پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران بجٹ میں عوام اور سرکاری ملازمین کوکچھ دینے کے بجائے لینے کی پلاننگ کررہے ہیں حکومت مایوس عوام کو مزید مایوسیوں میں دھکیلنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ کہ امریکی ڈرون حملہ پر حکومت نے بزدلی دکھائی ڈھنگ سے سخت لب و لہجہ میں احتجاج بھی نہیں کیا۔