yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

عیاش پیر

F A Farooqi May 26, 2016 1 min read
AYASH PEER
Share this:
AYASH PEER
AYASH PEER

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
میرے سامنے بیٹھی عورت کتنی دیر سے مجھے لو نڈی بننے پر قائل کئے جا رہی تھی کہ اسلام میں لونڈی ازم جائز ہے لو نڈی کا فلسفہ کیا ہے اسلام کے ابتدائی دور میں بڑے صحابہ کرام کی بھی لونڈیاں تھیں پھر اُس عورت نے بہت سارے صحابہ کرام کے نام لئے اور اُن نیک عورتوں کے بھی جو لونڈیاں تھیں یعنی وہ عورت اسلام میں لونڈی اِزم کو آج کے دور میں جا ئز قرار دے رہی تھی مجھے وہ یہ ترغیب دے رہی تھی کہ تم اِس دور کی اُن خوش قسمت ترین عورتوں میں شامل ہو جا ئو گی جو اِس عظیم سعادت سے بہرہ ور ہو چکی ہیں کیونکہ مجھے اِس بار ے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں اِس لیے میں خاموشی سے اُس عورت کی باتیں سنتی جا رہی تھی باتوں باتوں میںاُس نے مجھے یہ دھمکی بھی دے ڈالی تھی کہ اگر تم لو نڈی بننے سے انکار کرو گی تو تم پیر صاحب کی نظروں اور دل سے اُتر جا ئو گی اور اگر تم نے پیر صاحب کو نا راض کر دیا تو تم پھر کبھی بھی اپنی منزل نہیں پا سکو گی ایک طرح سے وہ مجھے یہ بتا رہی تھی بلکہ دھمکی یا ترغیب دے رہی تھی کہ تمہا رے روحانی سفر کا دارومدار اب اِس فیصلے پر ہے کہ میں پیر صاحب کی لونڈی بنتی ہو ں کہ نہیں اِسی دوران میں نے ڈرتے ڈرتے پو چھا میں تو پہلے ہی پیر صاحب کی کنیز اور خادمہ ہو ں اُن کے ہر حکم کو سر آنکھوں پر سجاتی ہو ں

وہ جب کہیں میں ایک پل میں اپنی جان تک اُن پر وار دوں آج تک اُنہوں نے مجھے جو بھی حکم دیا ہے میں نے بغیر سوچے سمجھے اُس پر فوری عمل کیا ہے مجھے ایک بھی ایسی بات یاد نہیں جو مرشد کریم نے فرمائی ہو اور میں نے فوری طور پر اُس پر عمل نہ کیا ہو ۔ پہلے تو وہ عورت اشاروں میں با تیں کر تی رہی اور آخر میں اُس نے واضح طور پر کہا کہ پیر صاحب کو تمہا رے جسم پر اُسی طرح کا حق حاصل ہے جو ایک خا وند کو اپنی بیوی پر ہو تا ہے جب اُس عورت نے واضح طور پرمجھے یہ پیغام دیا کہ پیر صاحب میرے جسم کو بھی بطور بیوی استعمال کر سکتے ہیں وہ بھی شادی نکا ح کے بغیر تو یہ بات مجھے سمجھ نہ آئی میں کنفیوژ ہو گئی کہ یہ کونسا طریقہ ہے یا یہ کونسی پیری مریدی ہے یہ مرشد کی کیسی رضا ہے کہ وہ میرے جسم پر بھی اختیار رکھتا ہے وہ بھی اسطرح۔ میں اُس عورت کی باتیں سن کر کچھ پریشان ہو کر گھر چلی آئی کیونکہ میں نے اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کے سامنے پیر صاحب کا تعارف قطب اور موجودہ دور کے زندہ ولی کے طور پر کرا یا ہوا تھا اِس لیے میں ڈر کے ما رے کسی کے ساتھ بھی یہ بات share نہیں کر سکتی تھی اِس طرح میں اور پیر صاحب دونوں کی عزت لوگوں کی نظر میں کم ہو جاتی میں اذیت ناک کشمکش میں مبتلا ہو چکی تھی

Love
Love

ایک سوچ یہ آتی کہ پیر صاحب پر جان اور مال سب قربان ہے دوسری سوچ یہ آتی کہ یہ تو نفسی خواہش اور Lustہے اس کا روحانیت فقیری اور قرب ِ الہی سے کیا تعلق ہے میں گھڑی کے پنڈولم کی طرح ادھر اُدھر جھول رہی تھی بے یار و مددگار بات اتنی حساس تھی کہ کسی سے بھی نہیں کر سکتی تھی دوسری طرف پیر صاحب کی وہ تمام با تیں یا د آتیں کہ اِس سفر پر چلنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لو کہیںسفر درمیان میں ادھورا نہ چھوڑدینا اور کبھی میں یہ سوچتی کہ میں پیر صاحب سے دیوانہ وار عشق کر تی ہوں میرے باطن کے عمیق ترین گوشوں میں پیر صاحب کی محبت کی چنگاری بھی سلگ رہی تھی پیر صاحب کا تصور پکا تے پکا تے پتہ نہیں کہیں میں پیر صاحب کی محبت میں تو گرفتار نہیں ہو گئی تھی اتنی بڑی بات کے بعد بھی ابھی تک مجھے پیر صاحب سے نفرت نہیں ہو ئی تھی میں ابھی بھی اُن کے خلاف نہیں ہو ئی تھی وہ اب بھی میرے من کے دیوتا تھے میرے دل کے مندر میں اُنہیں کی مورتی سجی ہو ئی تھی ایک عجیب سی کشش تھی جو مجھے پیر صاحب کی طرف غیر محسوس طریقے سے کھینچ رہی تھی میری شعوری لا شعوری مزاحمت آہستہ آہستہ ختم ہو تی جا رہی تھی الجھن اور اذیت نا ک کشمکش کی سولی پر لٹکی میں پھر آستانے پر پہنچ گئی مجھے دیکھتے ہی وہی عورت جو پیر صاحب کی وکالت کر رہی تھی میرے پاس پھر آکر بیٹھ گئی اور پھر ادھر اُدھر کی باتیں شروع کر دیں پہلے تو وہ عام باتیں کر تی رہی لیکن جلد ہی وہ اصل مو ضوع پر آگئی اور کہا تم لونڈی بننے کے لیے تیا ر ہو گئی ہو نا ؟میں خا موش نظروں سے اُس کی طرف دیکھتی رہی ۔

میری خاموشی سے اُسے الجھن ہو رہی تھی وہ حیرت اور غصے میں تھی کہ میں ابھی تک انکا ر کیوں کر رہی ہوں یہ تو انکا ر کی بجا ئے سعادت اور بڑے مقام کی بات ہے ۔ اب پھر اُس نے مجھے قائل کر نا شروع کر دیا کہ تم پہلی لڑکی ہو جو انکار کر رہی ہو ورنہ آج تک پیر صاحب نے جس کے لیے بھی خواہش کا اظہار کیا کسی نے بھی انکار نہیں کیا بلکہ خو شی خو شی پیر صاحب کے حرم کا حصہ بن گئی کیونکہ میرے دل و دما غ میں ابھی کشمکش کی جنگ جا ری تھی میری آنکھیں اور چہرہ ہر قسم کے تاثر سے عاری تھا میں خا موش سپا ٹ نظروں سے اُس کو دیکھ رہی تھی میرے اِس روئیے سے عورت پر یشان ہو گئی کیونکہ اُسے شاید یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ اِس کو منا کر ہی چھوڑنا ہے اِس لیے وہ ہر طرح سے اِس کو شش میں تھی کہ میں ہاں کر دوں جب اُس نے بہت ساری باتیں اور دلیلیں دے دیں اور میں پھر بھی خا موش رہی تو وہ اٹھی اور جا کر دو عورتوں کو لے آئی اور میرے سامنے بٹھا کر بولی تم جانتی ہو یہ دونوں عورتیں بھی پیر صاحب کی لونڈیاں بننے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں دونوں نے مجھے قائل کر نا شروع کر دیا کہ یہ تو بہت بڑی خوش قسمتی ہے یہ اعزاز اور کرم تو مقد ر والیوں پر ہو تا ہے تم تو کفرانِ نعمت کر رہی ہو جب تک پیر صاحب نے ہمیں اپنا یا نہیں تھا ہم بھی اندھیروں میں ٹامک ٹویاںما ررہی تھیں مشکلات کے صحرامیں ٹھوکریں کھا رہی تھیں جیسے ہی پیر صاحب کی خاص نظر ہم پر پڑی سارے اندھیرے دور اور مشکلات ختم ہو گئیں میں نے پو چھا آپ کی مشکلات کیا تھیں

Woman
Woman

تو پتہ چلا ایک ایسی ساس کے ہاتھوں تنگ تھی جبکہ دوسری کی شادی نہیں ہو تی تھی ان دومسئلوں کے لیے دونوں نے اپنی عزت پیر صاحب کے قدموں پر وار دی میں نے اُنہیں بتا یا کہ مجھے تو دنیاوی کو ئی مسئلہ نہیں ہے اِس لیے میرا دل نہیں مانتا تینوں عورتوں نے بہت زور لگا یا لیکن میںواپس آگئی اسی طرح دو تین بار پھر گئی اور انکا رہی کیا اب جب میں چند دن بعد گئی تو وہی عورت مجھے ملی کہ اگر تم ہا ں نہیں کر تی تو آج کے بعد پیر صاحب کے در پر کبھی نہیں آنا تم گستاخ ہو اور پیر صاحب تمہیں اپنی مریدی کی لسٹ سے خارج کر تے ہیں ۔ پیر صاحب کی ناراضگی کا سن کر میرے پا ئوںکے نیچے سے زمین ہی سرک گئی میں شدید پریشانی میں گھر آگئی کیونکہ میں مرشد صاحب کی پو جا کر تی تھی اُ ن کی نا راضگی سے میری روح چھلنی چھلنی ہو گئی میں دن رات کا نٹوں پر لیٹی ایک پل بھی قرار نہ آیا ۔

اب میرے اندر پیر صاحب کی خو شی اور ناراضگی کی اذیت ناک جنگ جا ری تھی میں اذیت کے یہ پل زیادہ دیر برداشت نہ کر سکی پیر صاحب کی نا راضگی نے میرے ہو ش و حواس کو شل کر دیا تھا میرے دن کا چین اور رات کی نیند اُڑ چکی تھی میں اِس دبائو کو زیادہ دیر برداشت نہ کر سکی اورپھر میں ہا ر گئی اور میں نے فیصلہ کیا کہ پیر صاحب کی خو شی پر میرا تن من ہر طرح سے حاضر ہے اور پھر میں فیصلہ کر کے دوبارہ آستانے کی طرف جا رہی تھی میرے اندر کا فی دنوں سے جا ری کشمکش ختم ہو چکی تھی میرے اعصاب اب نا رمل ہو چکے تھے میں فیصلہ کر چکی تھی کہ پیر صاحب کی رضا اور خو شی کے لیے میں آخری حد سے بھی گزر جا ئوں گی پیر صاحب کو کسی بھی صورت ناراض نہیں کر نا ( لعنت ہو ایسی پیری مریدی پر ) اور پھر آستانے پر جا کر میں نے اُس عورت کے سامنے شکست مان لی اور کہا میں پیر صاحب کی لونڈی بننے کے لیے تیا رہوں۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Writing
Previous Post علم و حکمت حصار جہل میں ہے
Next Post بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ ایران
Narendra Modi

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.