yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

شاہ بغداد کا خطاب

F A Farooqi July 10, 2016 1 min read
Sheikh Abdul Qadir Jilani
Share this:
Sheikh Abdul Qadir Jilani
Sheikh Abdul Qadir Jilani

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
تاریخ انسانی کے سب سے بڑے ولی اللہ کا بارعب خطاب جاری تھا آپ کی پر جلال آواز گونج رہی تھی اہل بغداد کا ہزاروں کا مجمع تصویر حیرت سے ساکت آپ کا خطاب سن رہے تھے کہ اچانک آسمان پر کالے بادل چھا گئے اور پھر طوفانی مو سلا دھار بارش برسنے لگی بزرگ نے آسمان کی طرف دیکھا اور نہایت درد ناک لہجے میں خدا کو عرض کی اے مالک بے نیاز میں تو صرف تیری مخلوق کو اکٹھا کرتا ہوں اور تُو انہیں منتشر کرنا چاہتا ہے بزرگ کی زبان مبارک سے جیسے ہی الفاظ نکلے بارگاہِ الہی میں قبول ہوئے تو پھر اہل بغداد نے اپنی آنکھوں سے حیرت انگیز منظر دیکھا جہاں پر لوگ تقریر سننے کے لیے جمع تھے وہاں بارش برسنا بند ہو گئی جبکہ میدان کے چاروں طرف موسلا دھار بارش اُسی طرح ہو رہی تھی ہزاروں انسانوں نے اپنی آنکھوں سے بزرگ کی زندہ کرامت دیکھی کہ جب تک بزرگ تقریر کر تے رہے اہل مجمع پر بارش نہیں ہو رہی تھی جبکہ اطراف میں بارش زوروں سے ہو رہی تھی اِس کرامت کی شہرت چاروں طرف پھیل گئی پھر پورا ملک آپ کا وعظ سننے کے لیے اُمڈ آتا ملک کے دور دراز علاقوں سے ہدایت کے متوالے اپنی اندھی بے نور وحوں کے ساتھ تقریر سننے آتے اور پھر کثافتوں کو لطافتوں میں تبدیل کر کے گھر لوٹتے ۔

اِسی طرح ایک روز آپ خطاب فرمانے لگے۔ ہزاروں لوگ عقیدت و احترام سے آپ کا وعظ سننے کے لیے جمع تھے ابھی آپ نے تقریر شروع نہیں کی تھی حاضرین مجلس آپس میں گفتگو کر رہے تھے حاضرین میں ایک اور بہت نیک بزرگ شیخ علی بن ابی نصر بھی موجود تھے جو آپ کے بلکل سامنے بیٹھے تھے کیونکہ ابھی تقریر کا آغاز نہیں ہوا تھا اِس لیے اچانک شیخ علی پر غنودگی طاری ہوئی اور آپ کو نیند آگئی بزرگ تقریر کے لیے منبر پر جلوہ افروز ہو ئے تقریر شروع کرنا چاہی ایک نظر ہزاروں لوگوں کو دیکھا پھر بزرگ کی نظر ایک طرف ٹھہر گئی آپ شیخ علی کو دیکھ رہے تھے پھر اچانک بزرگ بولے خاموش ہو جائو خاموش ہو جائو بزرگ کی زبان سے یہ الفاظ جیسے ہی حاضرین کی سماعتوں سے ٹکرائے تو حاضرین مجلس فوراً خاموش ہو گئے ہزاروں لوگ تصویر حیرت بنے خاموش تھے لوگوں کی سانسوں کے سوا کوئی آواز نہیں آرہی تھی پھر اہل مجمع نے ایک اور حیرت انگیز منظر دیکھا کہ بزرگ اپنے منبر سے نیچے اُتر کر آئے اور سوئے ہو ئے شیخ علی کے سامنے نہایت ادب و احترام سے کھڑے ہو گئے حاضرین اِس غیر متوقع واقع سے حیران تھے کیونکہ اُن کی نظروں نے آج سے پہلے کبھی ایسا منظر نہ دیکھا تھا۔

بزرگ نہایت پیار، ادب و غور سے شیخ علی کے چہرے کو دیکھ رہے تھے حاضرین حیران تھے کیونکہ کافی دیر ہو گئی تھی لیکن بزرگ نہایت خاموشی اور ادب سے کھڑے تھے اور پھر جب شیخ علی نیند سے جاگے تو اُنہوں نے اپنی زندگی کے حیران کن منظر کو دیکھا کہ جس بزرگ کا وہ خطبہ سننے آئے تھے جن کے وہ دیوانے تھے وہ احتراما ً اُن کے سامنے کھڑے ہیں شیخ علی کو کچھ بھی سمجھ نہ آیا وہ گھبرا کر فوری کھڑے ہو گئے لیکن بزرگ نے اپنا دستِ شفقت شیخ علی کے کندھے پر رکھا اور دلنواز تبسم سے فرمایا علی آپ بیٹھ جائو لیکن شیخ علی نے عقیدت و احترام سے لبریز لہجے میں کہا یا شیخ آپ کھڑے ہوں تو میں کیسے بیٹھ سکتا ہوں میں عاجز مسکین یہ گستاخی کیسے کر سکتا ہوں ۔ لیکن بزرگ نے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا بیٹھ جائو علی جب میں کہہ رہا ہوں کہ بیٹھ جائو تو عقیدت کا تقاضہ یہی ہے کہ بیٹھ جائو اب شیخ علی نہ چاہتے ہوئے بھی حکم شیخ پر بیٹھ گئے تو بزرگ مشفقانہ تبسم سے بولے اے علی کیا ابھی تمہارے خواب میں سر تاج الانبیا ء سرور کائنات ۖ نہیں تشریف لائے تھے تو شیخ علی عقیدت سے سرشار اور حیرت سے بولے جی ہاں آپ درست فرما رہے ہیں ابھی کچھ دیر پہلے ہی جب سو رہا تھا تو مجھے محبوب خدا سردار الانبیاء ۖ کی زیارت کی سعادت نصیب ہو ئی ہے توبزرگ بو لے میں سرورِ کو نین ۖ کے احترام میں ہی تو کھڑا تھا۔

Hazrat Mohammad PBUH
Hazrat Mohammad PBUH

شیخ علی عقیدت اور رقت آمیز لہجے میں بو لے یا شیخ کیا سرور دو جہاں ۖ نے آپ کو کوئی ہدایت بھی فرمائی ہے ؟ تو بزرگ بولے جی ہاں مجھے شہنشاہ دو جہاں ۖ کا حکم تھا کہ میں آپ کی خدمت میں احتراماً کھڑا رہوں ۔ شیخ علی کے سامنے کھڑے ہونے والے بزرگ تاریخ انسانی کے سب سے بڑے بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی تھے ۔ آپ کی شان اور آقائے دو جہاں ۖ کی مجلس میں حاضری اور حضوری کا یہ مقام تھا کہ آپ کی مجلس اور وعظ سننے والوں پر بھی زیارت رسول ۖ کی سعادت نصیب ہوتی تھی۔ مورخین لکھتے ہیں کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے وعظ سننے والوں کی تعداد ستر ہزار تک پہنچ جاتی تھی۔ آپ کے دور کے ایک اور بڑے بزرگ شیخ ابو الحسن انصاری شیخ عبدالقادر جیلانی کے وجدان اور حالت ِ کشف کا واقعہ اِسطرح بیان کرتے ہیں کہ میں آپ کا وعظ سننے کے لیے بغداد پہنچا میرے پہنچنے سے پہلے ہی میدان حاضرین سے بھر چکا تھا لہذا مجھے آخری صفوں میں جگہ ملی حضرت شیخ کا زُہد پر وعظ جاری تھا میں نے دل میں سوچا کاش آپ معرفت پر ارشاد فرمائیں تو آپ نے معرفت پر مدلل اور پر تاثیر فکر انگیز تقریر فرما دی جو اِس سے پہلے میں نے کبھی نہ سنی تھی پھر میرے دل میں خیال آیا کاش حضرت آج ”شرک ” کے موضوع پر بھی اظہار خیال فرما دیں اور پھر میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب شیخ جیلانی نے پہلا موضوع بد ل کر شرک پر ایسی جاندار علمی تقریر فرمائی کہ میں حیرت کے سمندر میں ڈوبتا چلا گیا۔

شیخ عبدالقادر جیلانی کے منہ سے الفاظ و معانی کا آبشار ابل رہا تھا علم و حکمت کے موتی لٹا رہے تھے ایسا خطاب میں نے پو ری زندگی کبھی نہ سنا تھا ۔ شرک کے اسرار و رموز پر ایسی گفتگو جو میں نے پہلے کبھی نہ سنی تھی میرے ہوش و حواس گم ہو چکے تھے میں تحیر کے آخری درجے پر تھا پھر میں نے سو چا کہ کاش شیخ ” فنا و بقا ” کے پیچیدہ مسئلے پر روشنی فرما دیں اُسی لہجے جناب شیخ نے ” فنا و بقا ” پر سیر حاصل تقریر فرمائی الفاظ معانی کا سیلاب جا ری تھا ۔ مجھے لگ رہا تھا آج کی محفل جناب شیخ نے میرے لیے ہی سجا ئی ہے میں جو دل میں سوچتا تھا آپ اُسی پر پرُ مغز تقریر فرما دیتے مجھے جناب شیخ عبدالقادر جیلانی کے مقام، شان اور کشف کا اندازہ ہو رہا تھا کہ ہزاروں کے مجمع میں جو میں دل میں سوچ رہا ہوں۔

آپ اُس کا جواب دے رہے ہیں پھر میں نے سوچا کاش حضرت شیخ آج ” غیب و حضور ” کے مشکل مسئلے کو بھی آج آسان کر دیں اور پھر میری حیرت آخری حدوں کو چھونے لگی جب شہنشاہ ِ بغداد نے” غیب و حضور ” جیسے مشکل مو ضوع کو اِسطرح بیان فرمایا کہ میری سالوں کی تشنگی دور ہو ئی میرے دل دماغ کو سکون نصیب ہوا ۔اور پھر شہنشاہِ بغداد کی تقریر ختم ہو ئی تو جناب شیخ نے حاضرین کی آخری صف پر نگاہ ڈالی اور براہِ راست مجھے مخاطب کیا اور کہا اے ابو الحسن کیا تیری تسلی ہو ئی کیا یہ تیرے لیے کا فی ہے ؟ شہنشاہِ بغداد کی زبان مبارک سے یہ الفاظ نکلے میرے سماعت سے ٹکرائے اور میری حالت غیر ہو گئی حالتِ وجد میں گریبان چاک کر ڈالا اور دھاڑیں مار کر رونا شروع کر دیا۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر:پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Sheikh Abdul Qadir Jilani
Sheikh Abdul Qadir Jilani
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Facts of life
Previous Post زندگی کی حقیقتیں
Next Post مہربان خدا
Rich Man Sad

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.