yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

آپریشن ضربِ عضب کے دو سال

F A Farooqi June 22, 2016 1 min read
Asim Saleem Bajwa
Share this:
Asim Saleem Bajwa
Asim Saleem Bajwa

تحریر : سید توقیر حسین
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب کے دو سال میں فوج نے دہشت گردوں سے 4304 کلو میٹر کا علاقہ کلیر کرایا، آپریشن میں490 فوجی شہید اور2013 زخمی ہوئے، جبکہ3500 دہشت گرد مارے گئے، 253ٹن دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا، کراچی میں1200سے زائد دہشت گرد پکڑے اور مارے جا چکے ہیں۔ افغان چیک پوائنٹ پر سخت نگرانی کی جائے گی، طور خم سے بغیر دستاویزات کے کوئی نہیں آئے گا، بارڈر مینجمنٹ بہتر بنائی جا رہی ہے، طور خم پر گیٹ کی تعمیر کا فیصلہ فوج اور حکومت نے مل کر کیا۔ یہ کوئی نیا گیٹ نہیں ہے، بلکہ 2004ء میں بھی یہاں گیٹ موجود تھا، کوئی نہیں چاہتا کہ طور خم پر کشیدگی کا معاملہ طول پکڑے۔ آپریشن ضربِ عضب سے دہشت گردی کے واقعات، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے، آپریشن ضربِ عضب سے قبل مْلک میں دہشت گردی پھیلی ہوئی تھی۔ یہ آپریشن محض ایک آپریشن نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہے، جس کا مقصد مْلک کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے۔ طالبان ریاست کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے،لہٰذا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آپریشن شروع کرنے سے قبل افغانستان کو اعتماد میں لیا گیا۔ دہشت گردوں کے پاس پندرہ سال کے لئے دھماکہ خیز مواد موجود تھا، جس کو دہشت گردوں کے ساتھ ہی تباہ کر دیا گیا۔ قبائلی علاقوں سے افغان خفیہ ایجنسی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا نیٹ ورک بھی پکڑا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آپریشن ضربِ عضب کے دو سال مکمل ہونے پر میڈیا بریفنگ میں یہ تفصیلات بتائیں۔

آپریشن ضربِ عضب سے پہلے دہشت گردی کا دائرہ مْلک بھر میں پھیل چکا تھا اور ہر دوسرے چوتھے روز کہیں نہ کہیں دہشت گردی کی واردات ہو جاتی تھی، یہاں تک کہ دفاعی تنصیبات اور ہوائی اڈے بھی محفوظ نہ تھے۔ اِس تشویشناک صورتِ حال سے نکلنے کے لئے کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ اپنی نوعیت کے عجیب و غریب مذاکرات شروع کئے گئے، جلد ہی یہ اندازہ ہو گیا کہ یہ بیل منڈھے چڑھنے والی نہیں، جوں جوں مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھتا گیا یہ محسوس کیا جانے لگا کہ ایسے بے سروپا مطالبات بھی کئے جا رہے ہیں، جو کوئی کمزور سے کمزور حکومت اور ریاست بھی نہیں مان سکتی، لیکن یہ مذاکرات کار نہ جانے کس دْنیا میں رہتے تھے کہ اْنہیں اپنی قوت پر بے جا اعتماد تھا۔ اب لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں15سال کے لئے دھماکہ خیز مواد موجود تھا، غالباً اسے ہی وہ اپنی طاقت سمجھتے تھے، لیکن جب یہ اندازہ ہو گیا کہ مذاکرات بے کار اور وقت کا ضیاع ثابت ہوں گے تو حکومت اور فوج کی قیادت نے آپریشن ضربِ عضب کا فیصلہ کر لیا جو اب بڑی حد تک مکمل ہو چکا ہے۔

Operations
Operations

اِس آپریشن میں فوج کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، شہادتوں کی یہ داستان ہماری تاریخ میں ہمیشہ جگمگ کرتی رہے گی۔ شروع شروع میں اِس آپریشن کو اگرچہ ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جاتی رہی اور مذاکرات کی واضح ناکامی کے باوجود بعض سیاسی حلقے مذاکرات کی بے تکی گردان کرنے سے باز نہیں آئے، حالانکہ وہ دیکھ رہے تھے کہ مذاکرات کے دوران بھی دباؤ ڈالنے کے لئے دہشت گردی کی چند بڑی بڑی وارداتیں کر ڈالی گئیں۔ ان حلقوں کی سوچ سو فیصد غلط ثابت ہوئی، لیکن اب تک انہوں نے اپنے طرزِ عمل اور طرز استدلال کی کمزوریوں کو تسلیم نہیں کیا اور جب اْن سے اس سلسلے میں کبھی سوال ہوتا ہے تو وہ سیدھے سبھاؤ اپنی حکمتِ عملی کی ناکامی کو تسلیم کرنے کی بجائے پھر حیلہ جوئیوں کی راہ پر نکل جاتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل باجوہ نے اپنی بریفنگ میں جو اعداد و شمار پیش کئے ہیں وہ ہماری آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہیں اور اگر آپریشن ضربِ عضب کا بروقت فیصلہ نہ کیا گیا ہوتا تو تصور کیا جا سکتا ہے کہ مْلک اور معاشرے کو کس اذیت ناک صورتِ حال سے گزرنا پڑتا، دہشت گردوں نے دورانِ آپریشن بھی پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملہ کر دیا اور معصوم بچوں کو خون میں نہلا دیا، مسلسل ناکامیوں کے بعد انہوں نے بچوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی، چند تعلیمی اداروں میں وارداتیں بھی کر ڈالی گئیں، لیکن اس کے سامنے بھی کامیابی سے بند باندھ لیا گیا اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل اور فوج کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ وقت آ گیا ہے کہ قوم سکون کا سانس لے سکی ہے تاہم ہمارے پاس بروقت چوکنا، ہوشیار اور تیار رہنے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں، کیونکہ خفتہ فتنے کسی بھی وقت جاگ سکتے ہیں اور اْن سے ہر وقت باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔

Pakistan
Pakistan

آپریشن ضربِ عضب سے اس نتیجے پر بھی پہنچا جا سکتا ہے کہ درست اور دور رس فیصلے بروقت کرنے پڑتے ہیں اگر اْن میں تھوڑی سی تاخیر بھی ہو جائے تو اْن سے مطلوبہ نتائج بھی حاصل نہیں ہو پاتے، آپریشن سے پہلے کے چند ماہ کے واقعات کو اگر بنظرِ غائر دیکھا جائے اور باریک بینی کے ساتھ تجزیہ کیا جائے تو یہ احساس ہوتا ہے کہ مذاکرات کے پردے میں وقت حاصل کیا جا رہا تھا جسے بروقت فیصلے اور اقدام سے ناکام بنا دیاگیا، فیصلہ سازوں کی بصیرت کو اس پر داد دینی چاہئے یہی آپریشن تھا، جس کی وجہ سے بعض دہشت گردوں نے بھاگ کر افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہیں بنا لیں اور وہیں سے پاکستان کے اندر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے رہے۔ تجزیاتی رپورٹ نیوزایجنسی بی این پی کے مطابق اس صورت حال کی جانب متعدد بار افغان حکومت کی توجہ دلائی گئی۔ مْلّا فضل اللہ کی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا،لیکن افغان حکومت ان کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہ کر سکی، حتیٰ کہ امریکی فوج نے بھی کوئی ڈرون حملہ نہ کیا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ امریکہ نے جس ڈرون کے ذریعے نوشکی میں ایک کار کا سو فیصد درست نشانہ لے لیا، اس کے ڈرون مْلّا فضل اللہ کو آج تک تلاش نہیں کر سکے، امریکی فوج اگر افغانستان میں دہشت گردوں کو نشانہ بناتی تو ممکن نہیں تھا کہ پاکستان سے بچ نکلنے والے دہشت گرد وہاں اپنے ٹھکانے بنانے میں کامیاب ہوتے، حالات کی ستم ظریفی ہے کہ جس افغانستان میں امن کے لئے پاکستان مسلسل کوششیں کر رہا ہے، اِسی افغانستان نے طور خم پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاکستانی میجرکو شہید کر دیا اور بیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا، جس گیٹ کو متنازعہ بنایا گیا وہ پہلے بھی موجود رہ چکا ہے اور پاکستانی سرزمین کے اندر ہے، سفری دستاویزات کی چیک پوسٹ تو سرحد سے37کلو میٹر اندر ہے ایسے میں افغانستان کی شکایت اور اشتعال انگیزی سمجھ سے بالاتر ہے سوائے اس کے کہ بھارت نے افغانستان کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے اس سے یہ اقدام کر ایا ہو، توقع کرنی چاہئے کہ افغان حکمران ہوش کے ناخن لیں گے اور پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہیں گے۔

Syed Tauqeer Hussain Zaidi
Syed Tauqeer Hussain Zaidi

تحریر : سید توقیر حسین

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Mischievous Children
Previous Post صارم کی شرارت
Next Post اب امریکہ پر اعتماد اور اعتبار کرنے کی ضرورت نہیں
NATO

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.