yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مونچھوں والے جرنیل

F A Farooqi May 14, 2016 1 min read
Democracy
Share this:
Democracy
Democracy

تحریر: ایم سرور صدیقی
ایک بڑی بڑی مونچھوں ولا شخص تیز رفتار سائیکل چلائے جا رہا تھا کہ ایک عورت سے ٹکر ہوگئی ۔۔۔عورت نے کہا اتنی بڑی بڑی مونچھیں رکھ کر بھی سائیکل دھیان سے نہیں چلا سکتے۔۔۔ بی بی!اس نے جل کر کہا یہ مونچھیں ہیں کوئی بریک نہیں۔۔۔ اس لطیفے کا حالات سے کوئی تال میل ہو نہ ہو لیکن مونچھوں کے باعث چند فی صد لوگوں کو امید سی ہوگئی ہے یعنی امید تو بندھ جاتی، تسکین تو ہو جاتی پاکستان میں جب بھی جمہوریت آتی ہے اس کے ساتھ ہی کچھ مایوس سیاستدان مارشل لاء کی پیش گوئیاں شروع کر دیتے ہیں کئی اچھے بھلے لوگوں کو سوتے جاگتے بوٹوںکی دھمک سنائی دیتی ہے کسی کو فوجی بوٹوں کی چاپ۔۔ وہ ہڑبڑا کر اٹھتے ہیں۔

آنکھیں ملتے ہیں لیکن منظرنامہ جوں کا توں ہوتا ہے، کچھ بھی تو تبدیل نہیں ہوتا آج بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو روزانہ حکومت کو رخصت، میاں نواز شریف کو گھر بھیج کر سوتے ہیں لیکن شزمندہ ہونے کی جائے صبح سے شام تک پھر حکومت جانے کی پیش گوئیاں کرتے تھکتے نہیں ہیں پانامہ لیکس کے انکشافات سے کئی لوگوں کی امید بندھ گئی ہے اپنے شیخ رشیدکا کہناہے نوازشریف حکومت عید تک نہیں جاتی نظرآتی بہرحال حکومتی ایوانوںمیں ایک کہرام سا مچاہواہے اس صورت ِ حال میں اب تو میاں نوازشریف بھی خاصے نروس نظر آرہے ہیں کوئی جمہوری استحکام کی باتیں کررہاہے تو کوئی مارشل لاء کی پیش گوئی۔ ملک میں جمہوریت اورمارشل لاء کے آتے جاتے ادوار بارے ۔۔لیکن ایک حیرت انگیز انکشاف ہواہے پاکستان میں اب تلک مونچھوںوالے جرنیلوں نے مارشل لاء لگایا کلین شیو جمہوریت کے حامی نکلے۔

برصغیر میں تومونچھ مردانگی کی علامت سمجھی جاتی ہے ،علاقائی تہذیب و تمدن اور معاشرہ میں مونچھوں والا بارعب شخصیت سمجھا جاتاہے آپ نے سناہوگا مغربی پاکستان کے ایک سابق گورنرنواب آف باغ کی مونچھوںمیں ایک خاص قسم کا سحر تھا ان کی بارعب شخصیت سے بیشتر ملنے والے مرعوب ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے تھے ایک پنجابی فلم کا یہ گانا ایک دور میں بہت مشہور ہوا۔

مونچھاں نیویاں کر کے ٹرنا
گل نئیں مرداں والی
جناب ِ عالی

بہرحال بات ہورہی تھی۔۔۔ مونچھوں والے جرنیلوں کی جنہوں نے جمہوریت کی بساط الٹ کررکھ دی اور دس بارہ سال کسی کو چوں چراں تک نہ کرنے دی۔آج کل عسکری حلقوںمیں مذاق کے پیرائے میں ایک سنجیدہ اطلاع برقی پیغام کے ذریعے گردش کر رہی ہے کہ پاکستان میں جتنے بھی مارشل لاء لگائے گئے سب کے سب آرمی چیفس مونچھوں والے تھے مثلاً فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان،جنرل(ر) ضیاء الحق،اور جنرل (ر) پرویز مشرف جبکہ جتنے آرمی چیف کلین شیو تھے سب نے جمہوریت کو سپورٹ کیا جن میں جنرل (ر) یحی ٰ خان، جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ، جنرل (ر) آصف نواز جنجوعہ، جنرل (ر)جہانگیر کرامت اور جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی شامل ہیں جبکہ ایک دلچسپ پہلویہ ہے کہ پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بھی مونچھیں ہیں ۔ یہ بھی شنید ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان مختلف معاملات پر ایسے ایشو سامنے آ چکے ہیں۔

General Raheel Sharif
General Raheel Sharif

کچھ کہی ان کہی کہانیاں بھی ہیںجس سے تنائو کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے” سیاسی سیانوں” کا کہنا ہے لیکن اپنے سخت فیصلوں میں مونچھوںکا تو کوئی رول نہیں مگرسابقہ روایات کو نظرانداز کرنا بھی خاصا مشکل ہے یہ باتیں یقینا ایسے لوگ تواتر سے کرتے ہیں جن کی جمہوریت کے دوران دال کم ہی گلتی ہے ویسے بھی پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جس میں کسی بھی وقت ،کچھ بھی ہو سکتاہے ان حالات میں”اب تلک مونچھوںوالے جرنیلوںنے مارشل لاء لگایا کلین شیو جمہوریت کے حامی نکلے والی بات ”نے کئی وزیروں،مشیروںکی نیندحرام کرکے رکھ دی ہوگی ماضی کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایک بات نتیجے کے طور پر سامنے آتی ہے۔

اس وقت پاکستان کو جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے ،جتنے بھی چیلنجز درپیش ہیں سب کے سب فوجی ڈکٹیٹروں کی بے رحم پالیسیوںکا منطقی انجام ہے لیکن ان کو مطلق احساس تک نہیں کہ ان کی نادانیوں نے ملک کو کس آگ میں جھونک دیا۔ جنرل راحیل شریف نے تو کئی بار جمہوریت کے حق میں بیانات دئیے ہیں جو یقینا موجودہ حکومت کیلئے حوصلہ افزا بات ہے جمہوری حکومت سے ان کے تعلقات خاصے خوشگوار نظرآرہے ہیں ان کی فیملی کے دو شہیدوں کو مادر ِ وطن کی حفاظت کے اعتراف میں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ملنا پوری قوم کیلئے باعث ِ فخرہے ۔۔۔وہ یقینا ملک وقوم کیلئے بہتر سوچتے ہوں گے۔ اس وقت پاکستان کے سیاسی ،اقتصادی حالات،جغرافیائی صورت ِ حال، بھارت میں انتہا ء پسند سیاستدانوں کا بڑھتاہو ا اثرورسوخ، بھارت،اسرائیل،امریکہ گٹھ جوڑ اور عالمی بے چینی کے تناظر میں دیکھا جائے تو محسوس ہوگا اب پاکستان کسی بھی صورت میں دوبارہ آمریت کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے آرمی چیف مونچھوں والے یاکلین شیو غالب خیال یہ ہے کہ جمہوریت اپنی تمام تر خوبیوں، خامیوں اور خرابیوں کے باوجود یونہی چلتی رہے گی۔

Pakistan
Pakistan

مارشل لاء نہیں آئے گا اس کی خواہش رکھنے والے آئے روز دھواں دھار بیانات دے کر اپنے دل کا غبار نکالتے رہیں گے ان کی حسرت دل ہی دل میں رہنے کی سوفی صد امیدہے کیونکہ اب اقتدارکی تمام مقتدرقوتیںاس بات پرمتفق نظر آتی ہیں کہ جمہوریت چلنی چاہیے جمہوریت کا تسلسل ہی ہمارے موجودہ مسائل کا حل ہے بری سے بری جمہوریت بھی مارشل لاء سے ہزار گنا بہتر ہوتی ہے ۔اس مقولے پریقین کرنے میںہی عافیت ہے جمہوریت برقراررہی تو سیاستدانوںکا احتساب ایک مستقل عمل اور فطری اندازمیںجاری رہے گا اوریہ اس وقت پاکستان کیلئے انتہائی ناگزیرہے ۔ہم اس کوشش میں کامیاب ہوئے تو افواہیں، اندیشے،سازشیں سب دم توڑ جائیں کی ۔پاکستان جمہوریت کی بدولت معرض ِ وجودمیں آیا اور جمہوریت کے ذریعے ہی ترقی کرسکتاہے اس ضمن میں کوئی دو آراء نہیں ہو سکتیں اب حالات اس ڈگر،اس نہج ،اس دوراہے پر آتے جارہے ہیں جس نے سیاست کرنی ہے اسے جمہوریت پر ایمان لاناہوگا، قوم تہیہ کرلے کہ کوئی شارٹ کٹ،کسی چور دروازے یا کسی بھی اندازکی غیر جمہوری کوشش سے اقتدار میں آنے والوں قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف مزاحمت کی جائے تو بحیثیت قوم یہ فیصلہ کرلے تو پھر آرمی چیف مونچھوںوالاہویا کلین شیو کیافرق پڑتاہے؟ یہ کتنی عجیب بات ہے۔

ترقی صرف حکمران خاندانوںتک ہی محدودہوکررہ گئی ہے عوام کے حصہ میں صرف بدنصیبی ہی آرہی ہے انہیں صاف پانی پینے کو میسر نہیں ۔ بنیادی سہولتیں بھی عوام کے نصیب میں نہیں ہسپتالوں میں دوا نہیں ملتی اور حکمرانوںکا معدہ خراب ہوجائے تو جہازبھرکر غیرممالک چلے جاتے ہیںلیکن اگر سیاستدانوںکا یہی چلن اور لوٹ مارکی کہانیاں منظر ِ عام پر آتی رہیں تو کہیں لوگ مارشل لاء کی دعائیں مانگنا نہ شروع کردیں ایسا ہوا تو یہ سیاست، جمہوریت کیلئے نیک شگون نہ ہو گا۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Court hearing
Previous Post ماتحت عدلیہ کے ملازمین، کارکردگی اور مسائل
Next Post سب گول مال ہے
Panama Leaks

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.