yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایدھی کو تو بخش دو یارو

F A Farooqi June 24, 2016 1 min read
Abdul Sattar Edhi
Share this:
Mother Teresa
Mother Teresa

تحریر۔ حسنین جمال
کیا مدر ٹریسا جنت میں جائیں گی؟ یہ سوال بچپن سے بہت تنگ کرتا تھا اور اس کا جواب ہمیشہ ہاں یا نہیں کی بجائے کافی گھما پھرا کر ملتا تھا۔ پھر سوال کرنا چھوڑ دیا۔ کئی سوالات ایسے ہوتے تھے جن کا جواب پوچھنے سے پہلے معلوم ہوتا تھا، یہ بھی انہیں میں کا ایک سوال تھا۔ کل ایک مولانا کی تحریر ایدھی صاحب کے بارے میں پڑھی اور احساس ہوا کہ بہت اچھا تھا جو ایسے سوالات کے جواب کسی سے پوچھنا چھوڑ کر خود ڈھونڈ لیے۔ وہ تحریر محترم مولانا کا خطاب تھا جو کسی عقیدت مند نے ٹائپ کر کے پیش کر دیا۔ آئیے ایک نظر اس چارج شیٹ پر ڈالتے ہیں جو ایدھی صاحب کے خلاف لگائی گئی ہے۔

(نومبر 2012 میں عبدالستار ایدھی نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: “میرے نزدیک اسلام کے ارکان 6 ہیں، بلکہ حقوق العباد سب سے زیادہ اہم ہے۔”

مشہور صحافی اوریا مقبول جان راوی ہیں۔ کہتے ہیں کہ کراچی میں ایک مجلس میں میں اور ایدھی صاحب اکٹھے تھے، نماز کا وقت ہوا تو میں نے کہا ایدھی صاحب نماز پڑھ لیتے ہیں۔ کہنے لگے: “آپ کا دل رکھنے کیلئے کھڑا ہوجاتا ہوں لیکن میں اسے کوئی چیز نہیں سمجھتا”۔

ایدھی صاحب کو حج کا خیال بھی آیا تھا۔ رمی جمرات کے وقت کہنے لگے: “پاکستان میں کم شیطان ہیں وہاں جاکر انہیں کنکریاں مار لوں گا۔” یاد رھے عبدالستار ایدھی وہی شخص ہیں جنہوں نے گل افشانی کی تھی کہ عید الاضحی پر قربانی سے گلیوں میں بہت گند پڑتا ہے، یہ پیسے غریبوں کو دے دئے جائیں۔ ایدھی صاحب کا جہاد کے متعلق یہ نظریہ ہے کہ انسانوں کی مدد کرنا ہی جہاد ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی ابتدا کراچی میں زچگی کے مرکز سے ہوئی۔ ایدھی صاحب نے خود 38 برس میں ایک نرس بلقیس سے شادی کی۔

خدمت خلق کا ایدھی ترجمہ “خاصا اوکھا” ہے، بھاگ کر شادی کر لینے والی لڑکیوں کو پناہ دینا۔ جو خواتین بچوں کی پرورش نہیں کرنا چاہتی ان کے بچے سنبھال کر ان کو آزاد کرنا۔ حرام کاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کی پرورش۔

اب یہ کچھ عجیب سی بات ہے کہ درج بالا مقاصد کے تحت صرف پاکستان میں “ہزاروں” ایمبولینسیں، مراکز اور ڈسپینسریاں۔۔۔ یعنی پاکستان نہیں ناپاکستان ہوگیا یہ۔۔ معاذاللہ!

اب تک کوئی ایسا کیس نظر نہ آیا کہ کسی لڑکی کو اس کے گھر واپس پہنچا دیا گیا ہو (گیتا کے علاوہ)!! تلخ حقیقت!!

یہ بھی جان لینا مددگار ہے کہ 2010 میں عبد الستار ایدھی صاحب کو “احمدیہ مسلم ایوارڈ” دیا گیا (یوٹیوب پر ویڈیو موجود ہے)۔ اب “احمدیہ” اور “مسلم”۔۔۔ تم ہی کہو جاناں۔ ۔ ۔ یہ ماجرا کیا ہے؟؟

مزید کہ مودی سرکار کی 10 ملین ڈالر امداد کی پیشکش وہ بھی صرف ایک گونگی بہری ہندو لڑکی کو ہندوستان بھیجنے پر۔۔۔ یا للعجب!! میں بھی کہوں اوباما اور نیتن یاہو نوبل پرائز کیوں لے بیٹھے، مودی بھی تو خدمت خلق کا ایک استعارہ ہے نا جناب!! 10 لاکھ امداد وہ بھی “پاکستانی” تنظیم کو۔) چارج شیٹ کا خلاصہ مکمل ہوا۔

Abdul Sattar Edhi
Abdul Sattar Edhi

ایک ایسا بچہ جس کی ماں اس کے بچپن میں ہی فالج کا شکار ہو جائے اور وہ دن رات ایک کر کے اس کی خدمت کرے، دوا دارو کے واسطے پیسے نہ ہوں، جیسے تیسے بیمار ماں کی دیکھ ریکھ کرے، آٹھ برس خدمت کرنے کے بعد جب ماں کا انتقال ہو تو وہ دنیا کی خدمت کرنے نکل پڑے، ساری عمر ملجگے سلیٹی کپڑوں میں گزار دے، کتنے ہی میٹرنٹی ہومز، مردہ خانے، یتیم خانے، شیلٹر ہومز، اولڈ ہومز، بلڈ بینکس، سکول بنوائے اور اپنی ذات یا اپنے بچوں کے لیے ایک گھر تک نہ بنائے، 1500 ایمبولینسوں کا مالک ہو اور خود پیدل گھومتا ہو، ہزاروں بے سہارا بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور معذوروں کو پناہ دیتا ہو اور خود بیمار پڑنے پر عام سرکاری ہسپتال میں علاج کرواتا ہو، زلزلہ، آندھی، طوفان، گرمی، سردی، کسی بھی آفت کی پرواہ کیے بغیر متاثرہ افراد کی مدد کرنے ہر جگہ پہنچ جاتا ہو اور انہی بداحتیاطیوں کی وجہ سے گردے بھی خراب کروا بیٹھا ہو، جن تعفن زدہ لاشوں کو رشتے دار بھی ہاتھ نہ لگائیں انہیں اپنے ہاتھوں سے باعزت طریقے پر دفنا چکا ہو، لاوارث لاشوں کا وارث ہو، افغانستان، عراق، چیچنیا، بوسنیا، سوڈان، ایتھوپیا، سماٹرا، انڈیمان، امریکہ، یو کے، اسرائیل، شام، ایران، بھارت، بنگلہ دیش کو ایمبولینسیں عطیہ کرے اور مسلمان، ہندو، مسیحی، پارسی، احمدی، شیعہ، سنی، آغا خانی کی تفریق کیے بغیر ان کی مدد کرے واقعی وہ اس قابل ہے کہ معاشرے کے قابل صد احترام مذہبی راہنما اس کی یہ گت بنائیں۔

تاریخ اٹھائیے اور ڈھونڈنا شروع کیجیے، کوئی ایک انسان آپ کو اپنی گذشتہ چھ سات سو برس کی تاریخ میں نظر نہیں آئے گا جس نے اتنے بڑے پیمانے پر انسانوں کی خدمت کی ہو۔ ہاں آپ کو مناظرے ہوتے نظر آئیں گے، آپ کو جنگیں ہوتی نظر آئیں گی، آپ کو لائبریریاں جلتی دکھائی دیں گی، عمارتیں اور حرم سرا دکھائی دیں گے، آپ کو منافقانہ فتوے نظر آئیں گے، آپ کو حاکم وقت کے قصیدے نظر آئیں گے، آپ کو قتال نظر آئیں گے، آپ کو جہل اور تنگ نظری کی وہ مثالیں نظر آئیں گی کہ آپ کے سر، اگر آپ کا ضمیر زندہ ہے، شرم سے زمین میں گڑ جائیں گے۔

ایدھی کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے لوگوں کی دکان داری خراب کی ہوئی ہے۔ کسی ایک مصروف سڑک کے کنارے زبردستی لگائے گئے نام نہاد خدمت خلق کے کیمپ کو تین مہینے میں اتنی آمدن نہیں ہوتی جتنی ایدھی صاحب اور ان کی بیگم سڑک کنارے چلچلاتی دھوپ میں بیٹھے ایک اپیل پر اکٹھا کر لیتے ہیں۔ لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں۔ لوگ جانتے ہیں کہ کہاں اکٹھا ہونے والا چندہ کس کام میں استعمال ہوتا ہے۔ ایدھی نے کبھی مذہبی ہونے کا دعوی نہیں کیا، نہ کبھی جھوٹی پارسائی کے دعوے کیے، نہ اپنی امانت و صداقت کے بلند و بانگ دعوے کیے، ایدھی نے صرف اور صرف عمل کر کے دکھا دیا۔ ان کی تمام زندگی آپ کے سامنے ہے، یہی اکل کھرا پن آج پچاسی چھیاسی برس کی عمر میں بھی ان کا خاصہ ہے۔

چارج شیٹ پر بات کر لیجیے۔ ایدھی فاونڈیشن نے مودی صاحب کی امداد لینے سے انکار کر دیا تھا، یہ خبر صاحبان منبر کی نظر سے چوک گئی اور “صرف ایک گونگی بہری لڑکی” کی اصطلاح سے یہ چیز واضح ہے کہ ایک لڑکی اور ایک جانور میں شاید کوئی فرق روا نہیں رکھا جاتا۔

احمدی بھائیوں سے ایوارڈ وصول کرنے پر اعتراض تو خیر اب وضاحت کا متقاضی بھی نہیں ہے۔ پنبہ پنبہ کجا نہم! اور ساتھ جو اعتراض جڑا ہے کہ کسی لڑکی کو آج تک اس کے گھر نہیں پہنچایا، اس کے لیے ذرا ایک زحمت کیجیے، کسی بھی ایدھی سنٹر جا کر ان سے پرانے رجسٹر منگوا لیجیے، بیٹیوں کے پتے لیجیے اور انہیں خط لکھ کر تصدیق کر لیجیے، ہزاروں کی تعداد میں ایسی بیٹیاں ملیں گی جو ایدھی سنٹرز کی بدولت اپنے گھروں میں سکھی ہیں۔ بلقیس ایدھی تو باقاعدہ شادی شدہ جوڑوں میں مصالحت بھی کرواتی ہیں، کچھ تحقیق کر لیا کیجیے صاحبان ذی وقار!

Edhi Jhoola
Edhi Jhoola

بھاگ کر شادی کر لینے والی لڑکیوں کو پناہ دینا اور حرام کاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کی پرورش، ان دو “الزامات” پر آتے ہیں۔ بھاگ کر شادی کر لینے والی کوئی بہن یا کسی کی بیٹی اگر حرام کاری کے اڈے پر پائی جائے تو آپ کو اعتراض نہیں ہو گا کیوں کہ وہ تو گھر سے باہر قدم نکال کر گناہ گار ہو ہی گئی، اب اس کی جانے بلا، ہاں ایدھی سینٹر والے اسے پناہ دیں گے تو آپ کو کھٹکے گی کیوں کہ ایدھی صاحب کا تو کام ہی یہی ہے۔ گویا کتنی ہی لڑکیوں کا مستقبل اور ان کے خاندان تک بچا لینا ایک غلط کام ہے۔ بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیو!

حرام کاری سے ہو یا حلال کاری سے، حمل کا اسقاط آپ کے یہاں جرم ہے۔ جو بچہ اب وجود میں آئے گا اسے کوڑے کے ڈھیر پر ڈالنے سے بہتر جھولا نہیں ہے کیا؟ حرام کاری سے پیدا ہونے والے بچے کا ولی فقہی طور پر حکم ران ہوتا ہے، اپنے یہاں تو حلال زادوں کا بھی کوئی ولی وارث نہیں، انہیں بھی ایدھی غریب سنبھالتا ہے کجا بے چارہ وہ کہ جو پیدائش سے پہلے ہی حرام طے کر دیا گیا ہو۔ ویسے یہ درست ہے کہ اس بچے کو کہیں ویران جگہ پر پھینک دیا جائے تو بہتر ہے کم از کم ولدیت کا خانہ بھرنے کے عذاب سے تو بچے گا۔ سابق صدر زرداری کے علاوہ آج تک کسی حاکم وقت نے جھوٹے منہ بھی نہیں کہا کہ ایسے بچوں کی ولدیت میں ہمارا نام لکھ دو، کمال کا زوال ہے!

شروع کے تین الزامات مولانا ہونے کی حیثیت سے صاحب موصوف کا حق بلکہ فرض اولین تھے، ان پر بات کرنے کی بجائے آپ گوگل پر جا کر “ایدھی فتویٰ” کی سرچ کر لیجیے، آپ کو وہ جواب مل جائیں گے جن کی وجہ سے فقیر نے بچپن میں سوالات کرنے چھوڑ دئیے تھے۔

Abdul Sattar Edhi
Abdul Sattar Edhi
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1خاتون سمیت 5افراد زخمی
Next Post دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کی جائے :زرداری

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.