yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

’’ معشیت کے کھیت کو خون پسینے سے سیراب کرنے والوں کا دن! ‘‘

Yesurdu April 30, 2016 1 min read
Share this:
'Day of the irrigated
‘Day of the irrigated

کسی بھی معاشرے میں مزدور اور معشیت کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے ۔معشیت کا پہیہ رواں رکھنے کے لئے مزدور طبقہ ایک ایندھن کی حیثیت رکھتے ہیں۔مانا کے آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی منظر عام پر آتی جا رہی ہے اور انسانوں کے ہاتھوں ہونے والے کئی کام آٹومیٹک مشینوں نے اپنے ذمے لے لیے ہیں لیکن مزدوروں یا انسانی وسائل کی اہمیت سے انکار تو کسی بھی دور میں نہیں کیا جا سکتا ویسے بھی جس ملک کی افرادی قوت جتنی ذیادہ صلاحیتوں سے لبریز ہو تی ہے اس ملک کی معشیت اتنی ہی مستحکم ہو تی ہے ۔پاکستان سمیت دنیا کے تقریبا 80 ممالک میں ’’یکم مئی‘‘ بطور مزدور ڈے منا یا جاتا ہے اس دن کو منانے کا آغاز تب ہوا جب 1886ء میں شکاگو کی ( حے مارکیٹ ) میں محنت کشوں نے اپنے حق کیلئے آواز اٹھائی ۔بدقسمتی سے مزدوروں کی اس عام ہڑتال کے دوران ایک نامعلوم شخص نے پولیس پر ڈائنامائٹ بم پھینک دیا اور پھر جواباًً پولیس نے بھی ورکرز کے اس ہجوم پر فائرنگ کر ڈالی یوں اس دن محنت کشوں کے ہونے والے قتل عام کے نتیجے میں اس دن کا آغاز ہوا۔1891ء میں سیکنڈ نیشنل کانگریس میٹنگ کے دوران یکم مئی کو بطور مزدور ڈے منظور کیا گیا۔ اگر ہم یکم مئی کی تاریخ کا جائزہ لیں تو ہمیں دنیا کے مختلف ممالک میں اس دن کو رونما ہونے والے مختلف واقعات پیش نظر آجاتے ہیں تاہم ذیادہ تر ممالک میں یکم مئی لیبر ڈے کے طور پر ہی منایا جاتا ہے۔پاکستان میں قانونی طور پر مزدور ڈے کا آغاز 1972ء میں ہوا اور اس سال سے یکم مئی محنت کشوں کے دن کے حوالے سے منا یا جانے لگا۔1919ء میں مزدوروں کے حق میں ابھرنے والی ایک تنظیم ILO (انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن) کی بنیاد رکھی گئی ۔آج پاکستان سمیت 185 ممالک اس تنظیم کے ممبران ہیں۔پاکستان تو اپنے قیام کے پہلے ہی سال میں اس تنظیم (آئی ایل او) کا ممبر بن گیا تھا۔جس کا مقصد مزدوروں کو معاشی حقوق دینا اور انہیں ان کے حق کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ لیکن اب زرا ایک سرسری نظر سے دیکھا جائے تو کیا پاکستان میں ورکرز کے حقوق کا واقعی خیال رکھا جا رہا ہے؟ کیا حقیقی معنوں میں انہیں اتنا معاشی تحفظ دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنا گزر بسر آرام سے کر سکیں ۔آخر کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں لیبر ڈے کو بھی لاکھوں محنت کش معمول کی طرح ہی خوار ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ ہماری بیکار حکومتی پالیسیاں اور آرگنائزیشنز ایک مزدور کی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی لانے میں کارآمد نہ ہو سکیں اگرچہ تنخواؤں میں چند ہزار روپے بڑھا کر انکی بناوٹی حمایت کی جاتی ہے مگر ملک میں افراطِ زر کا بہتا سونامی ان کی اس حمایت کو اپنے ساتھ ہی بہا کر لے جاتا ہے۔ہمارے ہاں بیچارے مزدور طبقے کو وسائل کی بجائے مسائل سے نوازدیا جاتا ہے۔مالک ذیادہ منافع کمانے کے چکر میں مزدور کاحق دبوچے جا رہے ہیں ۔یہاں ایک شعر یا د آگیا۔کہ
ؔ مکر کی چالوں سے بازی لے گیا سرمایہ دار
انتہائے سادگی سے کھا گیا مزدور مات
ویسے تو پاکستان میں بے روزگاری کے باعث کئی لوگ ہر روذ ہی ہولی ڈے منا رہے ہوتے ہیں لیکن جو افراد خوش قسمتی سے برسرروزگار ہیں اگر صرف ان ہی کی بات کی جائے تو پاکستان میں ایک مزدور کو جو اجرت یا معاوضہ دیا جاتا ہے اس میں عیش وعشرت اور دیگر اخراجات تو دور کی بات تین وقت کی دال روٹی ہی پوری نہیں ہوتی ہے۔ فاقہ کشی کی زندگی گزارنے والے ان محنت کشوں کی سکرتی آنتوں کے درد کو حکومت کیا جانے۔ یہاں تو یہ حساب ہے کہ ۔ غریبِ شہر ترستا ہے اک نوالے کو اور امیر شہر کے کتے بھی راج کرتے ہیں۔امریکہ ، برطانیہ ،فرانس اور جاپان جیسے جن ممالک نے بھی اپنی لیبر کے حقوق کا خیال رکھا تو ان کے اور اپنے ہاں کے مزدوروں کی معیار ذندگی میں فرق با آسانی نظر آتا ہے۔ پاکستان میں خاص کر مزدوروں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اس کی ایک اہم وجہ لیبر قوانین کی کمزوریاں اور خامیاں ہیں وگرنہ لیبر قوانین کا مقصد تو مزدوروں کی فلاح اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ مہنگائی ،اجرتوں میں کمی اور معاشرتی حالات سے تنگ مزدوروں میں بے چینی کی عجب کیفیت دیکھنے میں آرہی ہے۔اب تو تقریبا ہر روز ہی کسی نہ کسی شعبے میں ہڑتالیں عام دیکھنے میں آتی ہیں۔سرکاری ہو یا نجی شعبہ کوئی بھی بدعنوانی سے پاک نہیں رہا ایک گیٹ کیپر سے لے کر افسران تک اپنے اپنے مطابق لوٹ کھسوٹ میں مست دکھائی دیتے ہیں ۔ یکم مئی کے آتے ہی میڈیاپربھی مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے شعور تو جاگ جاتا ہے لیکن یہ سب صرف تبصروں کی حد تک ہی محدود رہ جاتا ہے پھر رات گئی بات گئی والا حساب ہو جاتاہے اگر اس دن کو منانے کا مقصد پورا نہیں کیا جا سکتا تو پھر نہ میڈیا ،نہ ہی حکومتی نمائندوں اور نہ ہی کسی دیگر متعلقہ تنظیموں کو شورواویلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ محنت کشوں کی قدرو قیمت کی اصل پہچان ترقی یافتہ ملکوں کو ہی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ خاص طور پر پاکستان میں لیبر سیفٹی ایکٹ متعارف کروانے کی اشد ضرورت ہے۔ہر سال ہزاروں مزدور کام کے دوران حفاظتی آلات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو کر اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں ان فیکٹریوں ، ملوں یا ان شعبوں میں جہاں کام کے دوران مزدوروں کی ذندگیوں کو ذیادہ خطرہ ہو وہاں ان کی سیفٹی کے لئے جلد از جلد مناسب اقدامات کئے جائیں۔ آخر میں یہ ہی کہ حکومت کا کوئی بھی پراجیکٹ خواہ وہ ملک کے لیے کتنا ہی سود مند کیوں نہ ہو لیکن اگر وہ اپنی عوام یا ایک مزدور کو معاشی فکر اور بھوک و افلاس سے نجات نہ دلا سکے تو لعنت ہے ایسے ہر حکومتی قدم پر۔ یاد رکھیں کہ عوامی خوشحالی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی یافتہ نہیں بن سکتا خواہ وہ اپنے دفاع یا انفراسٹرکچر جیسے اقدامات پر کتنی ہی رقوم کیوں نہ خرچ کر رہا ہو۔ ہر مہذب معاشرے کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے محنت کشوں کی عزت کرے اور ان کو پورا تحفظ فراہم کرے۔ لہذا ابھی بھی وقت ہے کہ حکومت محنت کشوں کی قدر جان لے اور ہرشعبے میں لیبر یونین کے جائز مطالبات کو بلا امتیاز تسلیم کرے کیونکہ ان محنت کشوں کی چییخ و پکار کے پیچھے توان کا حق چھپا ہوتا ہے۔ملکی معشیت کے کھیت کو اپنے خون پسینے سے سیراب کرنے والے ان محنت کشوں کا بھی توآخر اناج پر کچھ حق بنتا ہے نہ۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post ضلعہ کاؤنسل سانگھڑ کی چیئر مین شپ کا تاج کؤن پہنیگا
Next Post نامعلوم افرادنے نوجوان کو قتل کر کے اس کی نعش پٹرول پمپ کے عقب میں جھاڑیوں میں پھینک دی

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.