yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ

Yesurdu June 9, 2016 1 min read
Share this:
JI train march
JI train march

کرپشن جیسے ناسور نے ہمارے معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ہمارا کوئی ادارہ ایسا نہیں رہا جو کرپشن کی لعنت سے پاک ہو۔ ایسے حالات میں باضمیر ،محب وطن سیاسی قوتوں کو ایک نہ ایک دن اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہی پڑے گا۔ سو کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ایک احسن اقدام ہے جسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہو گا۔ پشاور سے کراچی تک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جس طرح مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر والہانہ استقبال کیا گیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس بات کا میں عینی شاہد ہوں کہ اب کی بارجماعت اسلامی سے وابستہ لوگوں کے علاوہ بھی عوام کی ایک کثیر تعداد نے اس مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا جو اس بات کی نوید ہے کہ عوام کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیا ر ہیں۔ گرمی کے اس موسم میں ریلوے اسٹیشن اٹک پرہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلک شگاف نعروں سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے حوصلے کو تقویت دی وہ ان کے چہرے سے عیاں تھی۔جماعت اسلامی اٹک کی مقامی قیادت بھی مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے ریلوے اسٹیشن اٹک پر منظم طریقے سے انتظامات کیے ہوئے تھے ہر سو جماعت اسلامی کے پرچم لہرا رہے تھے۔ ٹرین مارچ کا استقبال کرنے والوں کے لیے پینے کے پانی کا بھی خصوصی انتظام کیا ہوا تھا۔
ریلوے اسٹیشن اٹک پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اورپاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے اس ملک سے لوٹی ہوئی دولت کا یوم حساب اب آچکا ہے حکمرانوں کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی چاہے اس کے لیے ہمیں اسلام آباد کی طرف مارچ بھی کرنا پڑا تواس سے گریز نہیں کریں گے۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں یہ وقت کی ضرورت ہے کہ امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری، پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اور دیگر محب وطن سیاسی جماعتوں کے قائدین متحد ہو کر کرپشن کے خلاف میدان میں نکل آئیں تو یقیناًموجودہ کرپٹ نظام زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر سکے گا۔ اس وقت حقیقی اپوزیشن بھی یہی چند جماعتیں ہیں جو حقیقی احتساب چاہتی ہیں۔ پیپلز پارٹی ،ا یم کیوایم، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جے یو�آئی (ف) اور دیگر سیاسی جماعتیں کبھی بھی احتساب کے لیے نہ پہلے مخلص تھیں نہ اب ہیں۔ نواز زرداری مفاہمت صرف اور صرف ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے ہے ۔ جمہوریت ، جمہوریت کا راگ الاپ کر عوام کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔کرپشن کے خلاف ٹرین چل پڑی ہے اب یہ اپنی منزل مقصود پر ہی رکنی چاہیے۔ اس ملک کو سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے بہت لوٹ لیا، بہت آف شور کمپنیاں بن گئیں اب ہر طرف ایک ہی شور ہے کہ حکمرانوں بتاؤ پیسہ کہاں سے آیا؟
نواز زرداری پلان اب عوام پر عیاں ہو چکا ہے ۔ پیپلز پارٹی اپنی دوغلی پالیسی پر گامزن ہے چو ر مچائے شور کا کھیل کھیل کر اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کا ڈرامہ پیپلز پارٹی کو لے ڈوبے گا کیونکہ اس منافقانہ چال سے نقاب میڈیا نے اُٹھا دیا ہے ۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ پیپلز پارٹی کی چالوں سے خبردار رہیں۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی، عوامی تحریک، پاک سرزمین پارٹی ایسی جماعتیں ہیں جو منافقوں سے چھٹکارا حاصل کر کے متحد ہو کر کرپشن کے خلاف موثر لائحہ عمل اختیار کریں تو یقیناًموجودہ حکمران ایک دن بھی نہ ٹھہر پائیں گے۔ ٹی او آر اور کمیٹیوں کا کھیل اب زیادہ دیر نہیں چل پائے گا۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ مذکورہ سیاسی جماعتوں کے قائدین مل بیٹھ کر مربوط حکت عملی اختیار کریں۔ جمہوریت کو نہ پہلے خطرہ تھا نہ اب ہے، خطرہ ہے تو صرف جمہوریت کی چھتری تلے پناہ لینے والے سیاسی خاندانوں کو ہے جہنوں نے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک اپنے محل کھڑے کیے ہوئے ہیں۔ احتساب اوپر سے نیچے تک ہونا چاہیے۔ وزیراعظم سے لے کر نائب قاصد تک سب عوام کو جوابدہ ہوں۔
اس وقت جمہوریت کو خطرہ ہے تو صرف اور صرف کرپٹ حکمرانوں سے چاہے وہ موجودہ ہوں یا سابق، اب وقت کا تقاضا ہے کہ خلق خدا کا راج ہو، انصاف سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہ ہو۔ احتساب کی ٹرین سب لُٹیروں کی گردنوں پر چلنی چاہیے تاکہ پاک وطن کو کرپشن کے ناسور سے نجات مل سکے۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
javad ur rehman nezami safi gujrat
Previous Post ڈرون حملوں کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی کی قیادت پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کریں گے
Next Post خیبر پختون خواہ میں پرویز خٹک کے خلاف بغاوت سے عمران خان سبق سیکھیں،عامر ندیم بھٹی

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.