yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھارت سے تجارت، مکمل پابندی ضروری ہے

F A Farooqi April 29, 2016 1 min read
India Trade Ban
Share this:
India Trade Ban
India Trade Ban

تحریر: علی عمران شاہین
وزارت تجارت نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ تجارت میں بارہ سو نو اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے جبکہ ایک سو اڑتیس اشیاء کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ نئی امپورٹ پالیسی کے تحت بھارت سے زرعی مصنوعات، کیمیکلز، خام تیل، سٹیل، ادویات، سرجیکل آلات، گاڑیاں اور سپیئرپارٹس درآمد نہیں کئے جا سکتے جبکہ ٹیکسٹائل مصنوعات، سرامکس، سونے اور چاندی کے زیورات پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ دوسری طرف بھارت سے گائے، بھینس، بکریاں، بھیڑیں اور گوشت کے ساتھ سبزیاں و پھل وغیرہ درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن یہ سب کچھ زمینی راستے سے ہی منگوایا جائے گا۔

بھارت دنیا کے کئی ممالک بشمول امریکہ، پاکستان پر ایک عرصہ سے دبائو ڈال اور ڈلوا رہا تھا کہ پاکستان اسے پسندیدہ ترین تجارتی قوم کا درجہ دے کر ہر طرح کی تجارت کھول دے لیکن پاکستانی قوم کی مزاحمت کے باعث گزشتہ حکومت بھی یہ فیصلہ نہ کر سکی۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے 1996ء میں پاکستان کو ایم ایف این (موسٹ فیورڈ نیشن) کا درجہ دے رکھا ہے تو پاکستان ایسا کیوں نہیں کر رہا ؟اس حوالے سے حقیقت کیا ہے؟ یہ کوئی نہیں بتاتا کہ بھارت نے اگرچہ پاکستان کو ایم ایف این کا درجہ دیالیکن اس کے باوجود اس نے پاکستان سے کبھی کوئی ایسی معمولی چیزدرآمد نہیں کی جو ان کے ہاں تیار ہوتی ہے یا وہ کسی دوسرے ملک سے پہلے ہی منگوا رہے ہیں تاکہ وہ معمولی پائی پیسے کے برابر بھی پاکستان کے دست نگر نہ بن جائیں۔

دوسری طرف وہی بھارت پاکستان سے ایم ایف این کا درجہ حاصل کئے بغیر اپنے ہر طرح کے سامان سے پاکستان کی دکانیں اور مارکیٹیں بھر رہا ہے تاکہ پاکستان کی اپنی تمام تر پیداوار ختم ہو کر رہ جائے۔ پاکستان کہنے کو زرعی ملک ہے اور دریائے سندھ کے اردگرد کا علاقہ دنیا کا جہاں زرخیز ترین علاقہ ہے تو وہیں نہری پانی سے زراعت کا دنیا کا سب سے بڑا نظام قائم ہے۔ اس کے باوجود آج ہماری حالت یہ ہے کہ ہم ٹمائر اور آلو تک بھارت سے درآمد کرتے ہیں۔ اس کا لامحالہ نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ ہمارے کسان سبزیوں کی کاشت سے ہاتھ کھینچ رہے ہیں۔ پاکستان دنیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا بڑا اور نمایاں برآمد کنندہ ملک ہے لیکن ہماری مارکیٹوں میں اس وقت بھارتی کپڑے کی بھرمار ہے۔ بھارت ہمیں چند روپے سستا دھاگہ فروخت کر کے ہماری کپاس کی پیداوار کو ہی جڑ سے اکھاڑ رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر چاول برآمد کیا کرتا تھا اور پاکستان کا باسمتی چاول دنیا بھر میں سب سے مقبول معروف تھا لیکن اب بھارت نے اپنے چاول کو باسمتی کی جعلی خوشبو لگا کر ہماری وہ مارکیٹ بھی چھین لی ہے۔

Rice
Rice

نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ ہمارے چاول پیدا کرنے والے کسان اس وقت سوائے رونے دھونے کے اور کچھ نہیں کر رہے کہ وہ تو بے بس ہو چکے ہیں۔ بھارت ہمارے دریائوں کا پانی بند کرتا ہے توبدنام زمانہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اس نے پہلے تین دریا ہم سے ہتھیائے اور پھر باقی تین دریائوں پر ڈیم بنا اور سرنگیں کھود کھود کر وہ پانی کا رخ اپنی طرف موڑ رہا ہے۔ پاکستان اس پر دنیا بھر کے فورمز کے دروازے کھٹکھٹاتا ہے لیکن کہیںشنوائی نہیں ہوتی کہ ساری دنیا کی پہلی ترجیح بھارت ہے۔ جی ہاں! وہی بھارت کہ جو اول دن سے ہماراسب سے بڑا دشمن ہے۔

جس نے ہمیں مٹانا اپنااولین مقصدو منشا بنا رکھا ہے۔ اس دشمنی پر مبنی تاریخ اور واقعات کو چھوڑیے، تھوڑی دیر کیلئے ذرا ڈاکوئوں کے چھوٹو گینگ کو ہی دیکھ لیجئے کہ جن پر قابو پانے میں پولیس ناکام ہوئی تو فوج کو کتنی قوت کے ساتھ وہاں اترنا پڑا۔ کہنے کو یہ محض ڈاکو تھے لیکن جب ان کی حقیقت آشکار ہوئی تو پتہ چلا کہ ان کے پاس جدید سے جدید اورمہلک سے مہلک ہتھیار موجود ہیں۔ وہ طیارہ شکن توپوں تک سے مسلح ہیں اور انہیں یہ سامان جنگ خالصتاً بھارت کا مہیا کردہ ہے۔ ان ڈاکوئوں نے گرفتاریوں کے بعد بتایا کہ انہیں یہ اسلحہ افغانستان کے راستے ملتا تھا اور بھیجنے والا ظاہر ہے بھارت ہی تھا۔ بھارت ہمارے ملک کے خلاف سازشوں اور دشمنی کے سلسلے میں اس قدر نچلی سطح تک ملوث ہے کہ وہ پاکستان میں ڈاکوئوں اور چوروں تک کی سرپرستی کرتا ہے، انہیں اسلحہ و مالی امداد تک مہیا کرتا ہے۔ اب بھلا بتایئے کہ کیا ایسے بھارت کے ساتھ کبھی کوئی دوستی، تجارت یا تعلقات کی بہتری کا سوچا جا سکتا ہے؟

بھارت نے جاسوس کل بھوشن یادیو کو اپنا سرکاری فوجی افسر بھی تسلیم کر لیا ہے جس کے گینگ کے لوگ اب ملک بھر میں پکڑے جا رہے ہیں۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ بھارت کی اتنی کھلی دشمنی کے باوجود ہمارے اقتدار اور سیاست کے ایوانوں میں اس حوالے سے مکمل خاموشی ہے۔ چھوٹو گینگ کو ملنے والے بھارتی اسلحہ کے حوالے سے کسی نے بات تک کرنا گوارا نہیں کی۔ کچھ ایسی ہی صورتحال کشمیر کے حوالے سے بھی ہے جہاں بھارت نے کشت و خون کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ کشمیری قوم کے بچے، جوان، عورتیں اور بوڑھے پاکستان سے محبت او راس کے دفاع میں کھڑے ہو کر جانیں قربان کر رہے ہیں۔ وہاں ہر روز پاکستان کا پرچم لہرایا جاتا ہے اور بھارتی فورسز اس ”جرم” کی پاداش میں کشمیریوں کے ساتھ جو سلوک کرتی ہیں وہ سب کے سامنے ہے لیکن حرام ہے کہ کبھی کسی سیاستدان کی زبان سے بھارت کی مذمت میں یا کشمیریوں کی حمایت میں کبھی کوئی جملہ نکل جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرپشن ایک بہت بڑا عفریت ہے اس کا علاج و تدارک ضروری ہے لیکن کیا اس کے ساتھ ساتھ ملک کے دفاع اور دشمن سے ہم کبھی غافل رہ سکتے ہیں، ظاہر ہے ہرگز نہیں۔ بھارت ہمارا کشمیر 70سال سے دبا کر بیٹھا ہے۔

Kashmir
Kashmir

وہ اس کشمیر کے راستے ہی تو ہمارا پانی بند کر رہا ہے اور کشمیری لوگ ہمارے دریائوں کے پانی میں اپنا خون شامل کر کے ہمارے نان جوئیں کی پیداوار میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ ہمیں سب سے پہلے اپنے اس سب سے بڑے دشمن کو پہچاننا اور اس کا قصہ پاک کرنا ہو گا۔ بھارت کے ساتھ تجارت اول دن سے صرف اور صرف گھاٹے کا سودا رہی ہے۔ ہم جو کچھ بھارت سے آج منگوا رہے ہیں ،کل تک وہ سب کچھ ہم خود پیدا کرتے رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تجارت کا توازن ہمیشہ 1:5 سے زائد رہا ہے، یعنی ہم بھارت سے خریداری کہیں زیادہ کرتے ہیں جبکہ اس کو برآمدات انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ہمیں سالانہ کروڑوںڈالر کا خسارہ ہوتا ہے۔ یہ گھاٹے والا سودا ہمیں سب سے پہلے بند کرنا ہو گا۔ بھارت کواس کا اصل چہرہ دکھانا او راس کی پاکستان، اسلام اور کشمیر دشمنی کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنا ہمارا فرض اولین ہونا چاہئے۔ یہ ہماری کتنی بڑی خوش قسمتی تھی اور اب بھی ہے کہ 70سال سے کشمیری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

دنیا کے تمام علاقائی تنازعات میں سب سے مضبوط اور قانونی مقدمہ کشمیری عوام ہے لیکن ہمارے ہاں پائی جانے والی سستیوں سے بھارت نے ہمیشہ فائدہ اٹھایا اور ہمیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ بحیثیت قوم، سیاستدان، سیاسی کارکن یا شہری ہمیں بھارت کے حوالے سے آنکھیں کھول کر رکھنا ہوں گی۔ بھارت ایسا مکار دشمن ہے کہ ہمیشہ دوست اور ساجھی بن کر وار کرتا ہے۔ نریندر مودی کی پاکستان اور مسلم دشمنی کسی سے پوشیدہ نہیں لیکن وہی مکار لومڑی کی سی چال چلتے ہوئے ہمارے وزیراعظم کو کئی عالمی فورسز پر خود لپک کر ملتا ہے بلکہ لاہور ان کے گھر تک پہنچ جاتا ہے۔

ہندو برہمن کی یہ عیاری سادہ لوح مسلمان کبھی نہ سمجھ سکے اور ہمیشہ اس سے نقصان اٹھایا۔ اگر آج بھی ہم آنکھیں کھولنے میں کامیاب ہو جائیں تو بھارت کو اس کی حیثیت دکھانا اور اپنے حقوق حاصل کرنا چنداں مشکل نہیں۔ ہمارے سامنے ہی تو سری لنکا نے بھارت کو بے بس کیا ہے۔ ایک محلے جتنی تین لاکھ آبادی رکھنے والا ملک مالدیپ اگر بھارتی چنگل سے خود کو نکال سکتا ہے تو دنیا کی چوتھی بڑی ایٹمی قوت اور 5واں بڑا ملک آخر کیوںکر اپنے دشمن کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس سے معذرت خواہانہ رویہ اختیار کر سکتا ہے۔

Imran Shaheen
Imran Shaheen

تحریر: علی عمران شاہین
برائے رابطہ: 0321- 4646375

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Eunuchs
Previous Post جڑتے ہیں خدا سے یوں جڑنے والے
Next Post ۔،۔ ناگزیر اقدام ۔،۔
Panama Paper

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.