yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

موجودہ دور میں ماں کا کردار اور ہمارے معاشرتی رویے

F A Farooqi May 15, 2016 1 min read
Mother
Share this:
Mother
Mother

تحریر: عمران احمد راجپوت
قارئین اِس بات سے تقریباً ہر ذی شعور بخوبی آگاہ ہے کہ کسی بھی معاشرے میں ماں کا مقام ومرتبہ کس قدر اہمیت کا حامل ہے ہمارے مسلم معاشرے میں اِس مقدس رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہماری دینی تعلیمات میں موجود ماں کے قدموں تلے جنت کی خوشخبری سنائے جانے سے لگایا جاسکتا ہے۔ ماں اُس عظیم رشتے کا نام ہے جس میں قدرت کی جانب سے ممتا کے شفقت بھرے احساس کو کبھی نہ ختم ہونے والے جذبے سے سرشار رکھاگیا ہے اور دنیا میں موجود ہر رنگ ونسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اِس مقدس اور پاک رشتے کی عظمت و اہمیت سے بخوبی واقف ہیں یہی وجہ ہے کہ ہرسال 8 مئی کو دنیا بھر میں عقیدت و شکرگزاری کے جذبے سے سرشارماں جیسے مقدس رشتے کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

قارئین جیساکہ ہم سب جانتے ہیں کہ ماں ہی وہ پہلی درسگاہ ہے جہاں سے دنیا میں آنے والا ہر انسان اپنی زندگی کا پہلا سبق لیتا ہے جس کے بعد ساری زندگی وہ اُسی سبق کی روشنی میں اپنی زندگی کی راہیں متعین کرتا ہے ۔ لہذ ہر دور میں ماں کا کردار معاشرے کی پرورش اصلاح اور اُسکی تربیت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ۔ جہاںاللہ رب العزت نے جنت جیسے اعلیٰ مقام کو ماں جیسی عظیم ہستی کے قدموں میں لاکر اُس کے رتبے کوارفع و اعلیٰ بنادیا وہاںمعاشروںکی پرورش اور اُسکی اصلاح و تربیت کی مشکل ترین ذمہ داری بھی اُس کے کاندھوں پر ڈال دی ۔

Social Behavior
Social Behavior

آج اگرہم دنیا میں معاشرتی رویوں اور اُسکے بگاڑ کا جائزہ لیں تو ہمیں یہ بات تسلیم کرنا ہوگی کہ آج ماں جیسی عظیم ہستی اپنی ذمہ داری سے نہ صرف غفلت برت رہی ہے بلکہ اپنے منصب سے روگردانی بھی کرتی نظر آتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج ہرطرف رشتوں کے تقدس کی پامالی آپس میں باہمی انتشار نفسانفسی آپس کی رنجشیں خود غرضی جیسے معاشرتی رویے ہر سو پھیلے نظر آتے ہیں کسی رشتے میں احساس نام کی چیز باقی نہیں رہی ہے۔ آج مائوںکی اکثریت اولاد کی دوست بن کر نئے رواجومیں ڈھلنے کی تگودوگ میں لگی خود کو عزت و احترام اور مرتبے کی چادر سے آزاد کرچکی ہے ۔

قارئین یقینا یہ بات آپکے مشاہدے میں ہوگی کہ آج کل مائیںاپنی اولاد خاص کر لڑکیوں کی سہلیاں بن اُن کی تباہ کاریوں کی ہمراز بن کر اُن کی صحیح پرورش سے منحرف ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے گھرمیں اولاد کی نافرمانی اور بڑوں سے بدسلوکی و بداخلاقی جیسے نظریات عام ہورہے ہیں باپ کے سامنے بیٹا سینہ تان کرکھڑا نظر آتا ہے تو بیٹی ماں کو آنکھیں دکھاتی نظر آتی ہے ۔

اولاد کی صحیح طور پر تربیت نہ ہونے کے باعث نئی نسل خود کو عضو بے کار بنائے بیٹھی ہے ہمارے معاشرے میں موجود کتنے ہی خاندان ایسے ہیں جن کی صحیح طور پر تربیت نہ ہونے کے باعث لڑکیاں گھر کی امورِخانہ داری سے ناواقف ہیں جنھیں ڈھنگ سے گول روٹی تک بنانا نہیں آتی یہی وجہ ہے کہ ایسی صورتحال میں جب ایسی تربیت میں بچیوں کی شادی کیجاتی ہے تو سسرال میں اُمورِ خانہ داری میں مکمل نااہل ہونے کی صورت میں سسرال والوں کی باتیں سننی پڑتی ہیں اور بات لڑائی جھگڑوں سے شروع ہوکرطلاق جیسے انتہائی اقدام تک جا پہنچتی ہے یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں آج طلاق کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی ذمہ دار آج کے دور کی وہ مائیں ہیں جو اپنی اولادوں کی اچھی تربیت کرنے میں کوتاہی سے کام لیتی آئی ہیں ۔

Illiteracy
Illiteracy

قارئین کسی بھی معاشرے کو اعلی و بلند اقداروں میں ڈھالنے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی تربیت بلند افکار اور اخلاقیات کے بنیادی اصولوں کو سامنے رکھ کر کیجائے جس کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کی تربیت کرنے والی ماں اپنامثبت کردار ادا کرے تبھی ہم اپنے معاشرے سے جہالت ناانصافی اور دیگر منفی رویوں سے چھٹکارہ پاسکیں گے ۔ آج انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ دور میں ماں اپنے اِس اہم فرض سے انتہائی حد تک غافل ہے آج یہ مقدس رشتہ نہ صرف اپنے منفی رویوں کے باعث شدید عتاب کاشکار ہے بلکہ اولادوں کی ٹھیک تربیت نہ ہونے کے باعث معاشرے میں موجود برائیوں کا ذمہ داربھی ہے۔

لہذا مدرڈے کے حوالے سے میں آج کی مائوں کو مخاطب کرتے ہوئے اُن سے عرض کرنا چاہونگا کہ خداراماںکے اِس عظیم رشتے کویوں رسوا نہ ہونے دیں زمانے کے چلن میں خود کو اولادوں سے آگے مت جانے دیں آپ اپنے منصب پر فائض ہوتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں آپ کے کاندھوں پر اللہ رب العزت نے جو ذمہ داری ڈالی ہے اسے نبھانا آپ کا اولین فرض ہے بحیثیت ایک اولاد کیلئے جنت کمانے کا واحد ذریعہ آپ ہی ہیں لہذا اُن سے اُن کا یہ ذریعہ مت چھینئے۔

Imran Ahmad
Imran Ahmad

تحریر: عمران احمد راجپوت
بیورو چیف حیدرآبادماہنامہ روابط انٹرنیشنل
ممبرپاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ
ممبر ہماری ویب رائٹر کلب
ممبر پاکستان گروپس آف جرنلسٹس
CNIC: 41304-2309308-9
Email:alirajhhh@gmail.com
حیدرآباد، سندھ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post ملتان :ٹیپو سلطان کالونی میں دو گروپوں میں تصادم ، اینٹوں ، شیشے کی بوتلوں سے حملہ
Next Post کراچی :فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کے دوران پانچ مزدور جاں بحق

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.