yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

انکل سام اور ہمارا دفاعی بیانیہ‎

F A Farooqi May 24, 2016 1 min read
Mullah Mansoor Akhtar
Share this:
Mullah Mansoor Akhtar
Mullah Mansoor Akhtar

تحریر : عماد ظفر
طالبان کمانڈر ملا منصور اختر ایک ڈرون حملے میں پاکستان کی حدود میں مارا گیا.اس سے پہلے ملا عمر اور اسامہ بن لادن بھی پاکستان کی حدود میں ہی ہلاک ہوئے .لیکن ہم اب بھی دنیا میں چھاتی ٹھوک کر اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہم اپنی سرزمین کبھی بھی دہشتگردوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے. ملا منصور کی ہلاکت کے بعد سے اب تک دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ اسی طرح خاموش ہے جیسے ایبٹ آباد واقعے میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد تھی. اب تو خیر ایسے واقعات پر نہ کوئی حیرانگی ہوتی ہے اور نہ ہی غصہ آتا ہے.البتہ جب دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ کی جانب سے یہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان ایک آزاد و خود مختار ملک ہے اور ہم اس کی سرحدوں کی پامالی نہیں ہونے دیں گے تو ہنسی آ جاتی ہے.کون سی سرحدوں کی پامالی اور کہاں کی سالمیت۔جب امریکی افواج کا دل چاہے کبھی ڈرون کے زریعے اور کبھی خفیہ آپریشنز کے زریعے ہماری خود مختاری کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیتے ہیں اب تو حالت یہ ہے کہ افغانستان بھی ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی دھمکیاں دیتا ہے۔

نوشکی میں طالبان کمانڈر ملا منصور کی ہلاکت اور انگوڑ اڈہ کی بارڈر چیک پوسٹ کے انتظامی معاملات افغانستان کے سپرد کرنا واضح اور واشگاف الفاظ میں بتاتے پیں کہ ہمارے آقا اور فوجی بجٹ کا بہت بڑا حصہ خیرات میں دینے والے انکل سام اب ہماری حرکتوں سے سخت نالاں ہیں اور ہم پر ہرگز بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں. انکل سام کا دہرا معیار بھی خوب ہے وہ طالبان جو ان کو فائدہ دیتے ہیں انہیں ہرگز کچھ نہیں کہا جاتا اور وہ طالبان جو انکل سام سے لڑیں انہیں فورا نشانہ بنا لیا جاتا ہے۔

انکل سام کی انہی پالیسیوں کے باعث آج دنیا بھر میں دہشت گردی کا عفریت دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے.خیر انکل سام تو یہ افورڈ کر سکتے ہیں کہ کم سے کم انہوں نے اپنی سرحدوں اور اپنے شہریوں کو تو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا ہوا ہے لیکن ہم لوگ گاوں دیہات میں رہنے والے پنڈ کے مراثیوں کی مانند ہیں جو کہ پنڈ کے چوہدری کو خوش کرنے کیلئے خود اپنا مزاق بنواتے رہتے ہیں. انکل سام نے افغانستان میں خود طالبان کو پیدا کیا اور ہم نے انکل سام کو خوش کرنے کیلئے ہر ممکن طریقے سے طالبان کی معاونت کی.پھر ہمیں یہ خوش فہمی ہو گئی کہ ہم طالبان کے زریعے پنڈ یعنی دنیا پر قبضہ کر سکتے ہیں حالانکہ کہاوت بھی ہے کہ پنڈ پورا مر بھی جائے تو بھی مراثیوں کا بچہ چوہدری نہیں بنا کرتا.اب حالات یہ ہیں کہ پنڈ پر قبضے کے چکر میں خود ہم اپنا گھر جلاتے جا رہے ہیں لیکن اپنی اس انوکھی ضد سے باز نہیں آ رہے۔

Taliban
Taliban

ہمیں آج بھی لگتا ہے کہ جیسے طالبان ہمارے مسیحا ہیں اور یہ ہمارے نامکمل خوابوں کو پورا کریں گے.آج تک ہر بڑا دہشت گرد ہماری ہی سرزمین سے یا تو گرفتار ہوتا ہے یا مارا جاتا ہے لیکن کمال ڈھٹائی سے ہم آنکھیں بند کر کے ایک ہی راگ الاپے جاتے ہیں کہ دہشت گردوں کو ہماری سر زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.حالیہ واقعہ جو طالبان کمانڈر ملا منصور کی ہلاکت کے متعلق ہے یہ بذات خود اپنی نوعیت کا اہم ترین واقعہ ہے کہ اس بار ڈرون حملہ بلوچستان میں کیا گیا. خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں ڈرون حملوں کا خاموش معاہدہ انکل سام کے ساتھ تو موجود ہے لیکن بلوچستان کے حوالے سے کوئی ایسا معاہدہ نہیں یوں 2 مئی ایبٹ آباد کے آپریشن کے بعد یہ ایک اور بڑا آپریشن ہے جس میں پاکستان کی سرحدوں کا مزاق اڑاتے ہوئے ایک بار پھر یہ یاد دلایا گیا کہ انکل سام اصل باس ہے اور اس کے نزدیک ہماری اوقات کرائے کے لڑنے والوں سے زیادہ نہیں۔

دوسری جانب ملا منصور کی ہلاکت کے بعد اب طالبان کی سربراہی جلال الدین حقانی کو ملنے کا امکان ہے اور حقانی نیٹ ورک پاکستان کی پشت پناہی پر افغانستان میں بے حد مضبوط ہے یعنی حقانی کے بطور طالبان کے سربراہ کی خبر پاکستان کی دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ کیلئے ایک اچھی خبر ہے جس سے معاملہ صاف ہو جاتا ہے کہ شاید بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ہونے والے اس ڈرون حملے میں مخبر کا کردار ہماری دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ نے ادا کیا کیونکہ ملا منصور امن مذاکرات پر آمادہ نہیں تھے اور ہماری دفاعی ایسٹبلیشمنٹ کی سوچ کے مطابق جلال الدین حقانی نہ صرف امن مزاکرات پر آمادہ ہو جائیں گے بلکہ مزاکرات میں پاکستان کے مفادات کی بھی بھرپور طریقے سے دیکھ بھال کریں گے.اس سوچ پر سوائے تلملانے کے اور کیا کیا جا سکتا ہے کہ آج بھی اپنا گھر جل رہا ہے لیکن فکر افغانستان کے وسائل اور اختیارات کی جنگ میں حصہ لینے کی ہے۔

ہمارے وطن میں یہ تمام پالیسیاں دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ بناتی ہے اور سیاستدانوں یا سول حکومتوں کا کردار ان پالیسیوں میں کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہوتا. یہی وجہ ہے کوئی سچای یا انقلاب کا داعی صحافی یا اینکر اس معاملے پر آپ کو پروگرام کرتا نظر نہیں آئے گا. آخر کو حامد میر ،عمر چیمہ یا مرحوم سلیم شہزاد کی مثال سب کے سامنے ہے. کوئی زیادہ سوال ان پالیسیوں کے بارے میں اٹھائے تو اس کی محب وطنی مشکوک قرار دے دی جاتی ہے اور پھر بیچارہ یا تو مرحوم ہو جاتا ہے یا پھر مسنگ پرسن کی فہرست میں شامل ہو جاتا ہے.لیکن سوال آٹھانے والے سقراط کے قبیلے کے لوگ ہیں اس لیئے سوالات اٹھاتے رہتے ہیں۔

Pakistan
Pakistan

اس سارے کھیل میں جو دفاع اور ناقابل تسخیر ملک ہونے کے نام پر رچایا جاتا ہے نقصان صرف اور صرف پاکستان کا ہوا ہے. ایک ایسی نا ختم ہونے والی تعصب اور دشمنی کی ان دیکھی جنگ جس میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور جس کا انجام نوشتہ دیوار ہے لیکن اسے پڑھنے کو ہماری دفاعی ایسٹیبلیشمنٹ تیار ہی نہیں.آج بھی وہی انکل سام ہمارا قبلہ ہیں اور وہی شدت پسند ہمارے دوست جنہوں نے وطن عزیز میں دہشت اور وحشت کا ہولناک کھیل دہائیوں سے رچا رکھا ہے. وہی دہائیوں پر محیط ناکام دفاعی پالیسیوں کا تسلسل کہ ہم بھارت کے ٹکڑے کریں گے کشمیر اور فلسطین کو آزاد کروائیں گے .اسی جھوٹے خواب کو نسلوں کو پراپیگینڈے سے دکھا دکھا کر حب الوطنی اور مٹی سے محبت کے تصورات کی چادر تلے پہلے مشرقی پاکستان گنوایا پھر سیاچن پھر روس جہاد کے نام پر نہ ختم ہونے والی دہشت گردی کشمیر کو آزاد کروانے کے چکر میں بلوچستان کو ساتھ رکھنا مشکل ہو گیا اس کے بعد کارگل کی پسپائی پھر ایبٹ آباد سانحہ دہشت گردی کے سینکڑوں حملے لاتعداد ڈرون حملے اور اب یہ بلوچستان میں بھی ڈرون حملہ. کم سے کم ہم جیسے پاکستانی جو جناح کے پاکستان کو مانتے ہیں اور ہمارے نزدیک جناح نے دفاعی نہیں بلکہ ایک فلاحی ریاست قائم کی تھی جسے دفاعی بیانیے نے ہائی جیک کیا اب ہم اب اس کھیل سے تنگ آ چکے ہیں۔

ایک طرف طالبان اور دوسری شدت پسند جماعتوں کی دہشت گردی کا خوف اور دوسری جانب معاشرے میں شدت پسندی کا بڑھتا اور پھیلتا ہوا ناسور .دنیا بھر میں بطور شدت پسند قوم کے شناخت اور خود اپنے وطن میں ہی سوال تک نہ اٹھانے کی اجازت. کیا یہ ڈر خوف کی فضا یہ شدت پسندی کا ناسور اور آئے روز وطن کی سرحدوں کی پامالی ہمارے دفاعی بیانیے کی ناکامی کا ثبوت نہیں. نفرتوں کی آگ میں خود اپنا گھر جل جایا کرتا ہے اور اس کا خمیازہ آنے والی نسلوں کو لامکانی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے. دفاع بندوقوں اور بموں کے سہارے نہیں بلکہ ایجادات علم اور نت نئی تحقیقات کی بنا پر ہوتا ہے یہ بات ہم تب تک دہراتے رہیں گے جب تک کہ اس ملک کے اصل بیانیے کو واپس اپنی شکل میں نہیں لایا جاتا جو کہ محمد علی جناح کا بیانیہ تھا اور فلاح سے متعلق تھا اور جس میں دفاع کرنے والے اداروں کا کام سرحدوں کی حفاظت تھا نا کہ پالیسی سازی اور منتخب حکومتوں کا تختہ الٹنا یا ان کے خلاف سازشیں کرنا۔

Politics
Politics

پالیسی سازی اور ڈپلومیسی بڑی مہارت کے کام ہیں اور یہ سیاستدان اور ٹیکنو کریٹ ہی کر سکتے ہیں نہ کہ دفاعی ایسٹبلیشمنٹ . ہم ایک غریب قوم ہیں اور اس قوم کے ڈھائی کڑوڑ بچے سکول جانے کی عمر میں سکول نہیں جا پاتے کہ تعلیم کے شعبے پر ہمارے پاس پیسہ خرچنے کو ناکافی ہے لیکن دفاعی ادارے سالانہ 900 ارب روپے لے جاتے ہیں جس کا منتخب حکومتیں آڈٹ بھی نہیں کر سکتیں. دفاع آنے والے کل کا کیا جاتا ہے اور جس قوم کا آنے والا کل یعنی اس کے بچے پہلے ہی سے علم کے اجالوں سے دور ہوں تو وہاں ایٹم بم یا حتف میزائل رکھنا بے مصرف ہے. انکل سام پنڈ کا چوہدری اپنے دفاعی اداروں یا ہتھیاروں کی بدولت نہیں بلکہ علم تحقیق ایجادات اور اپنی فارچون ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دم پر ہے جبکہ ہم پنڈ کے مراثی خود اپنی ناکام دفاعی پالیسیوں کے باعث ہیں. بھلے ہی اپنے بچوں کو نصاب میں جھوٹ پر مبنی حقائق سکھائیں یا پراپیگینڈے کے دم پر انہیں قومی و تہذیبی نرگسیت کا شکار رکھیں یہ ڈیناہل نہ تو انکل سام کی چودراہٹ پر کچھ اثر ڈالے گا اور نہ پنڈ میں ہماری مراثیوں کی حیثیت پر.البتہ آنے والی مزید نسلوں کو ہم اس دفاعی بیانیے کی نظر کر کے صدیوں ایسے ہی پتھر کے دور میں جیتے رہیں گے۔

تحریر : عماد ظفر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Boy and Girl
Previous Post پوری خوہشیں ادھوری محبتیں
Next Post وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل
Chief Minister Punjab

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.