yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مچھ نئیں تے کچھ نئیں

F A Farooqi June 4, 2016 1 min read
Baloch brothers
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: نادیہ خان بلوچ
پاکستان میں دو طرح کے مرد ہوتے ہیں مونچھوں والے اور بنا مونچھوں والے. مونچھوں والے مرد بھی دو طرح کے ہوتے ہیں. ایک تو ایسے جن کی مونچھیں ہمارے پی. ایم صاحب نواز شریف صاحب کے سر کے بالوں کے برابر ہوتی ہیں یعنی برائے نام. اور دوسرے ایسے کہ جن کی مونچھیں سری لنکن پلیئر لستھ ملنگا کے سر کے بالوں جیسی ہوتی ہیں. یعنی کہ چڑیا کے گھونسلے کی طرح. کوئی سمجھ نہیں آتی مونچھیں ہیں یا پھر حجام کی دکان پہ بالوں کا ڈھیر. پہلی قسم کے زیادہ تر مرد شہروں میں پائے جاتے ہیں. اس قسم کی مونچھوں والوں کو لوگ پڑھے لکھے اور معصوم تصور کرتے ہیں. ایسے مرد شہری زبان میں ڈیسنٹ اور گڈ لکنگ جیسے القابات سے پکارے جاتے ہیں. ایسے مرد عاشقی معشوقی کے چکر میں کافی کم عمر میں ہی لگ جاتے ہیں. ایسے لوگوں کا پسندیدہ لباس پینٹ کوٹ سمجھا جاتا ہے. یہ اچھے شوہر ثابت ہوتے ہیں. اپنی بیوی کے غلام ہوتے ہیں. سسرالیوں کے مانگیں پوری کرنا انکا بہترین شیوا ہوتا ہے. اپنے سالہ صاحب کو بھائی کہتے نہیں تھکتے. انکی آدھی عمر عورتوں کی باتیں سننے میں گزرجاتی ہے.

ایسے افراد کی گھر میں اکثر بحث اس بات پر ہوتی ہے کہ بازار سے سودا سلف منگواتے وقت انہیں دہی کا کیوں نہیں کہا گیا. یہ اپنی پسند سے زیادہ اپنی بیوی محترمہ کی پسند کے کپڑوں کو ترجیح دیتے ہیں. چھوٹی مونچھوں والے مرد کو اپنی مردانگی کا ثبوت اچھی تنخواہ کی صورت میں دینا پڑتا ہے. انکی عید اس دن ہوتی ہے جب بیوی میکے چلی جائے. ایسے مردوں کی ایک خاص تعداد ڈپریشن کا شکار ہوتی ہے. ایسے مردوں کو ساری زندگی اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ اپنی بیوی کے سرتاج ہیں یا پھر بیوی انکی سرتاج ہے. جبکہ دوسری قسم کے مونچھوں والے مرد یعنی کہ ملنگا کے سر کے بالوں جیسی مونچھ والے مرد مزاجا کافی غصے والے دکھائی دیتے ہیں. انکے بارے میں ایک بات مشہور ہے کہ مال و دولت سے زیادہ اہمیت اپنی مونچھوں کو دیتے ہیں. ایسے مرد کافی حد تک قبیلہ پسند اور رسم و رواج کے پابند ہوتے ہیں.

Mustache Men
Mustache Men

کچھ دن پہلے ایسے ہی ایک مونچھوں والے ملنگا سے ہماری ملاقات ہوئی. ہمارے رشتے دار ہیں. 17 سال سے پاک آرمی میں ہیں. میں نے ان سے کہا اگر آپکی مونچھوں کی شان میں گستاخی نہ ہوتو میں کچھ عرض کروں؟ انہوں نے ایک لمبی سانس کے بعد اپنی مونچھوں کو تاؤ دیا اور اشارتا کہا ہاں بولو. میں نے کہا آپکی مونچھیں اتنی بڑی کیسے ہوئیں؟ اسکی وجہ وقت پر شیو نہ کرنا ہے یا پھر کوئی شیمپو؟ اگر کوئی شیمپو ہے تو ہمیں بھی بتا دیں ہم اپنے بالوں پر لگا لیں گے کیونکہ وہ بہت جھڑتے ہیں. تو کہنے لگے اتنا خیال ہم اپنے چہرے کا نہیں رکھتے جتنی مونچھوں کی پرواہ ہے. چہرہ داغ دھبے والا ہو یا کالا کوئی پرواہ نہیں مگر مونچھیں تو مرد کی شان ہوتی ہیں.

“مچھ نئیں تے کچھ نئیں” کوئی تیل شیمپو نہیں لگاتا بس ہر آدھے گھنٹے بعد تاؤ دینا نہیں بھولتا. میں نے کہا آپ تو پاک آرمی میں ہیں کیا وہاں اتنی بڑی مونچھوں پر کوئی اعتراض نہیں؟ وہاں اسکی اجازت ہے؟ تو کہنے لگے ہاں ہاں ماشائ اللہ ہمیں تو مونچھوں کی بنا پر خاص الاؤنس ملتا ہے. آرمی میں مونچھوں کیلئے تیل کا خرچہ الگ سے ملتا ہے. تاکہ مونچھیں اور زیادہ اچھی ہوں.
بڑی بڑی مونچھوں والے مرد ایک اچھے زن مرید کبھی بھی نہیں بن سکتے. جس بڑی مونچھوں والے نے شادی کے بعدیا پھر شادی سے کچھ ماہ پہلے اپنی مونچھیں کٹوا دیں تو سمجھو وہ زن مرید ہوگیا.
بڑی مونچھوں والے مرد مونچھوں کو اپنی مردانگی کی ایسے علامت سمجھتے ہیں جیسے ہماری خواتین اپنے سر کے بالوں کو. انکی نظر میں بنا مونچھ پا پھر نواز شریف صاحب کے سر کے بالوں جیسی مونچھوں والے مرد، مرد نہیں بلکہ تیسری جنس ہیں. انکو سب سے زیادہ چڑ مونچھیں کٹوانے کی بات پر ہوتی ہے.

Baloch brothers
Baloch brothers

بڑی مونچھوں والے مرد زیادہ تر وڈیرے کے بیٹے،سائیں،خان لوگ یا پھر ہمارے بلوچ بھائی ہوتے ہیں. بلوچستان میں بہت زیادہ تعداد میں بڑی مونچھوں والے ملنگا ملتے ہیں. بات بات پہ مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں. بڑی مونچھوں والے اگر بدقسمتی سے معصوم بھی ہوں تو کوئی انہیں معصوم نہیں سمجھتا. شاید انکی مونچھیں انکی شرافت کا لائسنس منسوخ کردیتی ہیں. بڑی مونچھوں والے مردوں کا پسندیدہ رنگ سفید یا پھر کالا ہوتا ہے. اگر آپ کو اپنے آس پاس اس قسم کے لوگ دکھیں تو غور کیجئے گا انکا لباس سفید یا پھر کالا ہوگا. بڑی مونچھوں والے مردوں کو سن بلاک لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ انکی مونچھیں ہی انکے چہرے کو دھوپ سے بچانے کیلئے کافی ہیں. بڑی مونچھوں والے مردوں کا ماہانہ خرچ بنا مونچھوں والے مردوں کے نسبت تھوڑا کم ہوتا ہے. کیونکہ یہ شیو تو کراتے نہیں. خود قینچی اٹھائی سائڈ سے سیٹ کیں ہوگیا کام. بڑی مونچھوں والے مرد زیادہ تر خاندان میں ہی شادیاں کرتے ہیں. محبت کے معاملے میں ستم گر پائے جاتے ہیں.

انڈین فلم رام لیلا میں جب انڈین اداکار رنویر سنگھ نے بڑی مونچھیں رکھیں تو انکی دیکھا دیکھی یہ فیشن ہوگیا. اسکے بعد پاکستانی کرکٹر فواد عالم کو بھی شوق چڑھا انہوں نے بھی رکھ لیں مگر یہ فیشن زیادہ دیر ٹکا نہ. کیونکہ چھوٹی سی مونچھ انسان کی پرسنیلٹی پر بہت گہرا اثر ڈالتی ہے. اگر چھوٹی مونچھ ہوگی تو شہر والے آپکو گڈ لکنگ،ہینڈ سم نہ جانے کیا کیا کہیں گے جبکہ بڑی مونچھ والے آپکو تیسری جنس سے تشبیع دیں گے. اور اگر بڑی رکھیں گے، گلو بٹ جیسی تو آپکا نام بھی گلو بٹ جیسے لوگوں میں شمار کیا جائے گا. ہے تو یہ ایک مونچھ. پر اسکے اثرات بڑے بڑے ہیں.
یقین نہ آئے تو آزما کے دیکھ لیجئے بھائیو مشورہ مفت ہے

Nadia Baloch
Nadia Baloch

تحریر: نادیہ خان بلوچ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Islamic Ideology Council
Previous Post اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز قرآن وسنت کی روشنی میں۔۔۔!
Next Post باکسر محمد علی کلے کی زندگی پر ایک نظر
Mohammad Ali Clay

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.