yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
دلچسپ اور عجیب

قیامت کی گھڑی

F A Farooqi June 20, 2016June 20, 2016 1 min read
Resurrection Clock
Share this:
Resurrection Clock
Resurrection Clock

تحریر : اختر سردار چودھری
آج دنیا بھر میں کم از کم 16,300ایٹمی ہتھیار ہیں۔جن میں سے 14ہزار 700امریکہ اور روس کے پاس ہیں۔امریکا ہر سال اپنے جوہری ہتھیاروں کی تجدید کے لیے کم ازکم400 بلین ڈالر خرچ کر رہا ہے ۔روس اس دوڑ میں امریکہ سے پیچھے نہیں ہے بلکہ آگے نکلنے کی سوچ رہا ہے ۔برطانیہ ایٹمی آبدوزیں بنائے جارہا ہے ۔فرانس زمین سے فضا میں مار کرنے والے جوہری میزائل کو بنانے میں دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔چین کا تازہ بیاں ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی قوت بننے جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ چین ایک نئی کلاس کی جوہری بیلسٹک میزائلوں والی آب دوزوں کی تیاری میں بھی مصروف ہے ۔بھارت اپنے جوہری پروگرام کو جاری نہ صرف رکھے ہوئے ہے اور آب دوزوں کے بیڑے بڑھانے میں لگا ہے، بلکہ امریکی جریدے کے مطابق بھارت ہائیڈروجن بم بنا رہا ہے ، خطے کا سب سے بڑا خفیہ جوہری منصوبہ بھارت کے جنوبی علاقے کرناٹکا کے مقام پر ہے۔

پاکستان نے ”پلوٹونیم”کا تیسرا ری ایکٹر شروع کردیا ہے، نیز کم فاصلے کے جوہری میزائلوں کے کام یاب تجربات کررہا ہے اسرائیل اپنے غیرا علانیہ جوہری پروگرام پر تیزی سے عمل پیرا ہے ۔شمالی کوریاکے جوہری عزائم بھی سب ہی پر عیاں ہیں۔اس نے ہائیڈروجن بم بنا لیا ہے ۔اس پر امریکا کا فرمان ہے کہ ”دنیا کو شمالی کوریا کے خطرے سے بچائیں گے ”شمالی کوریا باضابطہ طور پر ہائیڈروجن بم رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے ۔ ہائیڈروجن بم کا سب سے پہلا تجربہ امریکا نے یکم نومبر 1952 ء کو کیا تھا، جب کہ روس، برطانیہ، فرانس اور چین کے پاس بھی ہائیڈروجن بم موجود ہیں۔اِن حالات میںسوچا جا سکتا ہے کہ دنیا کا انجام کیا ہونے والا ہے۔

یہ 1947ء کی بات ہے ،جب ”بلیٹین اوف دی ایٹمک سائنٹسٹس” کے سائنس دانوں نے دنیا کو لاحق جوہری خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے ایک تصوراتی گھڑی بنائی۔سائنس دانوں نے ”قیامت کی گھڑی” بنا کر ایک علامتی الٹی گنتی کا نظام وضع کر رکھا ہے، جس سے دنیا کی تباہی کے وقت کا تعین کرنا مقصودہے ۔یہ گھڑی بتاتی ہے کہ انسان اپنے ہی ہاتھوں کتنی تیزی سے تباہی کی طرف گامزن ہے ۔یعنی یہ گھڑی الٹی چل رہی ہے اور بتاتی جا رہی ہے کہ اب آخری وقت کتنا دور ہے ۔گھڑی بنانے کے بعد (جوہری) سائنس دانوں نے اسے چند منٹ کی دوری پر سیٹ کردیا۔ قیامت کی یہ علامتی گھڑی امریکا میں یونی ورسٹی آف شکاگو کی دیوار پر آویزاں ہے۔

Natural Disasters
Natural Disasters

جب سے اسے بنایا گیا اب تک اِس میں18مرتبہ تبدیلی آئی ہے۔ 1991 ء میں یہ 17 منٹ دور کردی گئی تھی۔ 2007ء سے پہلے تک یہ محض جوہری جنگ کے نتیجے میں کرہ ِارض کی تباہی تک محدود تھی۔اس کے بعد سوچا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں بھی زمین کو خاتمے کی طرف لے جا رہی ہیں۔اس طرح قیامت مزید قریب آ رہی ہے، یہ گھڑی 2012 ء کو قیامت سے 5 منٹ کی دوری بتا رہی تھی 2014 ء کو موسمیاتی تبدیلیوں ،اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلائو ،گلوبل وارمنگ کو سامنے رکھتے ہوئے اِسے 2 منٹ آگے کھسکا دیا ۔اب یہ قیامت سے محض 3منٹ کی دوری پر ہے ۔حقیقت میں صورتحال اس سے بھی سنگین ہو چکی ہے۔سائنس دان کی دنیا میں بہت عزت کی جاتی ہے، ان کو ہر ملک اپنا ہیرو مانتا ہے ۔سائنس دانوں نے دنیا کو بہت کچھ دیا ۔ادویات سے لے کر بم تک ۔ میری بات سائنس کے پجا ریوں کو بری لگے گی۔آج جو دنیا تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، اس کے مجرم بھی یہ سائنس دان ہیں ۔ان سائنس دانوں نے پہلے ایٹمی بم بنائے اب کہ رہے ہیں کہ ”ہماری بات سیاست دان نہیں سمجھ رہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے رہ نماؤں پر زور دیں۔

انہیں مجبور کریں کہ کسی طرح رکازی ایندھن کے استعمال اور آلودگی میں کمی لائیں،جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے پر زور دیں ۔ دنیا کو ایٹمی حملوں ، موسمیاتی تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی سے خطرہ ہے ۔ایسے اقدامات کی ضرورت ہے، جن سے گرین ہاؤس گیسز کا اخراج خاص سطح تک آجائے ۔ابھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا۔ اگر تیزی سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو بعد میں ہم صرف لکیر پیٹتے رہ جائیں گے ”اس پر ہم سائنس دانوں کو شاباش دیتے ہیں، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کے مایہ ناز سائنس دانوں نے بڑی اہم ۔بڑی سچی ۔اور بہت کھری باتیںہم کو بتائی ہیں ۔اور پھر ”قیامت کی گھڑی”بنا کر تو پوری دنیا کے ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے۔

دنیا کے بڑے سائنس دان اور نوبل انعام یافتہ محققین نے یہ قیامت کی گھڑی بنائی ہے ۔اور انہی نے ایٹم بم بنایا ہے۔ لیکن یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ اس گھڑی کا تصور پیش کرنے والوں میں وہ سائنس دان بھی شامل تھے، جنہوں نے دنیا کا پہلا جوہری بم تیار کرنے کی راہ ہموار کی تھی۔جدید ٹیکنالوجی بھی تو سائنس دانوں کی مرہون منت ہے ۔پھر موسمیاتی تبدیلیاں بھی ان سا ئنس دانوں کے تجربات کا نتیجہ ہیں ۔اب دنیا کے یہ نوبل انعام یافتہ سائنس دان کس منہ سے دنیا کو مشورے دے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سائنس دان ہم کو قیامت سے ڈرانے کے لیے” قیامت کی گھڑی” بنا کر منافقت کی چال چل رہے ہیں عوام اتنے سادہ نہیں ہیں ۔ہم اس تحریر کے ذریعے دنیا بھر کے سائنس دانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام سے اپیلیں کرنے کی بجائے دنیا کو بچانے کے لیے خود ہی اپنا کردار ادا کریں۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Ramadan Bazaar
Previous Post رمضان بازار سرائے عالمگیر
Next Post 36 برس سے 15 لاکھ افغان مہاجرین پاکستانی معیشت پر بوجھ

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.