yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مرزا یاس یگانہ چنگیزی، جنکی پہچان”غالب شکنی ”بنی۔

F A Farooqi May 31, 2016 1 min read
Yas Yagana
Share this:
Yas Yagana
Yas Yagana

تحریر:ایم پی خان
اردوزبان کے منفردشاعر مرزاواجد حسین یاس یگانہ چنگیزی کی پیدائش 17 اکتوبر1884 کوپٹنہ میں ہوئی۔ مغلپورہ مدرسہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرکے عظیم آبادمیں محمڈن اینگلو عربک سکول میں داخل ہوئے۔اپنی ذہانت اورفطری صلاحیتوں کی بدولت ہرجماعت میں اول آتے اورانعامات پاتے رہے۔ 1903 میں کلکتہ یونیورسٹی سے انٹرنس کیااوراسکے بعدتلاش معاش میں ہندوستان اورپاکستان میں کے مختلف شہروں میں گئے اورآخرکارلکھنومیں ہی شادی کرکے ، مستقل رہائش اختیارکی۔

مرزایاس یگانہ چنگیزی، جنہیں زمانہ غالب شکن کے نام سے جانتاہے اورانہیں بدنام اوررسوائے زمانہ شاعرگرداناجاتاہے ۔یہی وجہ ہے کہ انہیں وہ مقام اورمقبولیت نہ مل سکی، جسکاوہ صحیح معنوں میں حقدارتھا۔ہردورکے ادب میں تحقیق کم اورتقلیدزیادہ ہوتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ اردوادب میں بھی کچھ محدودشعراء اورادیبوں اورانکے کلام اورتخلیق کو سند کادرجہ حاصل ہواہے اورانکی ادبی قامت کے سامنے بڑے بڑے اساتذہ فن گوشہ گمنامی کے نذرہوگئے۔بلاتعصب اورغیرجانبداری سے مطالعہ اورتحقیق وتنقید نہ کرنے کانتیجہ ہے کہ انکی زندگی کے صرف وہی پہلووں سامنے لائے گئے، جن کی وجہ سے ہمیشہ سے انکی شخصیت بے رحمانہ مشق ستم کا شکارہے۔چونکہ زندگی کاقیمتی حصہ لکھنو میں گزرااوراہل لکھنونے انکی بالکل قدرنہ کی بلکہ انکے ساتھ ایسی چشمک ہوگئی کہ مرزایاس یگانہ کی ساری زندگی اس سردجنگ کی نذرہوگئی۔لکھنومیں مرزایاس یگانہ کی شخصیت بے رحمانہ مشق ستم کانشانہ بنی اورانکے فن کو وہ قدرنصیب نہ ہوسکی، جوصحیح معنوں میں ہونی چاہئے تھی اورانہیں وہ شہرت اورعزت نہ ملی ، جسکی وہ حقدارتھے۔ اسکی اصل وجہ یہ تھی کہ لکھنو والے غالب کے رنگ میں رنگے ہوئے تھے اور ہر اس شاعر کو علم وہنر کاسند سمجھتے تھے ، جس کی غالب کی پیروی کرتاتھا۔چونکہ یاس یگانہ کی شخصیت کی طرح انکے نظریات اوراندازسخن بھی اس وقت کے عام شعراء سے مختلف تھا۔

لہذا اہل لکھنو کی طرح انہوں نے غالب کی پیروی نہیں کی اوراپنی انفرادیت برقراررکھی بلکہ اہل لکھنو کی غالب پروری کو آندھی تقلید قراردیااورانکی دیوانہ وار غالب پرستی کوانکی بہکی ہوئی ذہنیت قراردیا۔اسکے بعدانکی پوری توجہ غالب شکنی پر مرکوز ہوئی اوراسکی آڑمیں انکااپنایہ نقصان ہواکہ انکی شاعری کو عروج اورترقی نہ ملی ۔ غالب اس وقت بھی غالب تھے اورآج بھی غالب ہیں جبکہ مرزایاس یگانہ کی شخصیت اورفن کو زمانے کی بے اعتنائیوں نے مغلوب کردیا۔حالانکہ یہ اہل لکھنو اوراس وقت کے دیگرشعراء اورغالب پرستوں کی محض غلط فہمی تھی ،کیونکہ مرزایاس یگانہ نے اپنے اس طرزعمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے” غالب شکن(رسالہ) لکھنے سے میرا یہ مقصدہرگزنہیں کہ غالب کی شخصیت کومجروح کروں بلکہ ان غالب پرستوں کی اصلاح کرناہے، جنہوں نے غالب پرستی کی آڑمیں تما م شعرائے ماضی اورحال کے حقوق چھین کر سب غالب کو دیدئیے، سب کے کارناموں کو فراموش کرکے غالب کو اردوکاواحد نمائندہ شاعر پیش کیا”۔ اسکے بعداسکے فن میں تنقید زورپکڑنے لگی اوررفتہ رفتہ انہوں نے اردوادب کے دیگربڑے بڑے شعراء پر تنقید شروع کی۔علامہ اقبال، مولاناحسرت موہانی، مولانامحمدعلی، داغ دہلوی اورجرات کا فن شاعری بھی انکے نزدیک کچھ خاص میعاری نہیں ہے ۔ ڈاکٹرظہوراحمداعوان نے اپنے ایک کالم میں مرزایاس یگانہ کو رسوائے زمانہ شاعرکہہ کر، کچھ ایسے واقعات کاحوالہ دیاہے، جس سے عام قاری کے ذہن میں مرزایاس یگانہ کی ادبی قامت گٹھ جاتی ہے ، لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے۔ جن واقعات کاحوالہ ڈاکٹرصاحب نے دیاہے، وہ کوئی ایسی معاشرتی یااخلاقی برائی نہیں ہے ، جس طرح بہت سے بڑے بڑے شعراء نے ایسی چیزوں کاارتکاب کیاہے۔لیکن پھربھی ناقدین نے اور ادب کایکطرفہ مطالعہ کرنے والوں نے انکی شخصیت کے کچھ پہلووں کو بنیادبناکر، انکے کارناموں کو پس پشت ڈال دیاہے۔

Life
Life

حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ مرزایاس یگانہ زندگی کے آخری دم تک اہل لکھنو کی طعن وتشنیع کا نشانہ بنے لیکن اس پر مرزاکبھی احساس ندامت یااحساس کمتری کا شکارنہ ہوئے بلکہ ان واقعات کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے تھے۔کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی بات پرقائم رہتاتھااورکبھی کسی سے متاثر نہیں ہوئے ، نہ کسی کی تعریف کی اورنہ کبھی قصیدے لکھے۔یہی وجہ ہے کہ انکی شاعری کی خوبیوں کو نظراندازکیاگیااورصرف انکی قباحتیں منظرعام پرآئیں اورپھر ستم بالائے ستم یہ ہے کہ ادب کے قاریوں نے بھی صرف چند غیرمصدقہ واقعات کو بنیاد پر بناکر ، مرزاکے فن اورشخصیت پر مزید تحقیق نہیں کی اوریوں آج مرزایاس یگانہ کی شخصیت ادب کے عام قاری کے لئے بالکل نامانوس دکھائی دیتی ہے۔

اللہ بھلاکرے، جناب مشفق خواجہ صاحب کا، جنہوں نے کلیات یگانہ مرتب کیا۔جسکے دیباچے اورسوانحی خاکے میں انہوں نے مرزاکی زندگی ، فن اورشخصیت پر تفصیلی بحث کے ساتھ ساتھ انکی شاعری کابہت بڑاسرمایہ محفوظ کرکے اردوادب پر بہت بڑااحسان کیاہے۔ مرزایاس یگانہ کو اللہ نے بلاکاحافظہ اورذہانت دی تھی اوران کاذوق مطالعہ کمال کا تھا، جس کے بل بوتے پر انہوں نے اردو ادب میں ایساسرمایہ چھوڑاہے، جواردوادب کے شیدائیوں کے لئے مشعل راہ ہے۔جن میں علم عروض پر لکھی گئی جامع کتاب ”چراغ سخن ” ہے، جوسند کادرجہ رکھتی ہے ۔ یہ کتاب اہل لکھنوکے ساتھ مرزاکے معرکوں کی یادگارہے۔ اس کتاب کے سرورق پر مرزاکایہ شعردرج ہے۔

مزاریاس پہ کرتے ہیں شکرکے سجدے
دعائے خیرتوکیااہل لکھنو کرتے

انکی غزل کے اشعار
کس کی آوازکان میں آئی دورکی بات دھیان میں آئی
ایسی آزادروح اس تن میں کیوں پرائے مکان میں آئی۔
آپ آتے رہے بلاتے رہے آنے والی اک آن میں آئی

مرزایگانہ اپنے نام کی طرح اپنی شاعری میں بھی یگانہ تھے۔ انہوں نے ہمیشہ وہ راہ ترک کردی، جوپہلے سے مستعمل تھی اوراپنی انفرادیت شروع سے آخرتک برقراررکھی۔وہ بڑے بڑے شاعروں کو خیال میں نہیں لاتے تھے ، تاہم خواجہ حیدرعلی آتش سے متاثرتھے بلکہ خودکو آتش پرست کہتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ دبستان لکھنو میں وہ آتش کے بعد سب سے منفردشاعرگردانے جاتے ہیں۔
تخلیقات یگانہ میںشعری مجموعے’نشتریاس اورشہرت کاذبہ ”، علم عروض پر لکھی گئی کتاب”چراغ سخن” ،”غالب شکن” رباعیات ”ترانہ” اور مجموعہ غزلیات ”گنجینہ ”شامل ہیں۔ مرزایاس یگانہ چنگیزی 4فروری 1956کی صبح لکھنومیں وفات پائے۔اہل لکھنو کی مرزاکے ساتھ دشمنی اورنفرت کایہ عالم تھاکہ مرزاکے جنازے میں گنتی کے چند افرادنے شرکت کی ۔

شہرہ ہے یگانہ تری بیگانہ روی کا
واللہ یہ بیگانہ روی یادرہے گی۔

MP khan
MP khan

تحریر:ایم پی خان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Membrane assembly
Previous Post سانپ اور سیڑھی کا کھیل تماشا
Next Post پنجاب میں بھی ہوتی ہے آن لائن FIR
Online FIR

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.