت کا تکازہ ہے کہ عوامی نمائندے عوام میں اجائیں ۔۔۔۔۔ ورنہ جمہوریت کہ نام پر مفادات کا دفاع کرنے والے کسی کو منہ دکھانے کہ قابل نہیں رہینگے۔۔۔۔۔۔ایدھی صاحب کا آخری جملہ جو ہم سب کیلئے ایک لائحے عمل ہونا چاہئے “میرے ملک کہ غریبوں کا خیال رکھنا”۔۔۔۔۔ ایسا ہی ایک جملہ قائدِ ملت خان لیاقت علی خان شہید کی خاموش ہوتی زبان پر بھی تھا “خدا پاکستان کی حفاظت کرے”۔۔۔۔۔کیا لوگ تھے مرتے دم تک اپنے مشن پر کابند رہے۔۔۔۔۔۔

Sh. Khalid Zahid
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد ذاہد

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Dowry
Previous Post جہیز اک لعنت
Next Post ایدھی نہیں انسانیت مر گئی
Abdul Sattar Edhi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.