پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کی خصوصی طیارے پر واپسی غریب عوام سے نا انصافی ہے ،حکومت کی کل کارکردگی سڑکوں اور نمائشی کاموں تک ہی محدود ہے جبکہ ملک میں بدامنی اور بے روزگاری کا طوفان برپا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ مظہر ذمہ واریہ سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ اقرباء پروری کو ملکی کارکردگی گرداننے والوں کوعوام کے حقیقی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔