yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

گرینڈ مک مکا

F A Farooqi May 27, 2016 1 min read
Panama Leaks
Share this:
Panama Leaks
Panama Leaks

تحریر : ڈاکٹر احسان باری
سارا ملک مفاد پرستوں کی اسٹیٹ بنا ہوا ہے ایک طرف تو ناجائز سرمایہ باہر بھیج کر وہاں اربوں ڈالرز دفنا ڈالنے والے افراد موجود ہیں صرف ایک ملک میںپانامہ لیکس کے ذریعے رقوم بھجوانے اور وہاں کاروبار کو بغیر ٹیکس چمکانے والے چار سو کا اعلان بھی ہو چکا ہے باقی ملکوں میں کتنے اربوں ڈالرزکے انھی و دیگر کاروباری اور سیاسی لیڈروں کا روپ دھارے افراد کے اکائونٹس موجو د ہیںخدائے لم یزل ہی بہتر جانتے ہیں محتاط اندازے کے مطابق بیس کھرب ڈالرز کالادھن کی صورت میںمحیرا لعقول ھیرا پھیریوں کے ذریعے ملک سے باہر لے جائے جا چکے ہیںکب تک یہ مکمل عقدہ کھلے گااور کب ان کے گلوں میں رسہ فٹ ہو گا قوم بے تابی سے اس کی منتظر ہے۔

دوسری طرف اندرون ملک کرپٹ دندناتے ہوئے پہلوان نما افراد شیروں کی کھالیں اوڑھے ہوئے گیدڑوں کا راج ہے سود خور سرمایہ داروں ،کرپٹ جاگیرداروںاور بے دین وایمان کرپٹ بیوروکریٹوں کی تکون ہمیشہ ہی مقتدر رہتی ہے یہ چڑ ھتے سور ج کے پجاری گھسے پٹے افرادسیاست کو اپنی زر خرید لونڈی بنائے بیٹھے ہیں۔دنیا سے الگ تھلگ ہمارے ملک کی سیاست انوکھے دور سے گزر رہی ہے فراڈیے سرمایہ پرستوں نے سیاسی لیڈروں کو ڈھیروں مال متال کے ذریعے خرید رکھا ہے۔

یعنی وہ لیڈروں کی اے ٹی ایم مشین بنے ہوئے ہیں یا پھرپارٹی لیڈرزکروڑوں ڈالرز جمع کرکے سیاسی اٹ کھڑ کا کرتے ہیںکہ ہمارے ہاں سیاسی کاروبار میں منافع سینکڑوں ہزاروں گنا زیادہ ہے۔15-20کروڑ خرچ کرکے اسمبلی کے ممبر منتخب ہو جائو پھر تو وارے نیارے ہیںااور کھرب پتی بن جانا کوئی بعید نہ ہے خربوزوں کے کھیت کا گیدڑ رکھوالایابلی کو دودھ کی رکھوالی بٹھائو گے تو ہاتھ ملتے رہ جائو گے۔اسی طرح سیاست کے نام پر مکروہ کاروباروں کے ذریعے اربوں ڈالرز کمانے والوں کاکوئی بال بھی بیکا آج تک نہیںکرسکا۔

National Assembly
National Assembly

موجودہ ممبران اسمبلی نے ایک ہی جست میں اتفاق رائے سے ایسابل پاس کر لیا ہے جس میں ان کی تنخواہیں یکمشت ساڑھے چار گنا بڑھ گئیں ہیں۔اگر فرض محال پہلے تنخواہ اسی ہزارروپے ماہانہ تھی تو اب الائونسز وغیرہ ڈال کر تقریباً ساڑھے چار لاکھ سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔اس بل کی نہ تو کسی نے مخالفت کی ،نہ واک آئوٹ ہوا اور دھرنے بازانصاف پسندوںنے بھی کسی جلسے جلوس اور دھرنے کی جعلی کال بھی نہ دی۔ایسے مثالی اتحاد کا مظاہرہ اسمبلی میں ہوا جس کی مثالیں تاریخ میں کم کم ہی ملتی ہیں ایسا محسوس ہوا کہ اپوزیشن ممبران اور حکومتی بنچوں پر براجمان ممبران ایک ہی ماں کے جنے ہوئے ہوں ۔پچھلے سال بھی ان کی تنخواہوںمیں جب اضافہ ہوا تو میں نے احتجاجاً “ممبران اسمبلی کی تنخواہیں”کے عنوان سے کالم میں اس کا فوراًاظہار کردیا تھا۔اس دفعہ بھی دوبارہ ذاتی مفاداتی بل منٹوں میں پاس کرکے ثابت کردیا گیا ہے کہ ہم صرف اور صرف پیسے کے پجاری ہی نہیں بلکہ سرمایہ ہی ہمارا باپو بلکہ دادا ابو ہے۔

ایسا بل پاس کرنا جس سے عوامی مفادات پرضرب پڑے غیر آئینی ہی نہیں بلکہ غیر اسلامی بھی ٹھہرایا جاسکتا ہے اور ساری اسمبلی دفعہ 62-63پر پورا نہ اترنے کی بنا پر نااہل ہوسکتی ہے۔ایسے ممبران مشرقی پاکستان(حال بنگلہ دیش)میں مکروہ حسینہ دیوی کی سینہ زوری کی مذمت کیونکر کرسکتے ہیں۔انھیں محب وطن افراد کی پھانسیوں ،شہادتوں پر فکر کرنے کا وقت تک ہی نہیں ہے کہ وہ تو سبھی سرمائے کے حمام میںاکٹھے ننگے نہارہے ہیں۔پہلے وکی لیکس اور اب پانامہ لیکس پرانکوائریاں ،تفتیشیں اور نام نہاد کمیٹیوں کی تشکیل در اصل ایک دوسرے کو رقوم ہڑپ کرنے دینے اور خود کو بری کروانے کے انوکھے جدید حربے ہیں۔یہاں خود ہی ملزم ،خودہی تفتیشی اور تحقیقات کرنے والے حتیٰ کہ جج اور منصف بھی خود ہی ہیں یہ جو فیصلہ سنائیں گے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

“انا ںونڈے ریوڑیاں مڑ مڑ کے اپنیاں نوں”کرپشن کنگزیعنی لوٹ کھسوٹ کے اجارہ داروں نے اپنا 95فیصد سے زیادہ مال باہر بھجوا رکھا ہے اور یہاں انہوں نے ہی بمعہ اپنے ساتھیوں کے تنخواہیں کئی گناہ بڑھالی ہیںکیا کوئی مائی کا لا ل ان پرٹیکس عائد کرسکتا ہے نہیں ہر گز نہیںاور نہ ہی کرپشنوں یا بدکرداریوں پر پکڑ دھکڑکہ عزت اور نو کری سبھی سرکاری ملازموں کو پیاری ہوتی ہے۔وگرنہ یہاں تو بہاولنگری ن لیگی جاگیردار ایم این اے کے نشہ میں دھت صرف نوکروں کی گرفتاری بھی ڈی پی او شارق کمال صدیقی کو صوبہ بدر کرسکتی ہے قصور وار ملازموں کو پکڑنے پر” شریفوں” نے یہ سز ا دے ڈالی ہے اگر کسی نشئی ایم این اے کو پکڑا جاتا تو متعلقہ ڈی پی او کو شاید دنیا بدر ہی ہونا پڑ جاتا۔خدا دیکھ رہا ہے اب ایسی اسمبلی کا وجود قائم رہنا جس کے ممبران صرف اپنے اپنے مفادات کے دائرے میں گھوم رہے ہوں ایک معجزہ ہی ہو گا۔

Corruption
Corruption

ان ممبران میں سے73فیصد تو وہ ہیں جو2013سے لیکر آج تک کسی اجلاس میں ایک لفظ بھی نہیں بولے انھیں آپ گونگے بہرے ممبران کہہ سکتے ہیں۔سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے150میگا کرپشن کیسز میں تیسرے حصہ سے زائدمنتخب ممبران اسمبلی ملزم ہیں خودہی پیر خود ہی مرید مال کون برآمد کرسکتا ہے کسی دو رمیں تو ہر ممبر حکومت کو تین کروڑبیس لاکھ سالانہ میںپڑتا تھا آجکل جو بڑھوتری ہوئی ہے اسے کلکولیٹ کیا جائے تو6کروڑ سالانہ میں پڑ رہا ہو گا الامان و الحفیظ۔ویسے تو اسی تناسب سے سرکاری ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہیں بھی بڑھائیں تو وہ بھی ایک تولہ سونا کی قیمت کے برابر وصول کرسکیں گے۔مگر کون جیتا ہے تیر ی زلف کے سر ہونے تک ان بیچاروں کو کون پو چھے گا ممبران ایک لاکھ چار ہزار روپے ماہانہ کا فون مفت استعمال کرسکتے ہیں پچاس ہزار یونٹ یعنی ماہانہ آٹھ نو لاکھ کی بجلی استعمال کرنے کی اجازت ہے عام ہوٹلوں سے ان کی کینٹین پر ہر قسم کا کھانا پندرہ گنا کم قیمت پر موجود ہے۔

اس کے علاوہ ماہانہ دفتر کی آرائش و زیبائش کے لیے بھی ایک لاکھ بیس ہزار روپے خرچ کرسکتے ہیں خلفائے راشدین کے دور میں لاکھوں مربع میل علاقوں پر حکمرانی مساجد کی چٹائیوں پر بیٹھ کرچلتی رہی۔امیر ملک کا صدر اوبامہ سفر پر جاکر اپنے ملک کی ایمبسی میں قیام کرتا ہے۔اور غریب ملک پاکستان کا وزیر اعظم جب ادھار مانگنے بھکاری بن کرکشکول اٹھائے جاتا ہے توچھ لاکھ روپے روزانہ کرایہ کے کمرہ میں قیام کرتا ہے۔ ہمارے ہاں سیکولر جمہوریت ایسے ہی لیڈر منتخب کرتی ہے جو غریبوں کے جمع کردہ ٹیکسوں سے عیاشیاں کرتے ہیں۔92فیصد تو وہ ممبران ہیں جو صنعتکار یاجاگیردار طبقات سے تعلق رکھتے ہیں انھیں تو تنخواہوں کی ویسے ہی ضرورت نہ ہے۔

مگر پھر بھی “اللہ کا فضل” کے نام سے لاکھوں کروڑوں کی دیہاڑیاں لگاتے ہیںکہ چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی۔پارٹی قائدین کو ٹکٹ حاصل کرنے کی صورت میں چار پانچ کروڑ روپے دیے تھے اب وہ کمائیں نہ تو ان کا سٹیٹس خراب ہوتا ہے۔ممبران کے منہ کوخون لگ گیا ہے ہر سال تنخواہ بڑھا لیا کریں گے اور غریبوں کے خون سے جمع شدہ خزانہ کیایو نہی لٹتا رہے گا؟مگرنہیں! اب کی بار عوام ضرور اللہ اکبر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے تحریک کی صورت میں نکلیں گے اور مقتدروں کے مقدر میں ٹکٹکیاں ہی ہوں گی کہ یہی مشعیت ایزدی بھی ہے۔

Ihsan Bari
Ihsan Bari

تحریر : ڈاکٹر احسان باری

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Society
Previous Post معاشرے کو زندہ رہنے دیجئے‎
Next Post ایک عظیم خاتون
Mothers

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.