yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

صبر و شکر

F A Farooqi June 30, 2016June 30, 2016 1 min read
Pray
Share this:
Crying
Crying

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
مجبور بے بس لاچار غمزدہ باپ کی آہوں ، سسکیوں ، ہچکیوں اور آہ و بکا ہ سے کمرے کے درو دیوار لرز رہے تھے ماحول کی سوگواریت ہما رے اندر تک اُتر چکی تھی لگ رہاتھا دکھی باپ کے غم میں ہر چیز نے ماتمی لباس پہن لیا ہے ۔ میں بے بسی کے کو ہ ہما لیہ پر بیٹھا سو چ رہا تھا کہ کس طرح اِس بے بس غمزدہ با پ کی مدد کروں اِس کے چہرے پر خو شی کے رنگ بکھیر سکوں اِس کی سسکیوں آہوں کو خوشگوار دلنواز مسکراہٹ میں بدل سکوں غمزدہ باپ صبر و استقامت کا پہاڑ تھا اُس کے 4 بچے شدید معذور تھے لیکن اِس نے رب کا شکرادا کیا گلی گلی گائوں گائوں شہر شہر وطن عزیز کے گوشے گو شے میں بچوں کی صحت کی بھیک مانگنے گیا ہر جگہ کشکول بن کر گیا۔

لیکن اِس کا دامن خالی کا خالی ہی رہا زندگی کی آگ برساتی سلگتی حقیقتوں کا صبر سے مقابلہ کیا لیکن جب اکلوتی بیٹی کی خوشیوں کو گہن لگا تو باپ کا پیما نہ صبر چھلک پڑا باپ بیٹی کے عظیم رشتے کے گداز اور نزاکت کو وہی سمجھ سکتے ہیں جن کی بیٹیاں ہیں جو بیٹیوں کا درد محسوس کر تے ہیں کیونکہ بیٹیاں تو معصوم رنگ برنگی تتلیوں کی طرح ہو تی ہیں جو مسائل اور مصائب کی ہلکی آنچ سے ہی مرجھا جا تی ہیں یہ معصوم کلیاں مو سم کی ذرہ سی سختی سے ہی پھیکی پڑ جا تی ہیں باپ جو ہر مشکل پر مسکراتا رہا لیکن جیسے ہی بیٹی کے معصوم چہرے پر اداسی کا رنگ اُترا تو برداشت سے باہرہو گیا بیٹی کسی بھی باپ کا حساس حصہ ہو تا ہے میں نے بڑے بڑے مضبوط اعصاب کے والدین کو دیکھا ہے جو وہ بیٹی کی خوشیوں کی بھیک مانگنے کے لیے دردر دھکے کھا رہے ہو تے ہیں لوگوں کے پائوں پکڑ کر التجا ئیں کر رہے ہو تے ہیں بیٹی کے سسرال والوں کے سامنے نظریں جھکائے ہا تھ جو ڑے بیٹھے معافیاں مانگ رہے ہو تے ہیں جو اپنی بیٹی کی کردہ اور نا کردہ غلطیوں کی بلا مشروط معافیاں مانگ رہے ہوں اپنی جان جا ئیداد اور ساری دولت دے کر بھی بیٹی کی خوشیاں خریدنے کو تیار ہو تے ہیں۔

Father Daughter
Father Daughter

اپنی بیٹی کے سہاگ کی سلامتی اور خوشیوں کے لیے کس طرح مغرور دنیا دار لوگوں اور سسرالیوں کی خو شامدیں کر رہے ہوتے ہیں بلا شبہ بیٹی باپ رشتہ بہت نازک حساس اور محبت بھرا ہوتا ہے اِس رشتے پر ذرہ سی آنچ آئی نہیں اور با پ کی کمر غم سے جھکی نہیں با پ کی چیخیں نکلی نہیں ۔ یہ شخص بھی صبر تشکر کا پہاڑ تھا لیکن بیٹی کے غم نے اِس کو ریزہ ریزہ کر کے بکھیر دیا تھا اوریہ مدد مدد کر تا ہوا بچوں کی طرح بلک بلک کر رو رہا تھا با پ کو دیکھ کر بیٹی آگے بڑھی اور با پ سے لپٹ گئی اور باپ کے آنسو پونچھتے ہو ئے بار بار کہہ رہی تھی ابو آپ پریشان نہ ہوں میں آپ کے ساتھ خو ش ہو ں مجھے کو ئی دکھ نہیں مجھے آپ کے علاوہ کسی کی ضرورت نہیں بیٹی کے غم کو دیکھ کر مجھے پا کستانی معاشرے کے بانجھ پن اور بے حسی پر دکھ ہو رہا تھا کہ ہما را معاشرہ کو فہ بن چکا ہے ہر گھر گلی اور شہر میںجگہ جگہ زینب مدد مدد پکار رہی ہے لیکن ہما را معا شرہ تو کو فہ بن چکا ہے جو کسی بھی زینب کی مدد اور پکار سننے کو تیار نہیں ہم جو محرّم کے چند دن حضرت زینب کے لازوال کر دار اور شجاعت پر تقریریں کر تے ہیں یہ دیکھنے کی زحمت نہیں کر تے کہ آج بھی ہما رے معاشرے کے ظلم کی چکّی میں کتنی زینبیں پس رہی ہیں کو ئی ان کی مدد کو تیا ر نہیں معا شرے کی بے حسی پر یہی احساس ہو تا ہے کہ ہما را معا شرہ صحت مند اصلاحی معا شرہ نہیں رہا بلکہ کو فہ بن چکا ہے جہاں کسی مظلوم کی مدد کے لیے کو ئی بھی آگے بڑھنے کو تیا ر نہیں۔

باپ بیٹی کے آنسو دیکھ کر میری آنکھوں سے بھی مو تیوں کی لڑی مسلسل جھڑ رہی تھی میں مجرموں کی طرح بیٹھا تھا کیونکہ میں بھی اِسی گلے سڑے معاشرے کا حصہ تھا جہاں ہر روز معصوم مظلوم بچیوں پر درد ناک مظالم ڈھائے جا تے ہیں آخر کار میں ہمت کر کے آگے بڑھا بیٹی کے سر پر شفقت بھرا ہا تھ رکھا اور با پ کے کندھے پر ہا تھ رکھا اُسے بار بار حوصلہ دیا اور جب غمزدہ باپ کچھ نا رمل ہوا تو میں ملتجی لہجے میں کہا جناب میں آپ کی کس طرح مدد کروں مجھے حکم کر یں میں اپنی جان دے کر آپ کے لیے خو شیاں خرید سکوں بتائیں میں کیا کروں تا کہ آ پ کی ویران زندگی میں پھر سے بہار آجائے ۔ با پ خا موش گہری نظروں سے میری طرف دیکھتا رہا پھر درد ناک لہجے میں بولا کیا آپ میرے داماد کو واپس میرے گھر لا نے میں میری کو ئی مدد کر سکتے ہیں کو ئی ایسا عمل وظیفہ یا طریقہ ہے کہ میرا داماد خو شی سے ہما رے گھر واپس آجا ئے میری بیٹی کے چہرے پر پھر سے بہار کے رنگ بکھر جا ئیں اِس کی آنکھوں کی چمک پھر سے تیز اور گہری ہو جا ئے کیا آپ اِس معا ملے میں میری کو ئی مدد کر سکتے ہیں۔

Pray
Pray

میں حیران تھا کہ با پ چار بچوں کی شدید معذوری کو بھول چکا تھا ذہنی طور پر قبول کر چکا تھا بیٹی کی مانگ میں خوشیاں بھرنا چاہتا تھا میں نے بار بار باپ اور بیٹی کو حوصلہ دیا کہ رحمن رحیم کریم کو ئی راستہ ضرور نکالے گا اور پھر میں نے جائے نماز منگوائی اور الگ کمرے میں نماز اور حاجت کے نوافل شروع کیے سر سجدے میں رکھا اور مالک بے نیاز کے سامنے بہت رویا بہت مدد مانگی دیر تک خدا کے حضور التجائیں کرتا رہا کہ اے ربِ کعبہ تو نے ہر مشکل قدم پر میری مدد کی میری عزت رکھی آج مجھے زندگی میں سب سے زیادہ تیری مدد کی ضرورت ہے اے خدا آج کے بعد تو میری کو ئی دعا قبول نہ کرنا پر پلیز میری اِس معاملے میں مدد کر بہت رویا بہت رویا اور پھر مجھے سکون سا آگیااور پھر اچانک ایک خیال بجلی کی کو ندے کی طرح میرے دماغ میں لپکا میرا ایک دوست لا ہور میںرہتا تھا جو اِسی شہر کا تھا میں نے اُس کا نمبر ملا یا اور اُس کو ساری بات بتا ئی اُس نے مجھے شہر کے ایک شریف اور با اثر انسان کا پتہ اور نمبر دیا اور کہا میں اُس کو فون بھی کر دیتا ہوں اور پھر میں اُس شریف انسان کے پاس پہنچا اُس کو میرا دوست فون کر چکا تھا وہ پہلے سے ہی میرے انتظار میں تھا اچھی طرح ملا اور ساری بات سنی با ت سن کر اُس کی آنکھوں میں بھی نمی تیرنے لگی بہت دکھی ہوا اور کہا چلو ابھی اُس لڑکے کی طرف جا تے ہیں راستے میں اُس نے لڑکے کے قریبی رشتے دار کو بھی بلایا جو لڑکے والوں کا بڑا اور با اثر بندہ سمجھا جا تا تھا راستے میں لڑکے کا رشتہ دار بھی مل گیا اُس کو بات جب بتائی تو وہ بہت حیران ہوا کہ اُسے یہ با ت اور طرح سے بتائی گئی تھی اور پھر ہم اُس لڑکے کے گھر کی طرف چل پڑے کیونکہ اب اللہ کی مدد آچکی تھی اِس لیے اب کڑیا ں خو د ہی ملتی جا رہی تھیں۔

اللہ تعالی کو ہم پر ترس آچکا تھا اور پھر ہم اُس داماد لڑکے کے گھر پہنچ گئے سارے گھر والے موجود تھے با ت چیت شروع ہو ئی لڑکے کو معمولی عتراضات تھے کہ میں اپنا کا روبار شروع کر نا چا ہتا ہوں تو میرے ساتھ جانے والے شریف انسان نے کہا میری شہر میں کئی دوکانیں ہیں جو تم کو پسند ہے لے لو اور واپس اپنی بیوی اور سسرال کے پاس چلے جا ئو بہت ساری جذبا تی باتوں کے بعد داماد اور اُس کے ماں با پ مان گئے بلکہ معذرت خوا ہ ہو ئے کہ واقعی ہم سے ظلم ہوا ہے دوبارہ زندگی میں ایسا کبھی نہیں ہو گا اور واقعی ہم سے ظلم ہو رہا تھا یقینا داماد اور گھر والوں کے ضمیر جا گ اٹھے تھے اللہ کی مدد آچکی تھی اور پھر داماد اُس کے گھر والے اور با قی لو گ ہم غمزدہ با پ کی طرف آئے ہم سب کو دیکھ کر غمزدہ با پ بیٹی اور ماں کے چہروں پر خو شیوں کے پھول کھل اُٹھے اور میں خو شیوں سے اپنا دامن بھر کر لا ہور کی طرف روانہ ہوا آج بھی جب کو ئی عبا دت گزار عبا دت کا غرور کر تا ہے تو مجھے صبر اور شکر کا پہا ڑ وہ شخص یا د آجا تا ہے جس کے سامنے ہما رے جیسے کیڑوں مکوڑوں سے بھی کم ہیں آج کئی سال ہو گئے وہ ہنسی خو شی رہہ رہے ہیں مجھے جب بھی خدا کی رحمتیں یا د آتی ہیں تو بو ڑھے با پ کی آنکھوں میں خوشی کے دو آنسو یا د آتے ہیں جن کو یاد کر کے میری روح خو شی سے جھومنے لگتی ہے کہ اے خدا جب بھی مشکل پڑی تیری رحمت مو سلا دھا ر برسات کی طرح خو ب برسی ۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Referendum
Previous Post اِسے کہتے ہیں ریفرینڈم
Next Post مارشل آرٹس کی سرپرستی کی ضرورت
Martial Arts

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.