yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

حرف ‘ہ ‘ کی شکایت

F A Farooqi May 15, 2016 1 min read
Hah
Share this:
Hah
Hah

تحریر : احمد نثار
اردو کے حروفِ تہجی ٣٧۔
اس میں کچھ ایسے الفاظ کے گروپس ہیں جو تلفظات میں قریب قریب آواز رکھتے ہیں۔
انہی گروپس میں سے ایک گروپ جس کے ارکان ‘ح’ اور ‘ہ’ ہیں۔
اس گروپ کے رکن ‘ہ’ کی تین شکلیں۔ مگر آواز ایک ہی۔

اس ‘ہ’ کی شکایت اور کہانی لکھنے کے پیچھے ایک سٹرانگ وجہ یہ ہے کہ آج کل میڈیا میں جہاں ‘ہ’ کی جھٹکے والی شکل استعمال کرنی ہو وہاں دو چشمی والی شکل استعمال کرنے کا عجیب و غریب رواج شروع ہوگیا ہے۔ یہ غلطی پرنٹ میڈیا میں بھی عام دیکھی گئی۔ کمپیوٹر کے میدا ن میں جن کو معلومات ہیں ان سے دریافت کیا کہ یہ ماجرا کیا ہے تو پتا چلاکہ کمپیوٹر سافٹ وئیر میں کچھ گڑ بڑی ہونے کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔ پروگرامرز نے اس کی طرف توجہ نہیں کی جس کی وجہ سے کیرکٹر کا کوڈ درست نہ تھا۔ جس کو درست کرنا پروگرامرز ا کام ہے۔ وہ یہ کہ جہاں آپ جھٹکے والے ‘ہ’ کے استعمال کے مقصد سے چند الفاظ میں ‘ہ’ ٹائپ کریں تو دوچشمی والا ‘ھ’ ٹائپ ہو جاتا ہے ، وہ بھی کچھ خاص قسم کے فونٹس ٹائپ کرتے وقت۔ مثلاً بہت کی جگہ بھت، جہاں کی جگہ جھاں، بہار کی جگہ بھار وغیرہ۔ ہماری میڈیا کے احباب، زمانے کی رفتار کے ساتھ گذرنے والے، ایسی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی طرف توجہ تو کرتے ہیں، مگر ”چھوڑو نا یار ” کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ جس کی درستی کے لیے کمپیوٹر پروگرامرز کی ضرورت ہے۔ اس کی نشاندہی کرنا بھی ضروری ہے اور ‘ہ’ کی جانکاری لینا بھی ضروری سمجھا۔ لیکن ملک میں اردو کی سوڈو اتھاریٹی اس کی طرف دھیان دینا چاہئے تھی، مگر شاید ان کو فرصت نہیں یا معلومات نہیں۔ خیر ‘ہ ‘ کی شکایت لکھنی ہے مجھے، میری شکایت نہیں، اس لیے اس تحریر کی بسم اللہ خوانی کی۔

پھر سے کتابوں کی چھان بین۔ ‘ہ’ کو نظروں کے سامنے بٹھا لیا اور گفتگو چھیڑ دی۔
اب خطاب کیسے کروں؟ چلو کچھ محترم رشتہ لگا کے گفت و شنید کروں۔
میں : آداب ‘ہ’ آپا! خیریت مزاج گرامی؟
‘ہ’ آپا : آداب بھائی جان، کیسے ہو؟ سنا کے آج کل حرفوں کا سر کھجانا اور کھانا شروع کردئے ہو ؟
میں : جی ٹھیک ہوں۔ نہیں تو! الٹا میں ان کے سر کے بال ٹھیک کرنے لگا ہوں۔ ویسے جب ان کے بالوں میں کنگھی کر رہا ہوں تو میرے بال ٹھیک ہورہے ہیں۔ ان کے سر میں تیل لگاتا ہوں تو میرے سرکی خشکی دور ہورہی ہے۔ ہا ہا ہا۔۔
‘ہ’ آپا : (بات کاٹتے ہوئے، مسکراکے) اچھا مجھے پتہ چل گیا ہے اور یقین بھی ہوگیا ہے کہ تم سر کا مغز نہیں کھا رہے ہو۔ چلو یہ تو بتائو کہ کیسے آنا ہوا۔

Questions
Questions

میں : جی، کچھ شبہات ہیںانہیں دور کرنے کے لیے آپ سے ملنے چلا آیا۔
‘ہ’ آپا : بہت اچھی خوبی ہے، جو بھی شبہات ہوں انہیں ظاہر بھی کرنا ہے اور دور بھی۔ چلو شروع کرو اپنے سوالات۔
میں : جی، آپ کا وقت زیادہ نہ لوں اس لیے راست سوالات میں اترتا ہوں۔ پہلے آپ کا تعارف ہوجائے۔
‘ہ’ آپا : ٹھیک ہے، مگر میری شکایت کی طرف بھی ضرور دھیان دینا، سمجھے! میرا تعارف کچھ یوں ہے؛
٭ میرا نام ”ہ ” ہے۔ اور میری شکل بھی یہی ہے۔
٭ میرا جنس مونث ہے۔
٭ میرا تلفظ ‘اِ’ ہے۔
٭ میں اردو کا چونتیسواں اور فارسی کا اکیسواں اور عربی کا ستائسواں حرف ہوں۔
٭ دیوناگری رسم الخط کا تینتیسواں وینجن ہوں۔
٭ مجھے ‘ہائے ہوز’ یا ‘مدورہ’ بھی کہتے ہیں۔

میں : ابجد میں آپ کے لیے کتنے عدد فرض کیے گئے ہیں؟ اور جنتری میں کیا مقام ہے؟
‘ہ’ آپا : ابجد میں میرے لیے پانچ عدد فرض کیے گئے ہیں۔ جنتری میں جمعرات کے دن برج نبلہ سیارہ زہرہ اور قمر کو ظاہر کرتی ہوں۔
میں : آپ کی کتنی قسمیں ہیں؟
‘ہ’ آپا : میری تین قسمیں ہیں۔
الف: ہائے جلی : ملفوظی یا ظاہر؛ جیسے بادشاہ، بارگاہ میں ۔
ب: ہائے مختفی یا مکتوبی : مختفی کی چار صورتیں ہیں، جن کا ذکر بعد میں کروں گی اور مکتوبی جو لفظ کے آخر میں فتح کو ظاہر کرتی ہے۔ جیسے زمانہ ، خانہ ، میں۔
ج: ہائے مخلوط اللفظ : یہ ہندی الفاظ میں بعض حروف کے ساتھ مرکب ہو کر اصل حرف میں ہ کی آواز کو شامل کرتے ہوئے ایک مختلف آواز پیدا کرتی ہوں۔ جیسے، ہاتھ، اچھا، گدھا میں یہ ہائے وزن میں نہیں آتی اور الفاظ کے درمیان یا آخر میں آتی ہے اور دو چشمی لکھی جاتی ہے۔

میں : مرکب حروف کسے کہتے ہیں؟
‘ہ’ آپا : بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ (ڑھ)، کھ، گھ، ان دس آوازوں والے حروف کو مرکب حروف کہتے ہیں۔ یہ میری ہی آواز کے بدولت بنے ہیں۔
میں : کچھ اور صفات بیان کیجئے۔
‘ہ’ آپا : ابجد میں علحدہ حرف بھی شمار ہوتی ہوں۔
اردو میں جب ہائے مختفی کے بعد حرف مغیرہ آئے یا جمع بنائیں تو اس ہ کو ی سے بدل دیتے ہیں، جیسے مردے میں جان آنا۔ اور گڑے مردے اکھاڑنا۔
مگر فارسی ترکیبوں میں نہیں بدلتی جیسے نیرنگئے زمانہ۔ لیکن ایسا مرکب لفظ جس میں دونوں جزو مل کر کلمئہ واحد ہوگئے ہوں تو بدل جاتی ہے جیسے کارخانہ۔ میخانہ۔
ہندی الفاظ میں اگر امر کے آخر میں ہو تو افادہ مصدریت کا کرتا ہے، جیسے بوجھ۔ سوجھ، اونگھ۔
فارسی میں ہائے ظاہر کے پہلے حرف پر فتحہ کسرہ اور ضمہ تینوں آتے ہیں ۔ تصغیر میں اس پر فتحہ آتا ہے۔ جیسے رہ سے رہک۔ اندوہ سے اندوہک، گرہ سے گرہَک۔

Categories
Categories

میں : ہائے مختفی کے اقسام بتائیے؟
‘ہ’ آپا : ہائے مختفی چار قسم کے الفاظ میں آتی ہوں؛
(الف) : ایسے الفاظ میں دوسروں کے ساتھ نسبت رکھتے ہوں۔ جیسے دہاں سے دہانہ، دست سے دست سے دستہ۔
(ب) : ان فاعلوں اور مفعولوں میں جو مصدر سے بنائے جائیں جیسے کارندہ، کشتہ، مردہ وغیرہ۔
(ج) ان صفات متعلقہ زمانہ میں جو حروف سال ماہ روز یا شب سے بنائی جائیں جیسے دوسالہ شِش ماہہ، سہ روزہ، چہار شنبہ وغیرہ۔
(د) : ان عربی مونث الفاظ میں جن کی ة فارسی میں ت سے نہیں بدلتی جیسے افادہ، زیادہ۔
ہائے مختفی جمع کی حالت میں کتابت میں ہا سے پہلے ساقط ہوجاتی ہوں۔ جیسے، خامہا و جامہا اور ان کے پہلے گ سے بدل جاتی ہوں۔ جیسے آہوبّرہ سے آہوبّرگان۔
اگر ہائے مصدری بڑھائیں تو ی سے پہلے حرف گاف اضافہ کرتے ہیں جیسے بندہ سے بندگی ، گندہ سے گندگی۔جب اس کے بعد اضافت آئے اس پر ہمزہ لکھتے ہیں۔

میں : کچھ اور مفید باتیں ہوں تو بتائیے۔
‘ہ’ آپا : ہائے ظاہر بعض وقت فارسی میں ا۔و۔ج۔چ۔خ۔س۔ف۔ق۔ک۔’و’ یا ‘ ی’ سے بدل جاتی ہوں۔
میں : بہت بہت شکریہ آپ کا۔
‘ہ’ آپا : آخر میں ایک ضروری بات سنتے جائو، آج کل کیوں آپ لوگ یعنی اردو والے یہ غلطیاں کرتے ہو؟
جہاں کو جھاں لکھتے ہو!۔ کہاں کو کھاں لکھتے ہو! بہت کو بھت لکھتے ہو! مطلب جہاں (جھٹکے والا ہہ) استعمال کرنا ہو وہاں دو چشمی والا ھ استعمال کرتے ہو۔ اس سے ذرا گریز کرو۔
میں : جی، ٹھیک ہے۔ در اصل کمپیوٹر پروگرامنگ میں ہر کیرکٹر (حرف) کو ایک کوڈ دیا جاتا ہے، اس کوڈنگ میں کچھ گڑبڑی کی وجہ سے ایسا ہوا اور ہوتا آرہا ہے۔ اب یہ درست کردیا گیا ہے۔ اور کچھ پلاٹفارمز پر درست ہونا باقی ہے۔ جیسے کام ہوجائے گا، آپ کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔ خدا حافظ۔

Ahmed Nisar
Ahmed Nisar

تحقیق و تحریر : احمد نثار
ماہر تعلیم وسماجی سائنسداں
Mob : 09325811912
Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Chaudhry Mohammad Junaid Wedding Ceremony
Previous Post چوہدری محمد افضل آف ہورن کے بیٹے چوہدری محمد جنید کا ولیمہ کی پروقار تقریب آسٹریا کے شہر ہورن میں منعقد
Next Post اوسلو میں ایڈوانچر پارک کی افتتاحی تقریب میں مبشر بنارس، چوہدری غلام سرور، چوہدری اسماعیل سرور کی شرکت
Oslo Adventure Park Opening Ceremony

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.