yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

پانامہ لیکس اور اس کا حل

F A Farooqi May 8, 2016 1 min read
Panama Leaks
Share this:
Panama Leaks
Panama Leaks

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری
پانامہ لیکس ایسا خدائی کوڑا ثابت ہوئی ہیں کہ ان کا اعلان ہوتے ہی ڈھیروں مقتدر افراد کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے اور کئی کے تو پاجامے فور١ً ایسے لیک ہوئے کہ اُف اللہ اُف اللہ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے انھیں واش رومز کی طرف بھاگ جانا پڑا”جنا ں کھادیاں گاجراں انہاں دے ٹڈ وچ پیڑ” پانامہ لیکس میں جن آف شور کمپنیوں کا ذکر ہے وہ لالچی اور بد کردار سرمایہ داروں کے کالے دھن کے تحفظ اور ٹیکس کے بغیر اربوں ڈالرز بنانے کا جدید وغلیظ فارمولہ ہیں۔

سوشلزم حتیٰ کہ کیمونزم کئی روپ دھار کر مختلف ممالک میں عارضی طور پرآیا اس کا نفاذ بھی ہوا مگر سرمایہ داری نظام اور بد طینت سرمایہ داروں کا کچھ نہ بگاڑ سکا۔ بالآخر اسی سرمایہ داری نظام اور اس کے علمبرداروں سے شکست پائی وجہ صاف ظاہر ہے کہ سرمایہ داری اور کمیونزم وسوشلزم چونکہ ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔کہیں سرمایہ دار اپنے ملازموں اور مزدوروں پر ظلم کرتا نظر آتا ہے اور کہیں کمیونسٹ پارٹی کے کرتا دھرتائوں کی ڈکٹیٹر شپ جو بظاہر ہمدرد و خلیق نظر آتی تھی۔

انتہائی ظالم اور سفاک ثابت ہوئی ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا گیا کئی کو زندہ بھون ڈالا اور سینکڑوں افراد کو اجتماعی قبر نما کھائیوں میں دفن کردیا اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سرمایہ داری نظام کا اصل توڑ صرف اور صرف اسلام ہے ۔عقبری ٔاسلام اور نابغہ ٔ عصر ایک جید عالم دین نے کہا تھا کہ” سرمایہ داری ایک ناسور ہے اور اسلام اس کا نشتر ہے” وضاحتاً عرض ہے کہ کمیونسٹ تو سرمایہ دار کو ہی قتل کر ڈالتا ہے مگر اسلام سرمایہ دار اور اس نظام کو نا سور سمجھ کر اس کا نشتر ( چاقو) کے ذریعے آپریشن کرتا اور اسے صحت مند کرکے دوبارہ کام پر لگا تا ہے۔

PM Nawaz’s Family’s
PM Nawaz’s Family’s

پانامہ لیکس کے آتے ہی کئی سربراہوں ،وزرائے اعظم کو اپنے ملکوں کے اقتدار سے محروم ہونا پڑا جلدی میں استعفے دے ڈالے اگر اڑے رہتے تو بپھرے ہوئے عوام لازماً سڑکوں پر گھسیٹتے یا چوکوں پر ٹکٹکیاں لگا کر الٹا لٹکا ڈالتے مگر ادھر ہمارے ہاں ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کے مصداق جلسے جلوسوں کے ذریعے اس ناگہانی بھوت سے بچنے کے لیے آخری جدوجہد ہو رہی ہے جو کہ عملاً بے سود رہے گی کہ ڈوبتے جہاز سے تو چوہے بھی بھاگ نکلتے ہیں ہمارے محترم “شریفوں “کو تو بجا یاد ہے کہ سعودی عرب سدھا ر جانے کے وقت ائیر پورٹ پر کوئی آنسو پو نچھنے یا الوداع کہنے والا تک نہ تھا ۔مقتدر انگریزوں کے گھروں میں خدمت گزار باندیوں کی اولادیں جو بعد میں جاگیردار،وڈیرے اور تمندار کہلائیں وہ تو ایسے غائب ہوئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔اور قریبی عزیز اسحاق ڈار کو حلفی بیان ریکارڈ کروانا پڑا کہ کس طرح کالا دھن ہنڈیوں یا دیگر ذرائع سے باہر بھجوایا گیا تھا۔کالے دھن کے ” کارہائے نمایاں” کرنے والوں میں صرف ہمارے شریف صاحبان ہی نہیں بلکہ تقریباًنصف ممبران اسمبلی و وزارئ(سابقہ اور مو جودہ)اس”کارخیر “اوربنکوں سے ادھار لیا گیا سرمایہ بھی معاف کروانے میں ملوث ہیں۔

ہماری اسمبلیاں اور بڑی سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی راجھدانیاں ہیں۔بلوچستانی سیکریٹری خزانہ تو غالباً خزانہ ہی لوٹ کر گھر میں دفن کیے ہوئے تھے کہ نیب نے دھر لیا۔دو سابق وزرائے اعظم یوسف گیلانی اور راجہ اشرف کے نام ای سی ایل میں ڈالے جاچکے ہیںایجنسیاں سمجھتی ہیں کہ مال تو باہر دفن کرواچکے ہوں گے چلو “مُدا” کو تو نہ ہاتھ سے نکال بیٹھیں ۔پہلے ہی بیماری کا بہانہ خور چیمپئن کمانڈو مشرف دندناتا ہوا باہر نکل بھاگا۔کئی ایان علیاں حکمرانوں کا مال بیرون ممالک میںدفنانے کے لیے تیار ہیں۔سندھی حکومتی کئی وزراء موقع پاکر باہر ڈیرے ڈال چکے ہیں۔مگر دکھلاوے کے لیے اور اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک دوسرے پر طعن وتشنیع کے نشتر چلائے اور خنجر چبھوئے جارہے ہیں۔

مقتدر سیاسی جماعتوں پر سود خور سرمایہ پرستوں کا قبضہ ہونے کی وجہ سے من تُراملا ں بہ گوئیم تو مراحاجی بگو کی طرح خود کو سبھی گنگا نہائے ہوئے سمجھتے ہیں۔اس لیے چور وی کہندے چور او چور اور لگالو جتنا زور۔تحقیقاتی کمیشن ، جے آئی ٹی ،ٹی او آرز وغیرہ سب “دل کے خوش رکھنے کے لیے غالب یہ خیال اچھا ہے” کی طرح ان سے نہ آج تک کچھ نتیجہ برآمد ہو اہے اور نہ ہی ہو گا۔سیاسی کرپٹ مقتدرخاندانوں کی حزب اختلاف ہو یا حزب اقتدار دونوں طرف رشتہ داریاں اور گہری تعلق داریاں ہیں ایم این اے ،ایم پی اے ہائوسز میں رات گئے سبھی اکٹھے شراب و کباب و دیگر رنگ رنگیلیوں کی محفلیں سجاتے ہیں اور دن چڑھے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے تگ و دو کرتے اور اس طرح غراتے نظر آتے ہیں کہ الامان والحفیظ ۔اندرون خانہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ سارے کے سارے مال پر میں ہی کیوں نہ قابض ہو جائوں۔پانامہ لیکس کے مسئلہ کا عوامی حل ہی احسن طریقہ ہو گا جن جن کا نام ان میں آیا ہے یا مزید آئے گا۔انھیں میری سابقہ معروضات کے مطابق دیہاتی تھانیداروں کے سپرد کرڈالا جائے جو کہ مہینوں اور ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں نتیجہ آئوٹ کر دیں گے۔مال متال سے اپنا گھر بھی بھر لیں گے مگر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی علیحدہ کرکے سارا ہضم شدہ مال بر آمد ہو کر داخل خزانہ سرکار ہو جائے گا۔ اگر یہ کارنامہ مسلح افواج کی نگرانی میں ہو جائے تو بہتر ہو گا۔

Panama Papers Leak
Panama Papers Leak

تجربہ کے طور پر زرداری فارمولہ استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ باہر سے ڈھیر سارا مال کما کر لانے والے ایک سندھی باسی کی رقم بنک میں جمع تھی اس کی ٹانگ کے ساتھ ریموٹ کنٹرول بم باندھا گیا۔اور دومزید آدمی اس کے ساتھ بنک میں روانہ کیے گئے اس نے رقم نکلوائی اور باہر آکر ان کے حوالے کردی اسے پتاتھا کہ اس نے بنک میں ذرا سی بھی چوں چراں کی تو باہر سے کنٹرول کیا گیا بم اس کے پرخچے اڑا کر اسے بھسم کرڈالے گا بیچار امرتا کیا نہ کرتا۔مال حوالے کردیا اور جان کی امان پاگیا۔پانامہ لیکس کے مجرموں کی ٹانگوں کے ساتھ بم باندھ کر انھیں کھلے گرائونڈ میں پریڈ کروائی جائے۔سبھی راز اگلوانے اور ثبوتوں کی فراہمی کے لیے ان کے گلوں میں ٹیپ ریکارڈر فٹ کیے جائیں یہ سبھی پہلے ہی چکر میں فر فر سارے راز اگل دیں گے کہ جاں ہے تو جہاں ہے۔اور جان تو سبھی کو پیاری ہوتی ہے کہ “بھاڑ میں جائے سونا جو کانوں کو کاٹے” ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں کا بھرکس نکال دیا ہے اور کئی شہداء اس کے ماتھے کا جھومر ہیںاب ان کی تھوڑی سی توجہ سے معاشی دہشت گردوں کا بھی قلع قمع ہو سکتا ہے ملکی معیشت استحکام پذیرہو کر بیرونی قرضہ جات سے بھی مستقلاًجان چھوٹ جائے گی اور اربوں ڈالر واپس آنے سے ملک ترقی پذیر ہو گا۔

ایم کیو ایم فارمولا بھی سنیے یعنی جو مانگے ہوئے بھتہ یا منہ مانگامال دینے سے انکار کرے اس کی فیکٹریاں تک بمعہ مزدوروں کے جلا کر بھسم کر ڈالو۔ واضع رہے کہ اگر کوئی بھی جلدی انصاف والاطریقہ اختیار نہ کیا گیا تو غربت و مہنگائی کے جنوں اور اژدھوں کے ڈسے ہوئے خود کشیاں کرتے مظلوم افراد اور ان کے لواحقین جن کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے وہ اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتی ہوئی تحریک کے ذریعے مقتدر ہو کر سبھی مال نکلوا ہی لیں گے۔گیا وقت پھرہاتھ آتا نہیں اس وقت کوئی رو رعایت نہیں ہو گی ہو سکتا ہے چو کوں پر الٹا بھی لٹکنا پڑے۔

سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا

سبھی بڑی سرمایہ پرست پار ٹیوں کو ہر صورت اپنے انجام کو پہنچنا ہے انھیں کسی بھی قسم کے اوچھے ہتھکنڈے اب زندگی کے لمحات عطا نہیں کرسکتے یہ کیسے ممکن ہے کہ غرباء تو بھوک ننگ افلاس کی وجہ سے بیوی بچوں سمیت جل مریں اوریہ بھاری رقوم بیرون ملک دفنا کر زندہ رہیں؟خدا ئے عز و جل کے حضور پسے ہوئے طبقات کی آہ و بقا پہنچ چکی ہیں خدا کا فیصلہ اٹل ہوتا ہے۔

Dr Mian Ihsan Bari
Dr Mian Ihsan Bari

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
PMLN UK Leaders
Previous Post راجا محمد ندیم اور بیرسٹر امجد اقبال کو بیٹر برا کونسل کے کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد
Next Post کیا کبھی پاکستان میں بھی ایسی خبر…؟؟؟
Sadiq Khan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.