yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

دہشت گردوں کا علاج ، ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف فیصلہ محفوظ

Yesurdu June 4, 2016 1 min read
Share this:
 Dr. Asim and other
Dr. Asim and other

طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی
کراچی (یس اُردو) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے اورعلاج کے مقدمے میں ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، آئندہ سماعت 18جون کو ہو گی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے اورعلاج کے مقدمے کی سماعت میں ڈاکٹر عاصم، ایم کیو ایم کے وسیم اختر، پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل، انیس قائم خانی، عثمان معظم ،ملزمان کے وکلا اور رینجرز کے وکیل بھی موجود تھے۔وکلا نے ملزمان کے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دئیے۔ رینجرز کے وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے دہشت گردوں کا سستا علاج کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے ایم کیو ایم سے گہرے تعلقات رہے ہیں ، الطاف حسین، حیدر عباس رضوی، ندیم نصرت کے کہنے پر ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کا علاج کیا۔آصف زرداری نے انکو لیاری گینگ وار معاملات دیکھنے کے لئے کہا تھا ، ڈاکٹر عاصم نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کا علاج کیا ۔ ڈاکٹر عاصم نے بے پناہ کرپشن کی ، زمینوں پر قبضہ کیا ۔ کمیشن ، منی لانڈرنگ کی اورغیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث رہے ۔ڈاکٹر عاصم نے مداخلت کی اور کہا کہ رینجرز کے وکیل کو تاریخ و جغرافیہ کا پتہ نہیں ۔ رینجرز کےوکیل نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم جےآئی ٹی کے سامنے دہشت گردوں کے علاج کا اعتراف کر چکے ہیں ۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذہنی و جسمانی بیماری کورٹ سے زیادہ خطرناک ہے۔ ڈاکٹر عاصم تھک چکے ہیں، کسی وقت ٹوٹ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کی ضمنات منظور کی جائے ، یہ ان کا حق ہے ۔ ڈاکٹر عاصم بار بار بار ڈیپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں ان سے کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا ۔ایم کیو ایم کے وسیم اختر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پہلے یہ طے کرے کہ جے آئی ٹی بطور ثبوت قابل قبول ہے یا نہیں۔ یہ مقدمہ مزید انکوائری کا ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وسیم اختر کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔انیس قائم خانی کے وکیل نے کہا کہ انیس قائم خانی کا مقدمے سے اس کوئی تعلق نہیں۔ گواہ یوسف ستار نے انیس قائم خانی کا ذکر نہیں کیا ۔ جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ عدالت نائن زیرو پر چھاپے کے مقدمے میں عامر خان کی ضمانت دے چکی ہے۔رینجرز کے وکیل نے کہا کہ ہم نے 27 میڈیکل بل پیش کئے۔ ان لوگوں کو کیا تکلیف تھی جس کا علاج کرایا گیا۔ علاج کے بل کی تفصیل درج نہیں کی گئی۔ جن دہشت گردوں کا علاج ہوا ان کے خلاف کئی مقدمات ہیں۔ جان بوجھ کر دہشت گردوں کی تفصیلات چھپائی گئیں۔ رینجرز بل بناتی تو شیراز کو 84 سال نہیں 28 سال کا لکھتی۔ طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: سربراہ پاک بحریہ
Next Post بجٹ لے آیا مہنگائی کا طوفان ، چودہ سو آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.