yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

تلاش حق

F A Farooqi May 16, 2016 1 min read
Pir Fakeer
Share this:
Pir Fakeer
Pir Fakeer

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
میرے سامنے ایک معصوم سادہ لٹا ہوا شخص بیٹھا تھا جو پچھلے کئی سالوں سے روحانیت قرب الہی اور کامل مرشد کی تلاش میں ایک چوکھٹ سے دوسری چوکھٹ تک اپنی پیشانی رگڑرہا تھا جس نے ایک سے بڑھ کر ایک بڑے بہروپیے اداکار بلکہ میراثی نما پیرکا دامن پکڑاتاکہ وہ اُس کے دامن میں بھی روحانیت کی بھیک ڈال دیں ۔ لیکن افسوس کہ کسی نے بھی اُس کے سچے اور حقیقی جذبے اور جنون کو نہ دیکھا بلکہ ہر ایک نے اُس کو بے دردی سے لوٹا اور استعما ل کیا ۔ اِس بیچارے نے تو دنیا مانگی ہی نہیں یہ تو نہ دنیا کا نہ شہرت کا طلب گا رتھا یہ گھر سے روحانیت اور خدا کے حقیقی قرب کے لیے نکلا تھا لیکن جھوٹے پیروں عاملوں اور سجا دہ نشینوں نے اِس کو خوب خو ب لو ٹا مجھے وطن عزیز کے وہ ہزاروں متلا شیان حق راہ ِ تصوف کے مسافر یا د آئے جو برسوں سے جھوٹے پیروںکے آستانوں پر پڑے ہیں سالوں گزر جا نے کے بعد بھی وہ اپنے پیروں کو قصور وار نہیں کہتے بلکہ اپنا ہی قصور اور غلطی مانتے ہیں کہ ہما رے پیر صاحب تو وقت کے قطب ہیں ولیوں کے سردار ہیں قصور تو ہما را ہے ہم نے ہی عبا دت وریا ضت نہیں کی ہم نے ہی پیروں کے بنا ئے ہو ئے اسباق پر عمل نہیں کیا۔

اِن معصوم مریدوں کو کو ن بتائے کہ قصور آپ کا نہیں ہے اصل میں آپ جہاں روشنی لینے آئے ہیں وہ خود ہی اِس عظیم روشنی سے محروم ہیں اب جس ٹرانسفارمر میں خو دہی کرنٹ نہیں ہو گا تو وہ دوسروں کو بھلا کیسے دے گا بھئی ٹینکی میں پا نی ہو گا تو ہی نل میں آئے گا نا اگر ٹینکی ہی خا لی ہو تو پیا سے کی پیاس کیسے بجھے گی ۔ میرے سامنے بھی ایک ایسا ہی پیا سا تھا جو در در پر دستک دینے کے بعد لٹا لٹا یا گھوم رہا تھا ۔ پھر میں نے اُس کو جو مجھے تھوڑا بہت آتا تھا بتا یا اور آئندہ بھی راہنما ئی کا وعدہ کیا تو وہ چلا گیا لیکن جا تے جا تے میری فکر و سوچ کے بہت سارے دریچے وا کر گیا ۔ آج کے سجا دہ نشین عام لوگوں کو تو لوٹ ہی رہے ہیں یہ سب سے زیا دہ ظلم یہ کر تے ہیں

جب یہ ایسے مقدس معصوم لوگوں کو لوٹتے ہیں جو ان کے پاس دنیا کے لیے نہیں خدا کے لیے اورآخرت کے لیے آتے ہیں اِن ظالم پیروں کا ظلم دیکھیں کہ یہ خدا کی تلاش میں نکلے ہو ئے مقدس لو گوں کو بے دردی سے لوٹتے ہیں کہ اِن میں سے بہت سارے تصوف روحانیت، عشق حقیقی ، اورقرب الہی سے ہی دل برداشتہ ہو کر پھرگناہوں کی زندگی کی طرف چلے جا تے ہیں جھوٹے پیروں نے طرح طرح لوگوں کو لوٹنے اور اپنے شکا ری پھندوں میں پھانسنے کے پروگرام بنا رکھے ہیں اِن کی تمام حرکات انتہائی گھنائونی اور مکروہ ہیں کہ اِن سے نفرت ہو تی ہے لیکن اب میں نے اِن کے اس ظلم غلا ظت کا ذکر کر رہا ہوں جس کے بعد اِن سے گھن آتی ہے اِن کی اِس حر کت کے بعد یقین ما نئیے یہ گندگی میں رینگتے کیڑے نظر آتے ہیں ۔ اِن کے مکروہ چہروں سے نقاب اِس واقع کے بعد بخوبی سرک جا ئے گا۔

Telefone
Telefone

آپ اِن گناہوں کا انسانی ظا لمانہ نمو نہ ملاحظہ فرمائیں گے درج ذیل واقعے سے کچھ عرصہ قبل مجھے بار بار ایک نمبر سے فون آتا ایک نوجوان لڑکی انتہا ئی درد ناک لہجے میں بار بار مجھے کہتی سر مجھے رش میںآپ نے نہیں ملنا برائے مہربانی مجھے الگ ملا قات کا وقت دیں میں ہر بار اُس کو ٹال دیتا کہ یہ شاید کو ئی چال یا ڈرامہ کر کے الگ ملنا چا ہتی ہے وہ بیچاری کبھی تو لمبے لمبے Messageکر تی یا اگر کبھی فون لگ جا تا تو ملنے کی التجا کر تی ۔ میرے بار بار ٹالنے پر ایک دن اُس نے مجھے ایسی با ت کہہ دی کہ میں اُس سے ملنے کے لیے تیا ر ہو گیا اُس نے کہا وہ دنیاوی کسی بھی مسئلے یا الجھن کے لیے آپ سے نہیں ملنا چاہتی بلکہ میں تو صرف خدا روحانیت اور قرب الہی کے سلسلے میں ملنا چاہتی ہوں اور اگر میں کو ئی بھی دنیا وی بات کروں تو آپ مجھے دھکے ما رکر بھگا دیجئیے گا۔ اُس کی آواز میں چھپے درد ، سوز کرب اور بے پنا ہ تکلیف نے مجھے اُس سے ملنے پر مجبور کر دیا ۔ اور پھر مقررہ دن اور وقت پر وہ مجھے ملنے آئی وہ ایک نوجوان اور نہا یت خو بصورت لڑکی تھی۔

شرم و حیا اور خو بصورتی کا شاندار مجموعہ کہ کو ئی بھی اُسے دوبارہ دیکھنے پر مجبور ہو سکتا تھا۔ میں نے متجسس لہجے اور نظروں سے اُسے کہا بیٹی بتائو کیا مسئلہ ہے تم مجھ سے کیوں ملنا چاہتی ہو تو اُس نے کہا کہ سر میں فلاں پیر صاحب سے عشق ِ حقیقی کر تی ہو ں میںاُن کے بغیر مر جا ئوں گی اگر وہ مجھے نہ ملے تو میں خود کشی کر لوں گی آپ خدا کے لیے میری پیر صاحب سے صلح کرا دیں وہ میرا فون نہیں اٹھا تے مجھ سے ملتے نہیں ہیں انہوں نے میرے تمام نمبرز Blockکر دئیے ہیں ۔ میں اُن کی دیوانی ہوں اُن کے بغیر مر جا ئوں گی ۔ اُس کی با تیں اور جنون سن کر میری کنپٹیوں میں آگ دہک اُٹھی مجھے لگا میرے اندر آتش فشاں پھٹنے لگا ہے میں نے اُس کی طرف زہر آلودہ نظروں سے دیکھا اور دہا ڑتے ہو ئے کہا تم نے تو کہا تھا کہ عشق الہی کی با ت کرو گی۔

لیکن تم تو مجا زی عشق بلکہ نفس کے ہا تھوں مجبور ہو کر مجھے ملنے آئی ہو بھا گ جا ئو۔ میں تمہا ری کو ئی با ت نہیں سنوں گا اور نہ ہی پیر صاحب سے ملنے میں کو ئی مدد یا وظیفہ بتا ئو ںگا ۔ میں نے اُسے کہا دفع ہو جائو دوبارہ کبھی مجھے اپنی شکل نہ دکھا نا اِس کے ساتھ ہی میں اٹھ کھڑا ہوا جب اُس نے دیکھا کہ میں جا نے لگا ہوں تو اُس نے میرے پا ئوں پکڑ لیے اور دھا ڑیں ما ر مار کر رونے لگی اور ساتھ ہی کہا کہ آپ پہلے میری بات تو سن لیں میری بات سننے کے بعد آپ کو ئی فیصلہ کریں اور اگر آپ نے میری بات نہ سنی تومیں آپ کے دروازے پر ہی بیٹھی رہوں گی اُس وقت تک نہیں جا ئوں گی جب تک آپ میری بات نہیں سنیں گے اُس کی گر یہ زاری اور بلیک میلنگ کے بعد محلے داروں کی وجہ سے میں نرم پڑ گیا کہ اِس کی بات سن لیتا ہوں تا کہ اِس کو کچھ سکون اور قرار آجا ئے تا کہ پھر یہ چلی جا ئے لہذا میںپھر اُس کے سامنے بیٹھ گیا تا کہ اُس کی بات سن کر اُس سے جان چھڑا ئوں۔

Crying
Crying

مسلسل رونے سے اُس کے جسم پر لرزا طاری تھا میرے نرم رویئے اور حوصلہ دینے سے اُس کے مضطرب اعصاب نا رمل ہو نا شروع ہو ئے جب وہ نا رمل ہو گئی تو اُس نے اپنی داستان غم اِسطرح شروع کی کر ب میں ڈوبے ہو ئے گلو گیر لہجے میں اُس نے بتا نا شروع کیا کہ سر میری ہو ش کی آنکھ ایسے آنگن میں کھلی جہا ں ہر طرف روحانیت تصوف قرب الہی عشق الہی حقیقی اولیا اُن کی تعلیمات اور واقعات کی خو شبو چاروں طرف پھیلی ہو ئی تھی ہما را خاندان شروع سے ہی اولیا کرام کی محبت میں ڈوبا ہوا تھا ہما رے گھر میں اکثر دینی محافل کا انعقاد کیا جا تا لا ہور کے تمام مزارات پر میں اور میرے فیملی ممبرز جا تے ۔روحانیت کے اِس ماحول میں پتہ ہی نہیں چلا کب میں جوان ہوگئی ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ میری یہ محبت پختہ سے پختہ ہو تی چلی گئی جب میں کا لج میں گئی تو لا ئبریری سے اولیا کرام کی کتابیں پڑھنی شروع کیں اِس طرح میرے من میں دبی چنگا ری آگ کا بھا نبھر بنتی چلی گئی ۔ اب میں نے مو جودہ دور کے اولیا ء کرام کی تلاش شروع کر دی کیونکہ تصوف کی جو بھی کتاب پڑتی اُس میں مرشد کامل کی تلاش کا ذکر ضرور ہو تا ہر صاحب کتاب بار بار اِس بات کی تکرار کرتا کہ روحانیت تصوف اور عشق حقیقی کا سفر کسی مرشد کامل کی زیرِ نگرانی ہی کر نا چاہیے۔

میری یہ تلاش اب جنون کا روپ دھا رتی جا رہی تھی اِس تلاش اور جنون نے میری جسم روح دل و دماغ کو بُری طرح اپنی گرفت میں جکڑ لیا ۔ میں عشق کی اِس آگ کے دریا میں کو دنے کو تیا ر ہو گئی میں اِس پل صراط سے گزرنے کے لیے تیار ہو گئی ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ میرے جنون کا درخت تنا آور ہو تا گیا ۔ دنیا سے بے رغبتی بڑھتی چلی گئی میری ترجیح اول صرف یہی راستہ بنتا چلا گیا کیونکہ میں لڑکی تھی اِس لیے با ہر گھومنے کی آزادی نہ تھی لیکن مجھے جیسے ہی کسی بزرگ یا آستا نے کا پتہ چلتا میں اپنے بھائی یا ماں کے ساتھ ایک بار ضرور وہاں پر گئی بہت سارے مزارات اور آستانوں پر جانے کے باوجود مجھے ابھی تک اپنی منزل نہیں ملی تھی کیونکہ میں پڑھی لکھی تھی۔

اِس لیے جا ہل فراڈی بابوں کو جلدی جان جاتی پھر دوبارہ کبھی وہا ں نہ جا تی کیونکہ زیادہ تر گدیوں مزارات اور آستانوں پر بہروپیوں کا ہی قبضہ نظر آیا کسی میں بھی عشق حقیقی کی اصل روشنی اور نور نظر نہ آیا ۔ اب میں نے اپنے جا ننے والوں سے کہنا شروع کر دیا کہ اگر آپ کو کوئی نیک حقیقی اور اصل ولی اللہ ملے تو مجھے ضرور بتا نا اِسی بھا گ دوڑ میں میری ایک دوست نے لا ہو ر کے نواحی علا قے میں ایک پیر کا بتا یا تو میں اُس آستا نے پر بھی پہنچ گئی ۔ پیر صاحب کے علم اور گفتگو سے میں جلد ہی متا ثر ہو گئی اور دل میںٹھا ن لی کہ یہی میری منزل ہے یہی وہ پیر صاحب ہیں جن کی تلاش میں پچھلے کئی سالوں سے کر رہی تھی۔

PROF ABDULLAH BHATTI
PROF ABDULLAH BHATTI

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Karachi 12 May Incident
Previous Post سانحہ 12 مئی کراچی لہو لہو آل پارٹیز کانفرنس
Next Post دجال کا شر انگیز کھیل

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.