yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

روبوٹ

F A Farooqi April 14, 2016 1 min read
Robot
Share this:
Robot
Robot

تحریر:شاہد شکیل
تیز ترین،ذہین ،فرمانبرداراور تاحیات زندہ رہنے والی مشین جسے روبوٹ کہتے ہیں دنیا میں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور ان کے راستے میں کوئی روکاوٹ نہیں لیکن کیا انسان کی طرز پر بنائی جانے والی اس مشین سے انسان خوفزدہ ہیں ؟اس مشین کو اب کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ یہ ہی مستقبل میں دنیا کے حاکم بن جائیں گے انہیں لاکھ دھکے دئے جائیں گھونسوں کی بارش کی جائے بیٹ، ہاکی اور لاٹھیوںسے پیٹا جائے پھر بھی گرکر کھڑے ہو جائیں گے کیونکہ انہیں اپنے فرائض انجام دینے کیلئے ہائی ٹیکنالوجی سے فکس کر دیا گیا ہے۔امریکی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس نے گزشتہ ہفتے روبوٹس کی صلاحیتوں پر ایک ویڈیو فلم پیش کی جس میں ان کے تیار کردہ روبوٹ ایٹلاس کو منظر عام پر لایا گیا جسے دیکھ کر کچھ ناظرین نے اچھا تاثر نہیں لیا لیکن نئی جنریشن میں یہ مشین انتہائی مقبول ہورہی ہے ۔ٹائیٹینم اور ایلو مینیم کے بنے انسانوں سے مشابہت رکھتے یہ روبوٹ کسی سرکس کے بندر کی طرح سوشل نیٹ ورک پر بھی اپنے کرتب دکھاتے رہے جو کسی لطیفے سے کم نہیں تھے لیکن یہ لوہے کے بندر بہت جلد دنیا پر قبضہ کر لیں گے،کمپنی کا کہنا ہے۔

ہمیں اس میٹل جنریشن کا خیر مقدم کرنا چاہئے کیونکہ مستقبل میں ہم ان کے ماتحت اپنی زندگی بسر کریں گے باالفاظ دیگر یہ ہمارے مالک یا حاکم کہلائیں گے۔بوسٹن ڈائنامکس کے چئیر مین مارک رائیبرٹ کا کہنا ہے اصل میں ہم نے روبوٹس محض فوجی مقاصد اور دیگر عوامل کے لئے تیار کئے تھے مثلاً ملٹری آپریشن میں اپنا کردار ادا کر سکیں یا تباہ شدہ علاقوں میں صفائی وغیرہ کے کام آ سکیں لیکن طویل ریسرچ کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ مشین دوسرے مقاصد کے لئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور وہ دن دور نہیں جب روبوٹ روزمرہ زندگی میں انسانوں کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے اور ایسا مقام حاصل کریں گے جو دنیا میں زندگی کا حصہ بن جائے گا۔فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ ہمارے اس فیوچر پلان سے مطمئن ہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور خاص طور سے گزارش کی ہے کہ انہیں بھی ایک ذہین روبوٹ درکار ہے جو ان کی بیٹی کی دیکھ بھال کر سکے،برلن میں ہونے والی ایک تقریب میں زیورچ یونیورسٹی کے تیار کردہ روبوٹ کا مظاہرہ مارک زوکر برگ نے دیکھا کہ جس میں وہ ایک چھوٹے بچے کا پیمپرز کسی ماہر آیا یا نرس کی طرح تبدیل کرتا ہے ۔

Laser technology cameras
Laser technology cameras

سب مہمانوں کے دل جیت لئے ،روبوائے نامی یہ روبوٹ یعنی ہیو مینائڈ مشین انسانوں کی طرح اپنی نیلی آنکھیں گھماتا ہے اور تالیوں کی گونج میں اپنے لوہے کے ہاتھوں سے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہے اس کا قد کاٹھ انسان جیسا اور وزن تقریبا اسی کلو ہے یہ روبوٹ بہت متاثر کن اور نئی جنریشن میں مقبول ہو چکا ہے کیونکہ اس میں جو انسٹرومنٹس ایڈجسٹ کئے گئے ہیں تقریباً وہی یا ان سے مشابہت رکھتے ہوئے کئی انسٹرومنٹس مستقبل کی ہائی ٹیک کاروں میں بھی استعمال کئے گئے ہیں مثلاً سٹیریو کیمرے جو راستے میں حائل روکاوٹوں کا پتہ لگاتے ہیں جدید لیزر ٹیکنالوجی کیمروں کو مخصوص طریقے سے بذریعہ سیٹلائٹ امداد پہنچاتی ہے اور چوبیس گھنٹے یہ تمام اوزار سٹینڈ بائی رہتے ہیںعلاوہ ازیں اس میٹل مین کو بیرونی بیٹری سے توانائی حاصل ہوتی رہے گی ،ماہرین کا کہنا ہے اس سے قبل جو روبوٹ تیار کئے گئے انہیں بجلی کی تاروں سے منسلک کیا جاتا تھا۔

لیکن نئے روبورٹ کی توانائی کا نظام موجودہ دور میں استعمال ہونے والے سمارٹ فونز یا لیپ ٹاپ سے مشابہت رکھتا ہے جسے چند برسوں بعد بذریعہ سیٹلائٹ منتقل کر دیا جائے گا جس کے لئے ان میں ہزاروں گنا تیز چپس اور دیگر ہائی ٹیک ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی،ابتدائی مرحلوں میں یہ روبوٹ تباہ شدہ علاقوں مثلاً جنگوں کے بعد یا قدرتی آفات سے متاثر زلزلہ یا سیلابی علاقوں میں اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ کئی سائنسدانوں نے یہ سوال بھی کیا کہ ایٹلس کیوں اور کیسے مثبت کردار ادا کر سکتا ہے کیا انسانوں کو اس کی ضرورت ہے ؟ کیا یہ روبوٹ صرف سامان اٹھانے کے کام آئیں گے ؟ جی نہیں ،روبوٹ کے بانی کا کہنا ہے یہ مشین نہ صرف سامان اٹھائے گی بلکہ پیزا بھی ڈیلیور کرے گی لیکن ہم اسے پیزا بوائے نہیں بنانا چاہتے بلکہ انسان کی بھلائی کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، مثلاً ہمارے روبوٹ آج بھی ان علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جہاں ایک انسان کی جان کو خطرہ ہے۔۔

Scientists
Scientists

سائنسدانوں کا کہنا ہے ہمیں ماضی کو ٹٹولنے کی ضرورت نہیں کہ سائنس نے کتنی تیزی سے ترقی کی ہے بلکہ ایک نظر گزشتہ برس پر ہی ڈالی جائے کہ موسم گرما میں امریکی محکمہ دفاع کے ہائی ٹیک ڈیپارٹمنٹ میں اکیس روبوٹیک چیلنج متعارف کروائے گئے اور انہیں تباہ شدہ علاقوں میں تعینات کیا گیا جہاں انکی صلاحیتوں پر دوبارہ ریسرچ کی گئی مثلاً وہ کوڑا کرکٹ کیسے جمع کرتے ہیں کسی زخمی انسان کو فرسٹ ایڈ کیسے پہنچاتے ہیں آرمی کے ہیوی ٹرک کیسے چلاتے ہیں وغیرہ اور ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ ایک انسان اور روبوٹ کی حرکات و عوامل میں کوئی فرق نہیں یعنی ایک رئیل سائنس فکشن فلم کے مترادف سمجھا جا سکتا ہے

،تاہم انسان اور انسان کی بنائی ہوئی مشین کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہم روبوٹ میں سانس نہیں ڈال سکتے لیکن ہائی ٹیک توانائی سے انسان جیسا کام ضرور لے سکتے ہیں کیونکہ انسان کا مقابلہ دنیا کی کوئی مشین نہیں کر سکتی،کئی ٹیسٹ میں روبوٹ فیل بھی ہو چکے ہیں کیونکہ کئی بار اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے انہیں پینتالیس منٹ صرف ہوتے ہیں جبکہ وہی سوال یا عمل ایک بچہ تین منٹ میں حل کر لیتا ہے ۔ماہرین اور سائنسدانوں کا کہنا ہے یہ بات درست ہے کہ مستقبل میں روبوٹ ہی دنیا کا نظام سنبھال لیں گے لیکن انہیں ان مقام تک پہنچانے میں انسان کی عقل کا کمال ہے۔

Shahid Sakil
Shahid Sakil

تحریر:شاہد شکیل

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات سے روکا: اعتزاز احسن
Next Post پولیس لائن گجرات مین تین روزہ ریفرشرکورس مکمل ہو گیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.