yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

شب معراج کی فضیلت وعبادت

F A Farooqi May 6, 2016 1 min read
Shab e Miraj
Share this:
Shab e Miraj
Shab e Miraj

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
رجب المرجب اسلامی سال کاساتواں مہینہ ہے۔اللہ رب العزت نے سال کے بارہ مہینوں میں مختلف دنوںاورراتوں کی خاص اہمیت وفضیلت بیان کر کے انکی خاص خاص برکات وخصوصیات بیان فرمائی ہیںقرآن حکیم میں ارشادباری تعالیٰ ہے ۔”بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں اللہ کی کتاب میں جب سے اس نے آسمان اورزمین بنائے ان میں سے چارحرمت والے ہیں یہ سیدھا دین ہے توان مہینوں میں اپنی جا ن پرظلم نہ کرواورمشرکوں سے ہر وقت لڑو جیساوہ تم سے ہروقت لڑتے ہیںاورجان لوکہ اللہ پاک پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔(سورة التوبہ پارہ ١٠آیت نمبر٣٦)اس آیت کریمہ کے تحت مولانانعیم الدین مرادآبادی خزائن العرفان میں فرماتے ہیں (چارحرمت والے مہینوں سے مراد)تین متصل(یعنی یکے بعد دیگرے) ذوالقعدہ ،ذوالحجہ ،محرم اورایک جدارجب المرجب ہے۔

عرب کے لوگ زمانہ جاہلیت میں بھی ان میں قتالِ یعنی جنگ حرام جانتے تھے اسلام میں ان مہینوں کی حرمت وعظمت اور زیادہ کی گئی حضرت سیدناامام محمدغزالی مکاشفة القلوب میں فرماتے ہیں “رجب”دراصل ترجیب سے نکلاہے اس کے معنی ہیں تعظیم کرنااس کواَلْاَحسبْ یعنی سب سے تیزبہائوبھی کہتے ہیں اس لیے کہ اس ماہِ مبارک میں توبہ کرنے والوں پررحمت کابہائوتیزہوجاتا ہے اور عبادت کرنے والوں پرقبولیت کے انوارکافیضان ہوتاہے اس کو اَلْاَ صَمّ یعنی خوب بہرابھی کہتے ہیں کیونکہ اس میں جنگ وجدل کی آواز بالکل سنائی نہیں دیتی اسے رجب بھی کہاجاتاہے ۔ حضرت سیدناانس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہۖنے ارشادفرمایاجنت میں ایک نہرہے جسے رجب کہاجاتا ہے جودودھ سے زیادہ سفیداورشہدسے زیادہ میٹھی ہے توجوکوئی رجب میں روزے رکھے گاتواللہ پاک اسے اس نہرسے سیراب کریگا۔(شُعب الایمان،مکاشفة القلوب)علامہ صفوری فرماتے ہیں

رجب المرجب بیج بونے کا،شعبان المعظم آب پاشی کااوررمضان المبارک فصل کاٹنے کامہینہ ہے لہذاجورجب المرجب میں عبادت کا بیج نہیں بوتااورشعبان المعظم میں آنسوئوں سے سیراب نہیں کرتاوہ رمضان المبارک میں فصلِ رحمت کیوں کرکاٹ سکے گا؟ مزید فرماتے ہیں رجب المرجب جسم کو شعبان المعظم دل کواوررمضان المبارک روح کوپاک کرتاہے ۔(نزہة المجالس)حضرت سیدناانس سے مروی ہے کہ نبیوں کے سردارحضرت محمد مصطفیۖکافرمان عالیشان ہے جس نے ماہ حرام میں تین دن جمعرات ،جمعہ اورہفتہ کاروزہ رکھا اس کے لئے دوسال کی عبادت کاثواب لکھاجائے گا۔ (مجمع الزوائد)نبی اکرم نورمجسم ۖکاارشادپاک ہے کہ رجب کی فضیلت باقی مہینوں پرایسی ہے جیسی کہ میری فضیلت باقی انبیاء کرام علہیم السلام پرہے اور رمضان شریف کی فضیلت ایسی ہے جیسی اللہ تعالیٰ کی فضیلت تمام بندوں پرہے۔(ماثبت من

Rajab
Rajab

السنة)آقاۖکاارشادپاک ہے کہ بے شک رجب عظمت والامہینہ ہے اس میں نیکیوں کاثواب دگناہوتاہے جوشخص رجب کاایک دن کاروزہ رکھے گاتوگویا اس نے سال بھرکے روزے رکھے ۔ستائیسویں رجب المرجب کے روزے کی بڑی فضیلت ہے حضرت سلمان فارسی سے روایت ہے کہ سرکارمدینہ راحت قلب وسینہ ۖنے ارشاد فرمایا رجب میں ایک دن اوررات ہے جواس دن کاروزہ رکھے اوروہ رات نوافل میں گزارے یہ سوبرس کے روزوں کے برابرہواوروہ ٢٧ویں رجب ہے اسی تاریخ کواللہ پاک نے محمدۖکومبعوث فرمایا۔(شعب الایمان)حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضوراکرم ۖنے ارشادفرمایا کہ جوشخص ستائیسویں رجب کوروزہ رکھے گااللہ تعالیٰ اس کے لئے ساٹھ مہنیوں کے روزوں کاثواب لکھ دے گا۔اس کی وجہ فضیلت یہ ہے کہ اس دن حضرت جبرائیل پہلی وحی لیکرحضوراکرمۖکی خدمت اقدس میں تشریف فرماہوئے اسی ماہ میں حضورۖکومعراج کہ فضیلت سے سرفرازفرمایاگیا۔حضوراکرم نورمجسم ۖنے ارشادفرمایاکہ ”رجب اللہ تعالیٰ کامہینہ ہے

جس نے رجب کاایک روزہ رکھااس نے اپنے لئے اللہ تعالیٰ کی رضاکوواجب کرلیا۔(مکاشفة القلوب)حضرت سیدناسلمان فارسی سے مروی ہے اللہ کے محبوب دانائے غیوب حضرت محمدمصطفیۖکافرمان ذیشان ہے رجب میں ایک دن اوررات ہے جو اس دن روزہ رکھے اوررات کوقیام (عبادت)کرے توگویااس نے سوسال کے روزہ رکھے اوریہ رجب کی ستائیسویں تاریخ ہے اسی دن محمدۖکواللہ پاک نے مبعوث فرمایا۔(شعب الایمان)سرکار علیہ الصلوٰة والسّلام نے ارشادفرمایا”رجب شریف ایک عظیم الشان مہینہ ہے اس میں اللہ تعالیٰ نیکیوں کودگناکرتاہے جوآدمی رجب المرجب کے ایک دن کا روزہ رکھتاہے گویاکہ اس نے سال بھرکے روزے رکھے اورجوشخص رجب المرجب کے سات دن روزہ رکھے تواس پردوزخ کے سات دروازے بندکیے جائیں گے جواسکے آٹھ دن کے روزے رکھے تواسکے لئے جنت کے آٹھ دروازے کھل جائیں گے اورجوآدمی رجب المرجب کے دس دن روزے رکھے اللہ تعالیٰ سے جس چیزکا سوال کریگاوہ اسے دیگااورجورجب کے پندرہ دن روزہ رکھے توآسمان سے ایک منادی پکارے گاکہ تیرے گزشتہ گناہ معاف ہو گئے پس نئے سرے سے عمل کر اورجو آدمی زیادہ روزے رکھے گااسے اللہ کریم زیادہ دیگا۔(ماثبت من السنة )

حضرت انس روایت کرتے ہیںکہ نبی کریم ۖ نے ارشادفرمایاکہ رجب کی ستائیسویںرات میں عبادت کرنے والوںکو100سال کی عبادت کاثواب ملتا ہے۔جوشخص ستائیسویں رجب المرجب کی رات بارہ رکعت نمازاس طرح پڑھے کہ ہررکعت میں سورة فاتحہ پڑھ کرقرآن کریم کی کوئی سورة پڑھے اوردورکعت پر تشہد (التحیات للّٰہ ) آخرتک پڑھ کر(بعددرود)سلام پھیرے اوربارہ کعت پڑھنے کے بعد100مرتبہ یہ تسبیح پڑھے سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلَّہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ پھر100 مرتبہ اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ اور100مرتبہ درودشریف پڑھے تودنیاوآخرت کے امورکے متعلق جوچاہے دعاکرے اورصبح میں روزہ رکھے تویقینااللہ تعالیٰ اسکی تمام دعائیں قبول فرمائے گامگریہ کہ وہ کوئی ایسی دعانہ کرے جوگناہ میں شمارہوتی ہوکیونکہ ایسی دعاقبول نہ ہوگی۔(شعب الایمان،احیاء العلوم صفحہ 372جلد1)حضرت عبداللہ بن عباس کامعمول تھاکہ رجب کی ستائیسویں کواعتکاف کی حالت میں صبح کرتے تھے اورظہرکے وقت تک نمازپڑھتے رہتے تھے اورظہرپڑھنے کے بعدتھوڑی دیرتک نفل پڑھاکرتے تھے اس کے بعدچاررکعت نمازپڑھتے اورہرایک رکعت میں ایک دفعہ الحمدشریف اورایک دفعہ موذتین ،تین دفعہ سورة القدراورپچاس مرتبہ سورة الاخلاص پڑھتے تھے اورکہاکرتے تھے کہ سرورکونین ۖکایہی معمول تھا۔

ALLAH
ALLAH

ایک دفعہ حضرت سیدناعیسیٰ روح اللہ علیہ السّلام کاگزرایک جگمگاتے نورانی پہاڑپرہوا۔آپ نے دیکھاکہ پہاڑسے نورکی شعائیں نکل رہی ہیں توآپ نے بارگاہ خداوندی میں عرض کی کہ رب العالمین پہاڑکواجازت دے وہ میرے ساتھ کلام کرے اتناکہناتھاکہ پہاڑنے عرض کی یاروح اللہ آپ کیاچاہتے ہیں توآپ نے پوچھاکہ تیری چمک دمک کیسی ہے توپہاڑنے عرض کی کہ میرے اندرایک مردِ خداہے جسکی برکت سے یہ ساری چمک دمک ہے توآپ نے پھربارگاہِ رب العزت میں عرض کیاکہ مولااس مردخداکومیرے سامنے حاضر کرپس پہاڑپھٹااورایک حسین وجمیل بزرگ حاضرہوئے اس بزرگ نے کہاکہ میںسیدناحضرت موسیٰ کلیم اللہ کی امت سے ہوںمیں نے اللہ رب العزت سے یہ دعامانگی تھی کہ میری عمراتنی لمبی فرماکہ تیرے پیارے نبی حضرت محمدۖ کی بعثت مبارکہ تک زندہ رہوں تاکہ میںبھی انکی زیارت کروں اوران کاامتی بننے کاشرف حاصل کروںالحمدللہ!میں اس پہاڑمیں چھ سوسال سے اللہ پاک کی عبادت میں مشغول ہوں

حضرت سیّدناعیسیٰ روح اللہ نے بارگاہ خداوندی میں عرض کی یااللہ عزوجل!کیاروئے زمین پرتیرے نزدیک اس آدمی سے بھی بڑھ کرکوئی بزرگ ہے تواللہ کریم نے فرمایااے عیسیٰ امت محمدی میں سے جوشخص رجب کے مہینہ میں ایک دن کابھی روزہ رکھے گاتومیرے نزدیک اس شخص سے بھی زیادہ بزرگ ہوگا۔بیت المقدس میں ایک عورت دن میں چارہزارمرتبہ سورة الاخلاص پڑھاکرتی تھی وہ رجب میں ادنیٰ لباس زیب تن فرماتی وہ بیمارہوئی تواس نے بیٹے کووصیت کی کہ میرے ساتھ میراادنیٰ لباس دفن کردیناجب فوت ہوئی توبیٹے نے بہترین کفن سے دفن کیااس کے بعداس نے خواب میں دیکھاکہ اس کی والدہ کہہ رہی ہے تجھ سے سخت ناراض ہوں کیونکہ تونے میری وصیت پرعمل نہیں کیابیٹے کوماں کے الفاظ کاخیال آیاکہ اس نے ادنیٰ لباس ہمراہ دفن کرنے کے لئے کہاتھاوہ لباس لے کرگیاقبرکھودی تواس میں ماں کی میت نہ تھی اس نے آوازسنی جس نے رجب میں ہماری عبادت کی ہم اسے تنہانہیں چھوڑتے ۔(مکاشفة القلوب)

اللہ رب العزت سے دعاگوہوں کہ اللہ پاک ہم سب کوصراط مستقیم پرچلنے کی توفیق عطافرمائے اوراس ماہ مبارک میں کثرت سے عبادت کرنے کی توفیق عطافرمائے اللہ رب العزت ہمارے ملک،جان ومال کی حفاظت فرمائے آمین بجاہ النبی الامین

Hafiz Kareem Ullah Chishti
Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل
0333. 6828540

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
American Republican Party
Previous Post امریکی صدارتی امیدوار کی ہرزہ سرائی
Next Post پرواز
Girl See Airplane

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.