yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیاسی طلسم ہو شربا

F A Farooqi April 12, 2016 1 min read
Nawaz Sharif Family
Share this:
Nawaz Sharif Family
Nawaz Sharif Family

تحریر : ایم سرور صدیقی
لوگ کہتے ہیں تو یقینا ٹھیک ہی کہتے ہوں کہ نواز شریف حکومت کے خلاف ایک اور بحران نے سر اٹھالیاہے حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات آئس لینڈ اور یو کرائن کے وزرائے اعظم کو نگل چکے ہیں برطانیہ، ارجنٹائن، انڈونیشیا، جرمنی، سنگاپور، ہانگ کانگ اور نہ جانے کتنے ممالک میں شور مچاہواہے کہ بااثرشخصیات نے ٹیکس چوری کیا اور ملکی وسائل کو لوٹ کرآف شور کمپنیاں بنائیں اس میں بڑے بڑے نامی گرامی اور نیک نام ملوث ہیں ۔پاکستان میں پانامہ لیکس کے انکشافات پر شاید اتنا سخت ردِ عمل نہ دیکھتے میں آتا اگر اس میں نواز شریف خاندان کا تذکرہ نہ ہوتا ویسے تو پانامہ لیکس کی لسٹ میں 200سے زائد پاکستانیوںکا نام شامل ہے جن میں سابق وزیر ِ اعظم بے نظیربھٹو،چوہدری پرویزالہی، چوہدری شجاعت حسین، تہمینہ درانی ،رحمن ملک،جاوید پاشا،سینیٹرعثمان سیف اللہ سمیت درجنوں افراد کے نام درج ہیں۔

دستاویزات کے مطابق میاں نوازشریف کے بیٹوں حسن نواز، حسین نواز،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ملکیت آف شور کمپنیاں ہیں جن کے نام نیلسن انٹرپرائزز،اور نیسکول لمیٹڈ ہیںنیلسن انٹرپرائزز کا تانا بنا سعودی عرب کے سرور پیلس سے جوڑا گیاہے جہا ںمیاں نوازشریف کے چھوٹے بیٹے حسن نوا زمقیم ہیں بتایا جاتاہے کہ حسین نواز اور ان کی بہن مریم نواز نے لندن میں اپنی جائیدادگروی رکھ کرنیسکول لمیٹڈ اور دوسری کمپنیوں کے لئے 1کروڑ38لاکھ ڈالر کے حصول کے لئے جون 2007ء میں ایک دستاویز پر دستخط کئے تھے جبکہ جولائی 2014 ء میں یہ کمپنیاں کسی اور کے نام پر منتقل کردی گئیں۔

اس کے بعد حسن نوازشریف کو برٹش ورجن آئس لینڈز میں ہینگون پراپرٹی ہولڈنگز کا اکلوتا ڈائریکٹر ظاہرکیاگیاہے ہینگون نے اگست2007ء میں لائبیریا میں واقع کیسکون ہولڈنگزسٹیبلشمنٹ لمیٹڈ کو ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر میں خریدلیا عوام کے لئے یہ سب کچھ طلسم ہوشربا سے کم نہیں تھا اللہ ہی جانتاہے اس ملک کے ساتھ کیا ہورہاہے اور کیوں ہورہاہے؟ عمران خان نے شریف خاندان کی ان خفیہ کمپنیوں کے خلاف اعلان ِ جنگ کردیا ہے ان کے ساتھ شیخ رشید اور ڈاکٹر پروفیسرطاہرالقادری بھی مدد کو موجودہیں۔

PTI
PTI

تحریک ِ انصاف نے رائے ونڈ میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیاہے آج کل چاروں اطراف پانامہ لیکس کی گونج ہے میاں نوازشریف کے حامی ان کا بھرپور دفاع کررہے ہیں لیکن اندازبتارہاہے ان کی بھی ہوایاں اڑی صاف دکھائی دیتی ہیں عمران خان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف حکومت میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں ،ڈاکٹر پروفیسرطاہرالقادری نے مسلم لیگ ن کو پانامہ لیگ قراردیدیاہے جبکہ پیپلز پارٹی کے سیدخورشیدشاہ اور اعتزازاحسن بھی میاں نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیںاس میں کوئی شک نہیں میاں نواز شریف کا جادو ابھی تک سیاست کے سر پر چڑھ کر بول رہاہے یہ بلا شبہ ان کی مقبولیت کی معراج ہے کہ پاکستان کی حالیہ تاریخ میں ان سے مقبول لیڈر پیدا نہیںہواجس نے اپنے بیشتر ہم عصر سیاستدانوںکو میدان ِ سیاست سے آئوٹ کردیا ہے۔

لیکن پانامہ لیکس سکینڈل منظر ِ عام پر آنے سے ان لوگوںکو ایک شاک لگاہے جو میاں نوازشریف سے شدید محبت کرتے ہیں جبکہ ان کے مخالفین تو ایک عرصہ سے شیر کے بارے میںتو اب لوگ ایک دوسرے کو میسج بھیج بھیج کر تھک گئے ہیں کہ چودہ سال کا بھوکا شیر ہر چیز ہڑپ کرتا چلا جارہاہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔اور اس حکومت نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر لا چھوڑاہے جسے منتوں مرادوںسے اقتدار میں لائے تھے اگر بغور دیکھا جائے تو میاں نوازشریف کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب نہیں ہو سکی عوام کی حالت اور غریبوں کے حالات وہی ہیں اس کے باوجود وزیر ِ اعظم اکثر کہتے رہتے ہیں۔

ہمارے مخالفین ترقی کے دشمن ہیں ویسے آپس کی بات ہے جناب میاں نواز شریف صاحب!آپ کو تنہائی میں ضرور غورکرنا چاہیے تیسری باروزیراعظم بننے کے باوجود عوام کی حالت کیوں نہیں بدلی ان کے حالات ویسے کے ویسے کیوں ہیں؟ دور دراز کے علاقوں کا ذکرنہیںلاہور جیسے شہر میں بھی عوام بنیادی سہولتوںسے محروم ہیں مہنگائی، افراط ِ زر،غربت، جرائم ،لوڈشیڈنگ ،ناخواندگی،مہنگی تعلیم،علاج معالجہ کی سہولتوںکی عدم دستیابی اور دیہات سے لے کر میٹروپولیٹن تک عوامی مسائل ایک سنگین مسئلہ بنے ہوئے ہیں اور شاہ کے مصاحبوںکو مولا جٹ بننے سے فرصت نہیں۔۔بیشترآبادیوں میںپینے کا
پانی گندا ہے۔۔

Poverty
Poverty

غربت ،مہنگائی بیروزگاری سے لوگ پریشان ہیں،لوڈ شیڈنگ سے معیشت مفلوج ہوتی چلی جارہی ہے۔ آپ کے دور ِ حکومت میں بھی چائنہ سے آنے والے ریلوے انجنوں اور نندی پور پاور پر اجیکٹ سے قوم کو کھربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑاہے تو پھر ترقی کے دعوے کیسے؟۔۔ سڑکیں،پل،عمارتیں بنانا ہی ترقی کا معیارہوتا تو غریب کبھی خودکشی نہ کرتے۔۔زندہ قومیںچیلنجزکا سامنا کرنا جانتی ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے آ پ کوعوام کی خدمت کیلئے چناہے یہ کوئی کم اعزاز نہیں ۔۔ لوگوںکو موجودہ حکومت سے بہت امیدیں اور میاں نوازشریف سے بہت سی توقعات ہیں عوام کو مایوس نہ کریں ا ب بھی میاں صاحب آپ نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا تو یقینا تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی صدائے جرس ہے عروج کو زوال آتے دیر نہیں لگتی۔کہتے ہیں عروج کو زوال ایک تلح حقیقت ہے جسے بیشترلوگ تسلیم نہیں کرتے ا ب جو میاں نواز شریف پر چاروں اطراف سے یلغارہورہی ہے ان کے خفیہ اثاثے ظاہرہورہے ہیں یقینا میاں نوازشریف ایک مشکل صورت ِ حال سے دوچار ہیں جگ ہنسائی الگ ہورہی ہے۔

اس سے پہلے آصف علی زرداری کی کرپشن کہایناں ہرخاص و عام میں گردش کررہی تھیں اب میاں نوازشریف جیسے ایک مقبول عوام لیڈر کے خفیہ اثاثوںکا منظز ِ عام پر آنا اور حسین نوازکا آف شور کمپنیوںکی ملکیت کا اعتراف کرنا عوام کے لئے ایک تازیانے سے کم نہیں ہے ۔ ایک اور بات میاں نوازشریف نے قوم سے خطاب میں عوام کو اپنی فیملی کے بارے میں” حقائق” بتانے کی کوشش کی ہے کاش وہ یہ بھی بتاتے تھے سعودی عرب والی سٹیل ملز انہوںنے کتنے میں فروخت کی؟ ان کے خاندان کی ملکیت آف شور کمپنیاں کتنی ہیں اور ان کا کاروباری سرمایہ کتنا ہے ؟ اور ان کے اثاثوںکی کل مالیت کیاہے؟۔

کتنا سرمایہ پاکستان سے بھیجا گیا سب کچھ سچ سچ بتا دینا چاہیے تھا یہی ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں ہے جماعت اسلامی کے سراج الحق کا یہ کہناہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات ٹریلر ہے ابھی پوری فلم باقی ہے ایک ٹریلر نے ہی پوری قوم کو چکرا کررکھ دیاہے پوری فلم کیاہوگی یہ سوچناہی حکمرانوںکے لئے ہیبت ناک ہے اور عوام کیلئے خوفناک ہے۔ سیاسی طلسم ِ ہوشربا یقینا ملکی حالات پر گہرے اثرات مرتب کرے گا کرپٹ سیاستدان اب ہیرو نہیں زیرو ہوجائیں گے یقینا عوام کی نظروںسے گرجائیں گے نظروںسے گرنا نفرت کی سب سے بری شکل ہے ۔۔ایک خیال ذہن میں آتاہے کیا پانامہ لیکس کے انکشافات حکمر ان خاندان کے زوال کا نقطہ ٔ آغازہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Sirajul-Haq AND Imran-Khan
Previous Post عمران اور سراج کے مطالبات
Next Post با اثر افراد نے چھٹی پر آئے پاک فوج کے جوان کو بے دردری سے قتل کر دیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.