yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

عوامی مسائل میں حصہ داری

F A Farooqi April 12, 2016 1 min read
Democracy
Share this:
Democracy
Democracy

تحریر : محمد آصف اقبال
یہ عجب اتفاق ہے کہ ایک جانب ملک کی نو ریاستوں میں سوکھا پڑا ہے اور کسان حد درجہ متاثر ہے تو وہیں پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن جاری ہیں۔ عجب اتفاق ہم نے اس لیے کہا کہ انتخابی موسم ہی تو دراصل وعدوں اور جملوں کا موسم بہار ہوتا ہے لیکن توجہ طلب پہلو یہ ہے کہ وہ کون سی بات ہے کہ جس کے نتیجہ میں گزشتہ کئے گئے وعدے پورے نہ کرتے ہوئے بھی مزید وعدوں اور جملوں کے بیان کرنے میں دقت نہیں ہوتی بلکہ حوصلہ بھی ملتا ہے۔

واقعہ یہ ہے کہ یہ دور جمہوریت اور جمہوری نظام کا دور کہلاتا ہے۔جہاں عوام اپنی پسند کے نمائندے منتخب کرنے کی مجاز ہوتی ہے۔ اور یہی وہ نکتہ ہے کہ چونکہ عوام اپنی پسند کا نمائندہ خود منتخب کررہی ہے،لہذا اس کی پسند کے سابقہ و موجودہ نمائندے بتاتے ہیں کہ اگر وہ ان کو منتخب کر لیں گے تو وہ کیا کچھ ان کے لیے کریں گے ،جنہوں نے انہیں منتخب کیا ۔پھر یہی وجہ انتخاب انہیں یہ حوصلہ اور جرات بھی بخشتی ہے کہ وہ مزید وعدے اور جملے عوام کے درمیان عوامی جلسوں میں اداکریں۔ جمہوری نظام میں ہم سب اس بات سے بھی باخوبی واقف ہیں کہ جہاں سیاسی لیڈران وعدے کرنے اور جملے بازی سے نہیں ہچکچاتے وہیں عوام بھی اس ماحول کی عادی ہو چکی ہے۔غالباً یہی وجہ ہے کہ وہ بھی سیاسی جلسوں کو سیاسی جملے بازی سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔اور وہ یہ یقین بھی کر چکے ہیں کہ ان جلسوں میں کیے گئے وعدے حقیقتاًپورے نہیں ہونے ہیں۔

اس سب کے باوجود چونکہ سیاست سے ہمارا راست یا بلاواسطہ تعلق استوار ہوتا ہے لہذا خوشی کے ساتھ یا اظہار ناپسندیدگی کے ،ہمیں بھی اس مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔دوسری جانب ووٹ حاصل کرنا اور ووٹوں کی گنتی جس میں کوئی کسی سے آگے تو کسی سے پیچھے ہوتا ہے ،کی بنیادیں بھی وہ نہیں ہیں جو بظاہر نظر آتی ہیں۔یہ پوری تصویر جو پیش کی گئی ہے جہاں ایک جانب دلچسپ ہے تو وہیں حد درجہ تشویشناک بھی ہے ۔اور ہماری تشویش بھی بس یہی ہے کہ عوام کے پیش نظر ووٹ دینے اور نہ دینے ،حکومت کے انتخاب اور ردّکے جو پیمانہ قائم ہوتے جا رہے ہیں ،مستقبل قریب میں وہ مزید سنگین شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

Politics
Politics

لہذا وہ افراد اور گروہ جو خودکوموجودہ سیاست سے الگ رکھنا چاہتے ہیں اور جن کے پیش نظر ایک صاف ستھری زندگی کے معنی ،اس میدان غلاظت سے دوری اختیار کرنے کے سوااور کچھ نہیں،ان کی یہ فکر و نظریہ کم از کم موجودہ دور میں صحیح قرار نہیں دی جا سکتی۔حالات کے پیش نظر صاف ستھری زندگی گزارنے والوں کو چاہیے کہ وہ ایک بار پھر اپنی فکر و نظریہ پر نظر ثانی فرمائیں۔ہاں یہ الگ بات ہے کہ ہر شخص سیاسی جماعت سے وابستہ ہو یہ لازم نہیں ہے۔اس کے باوجود ہر شخص سیاسی میدان میں جاری کھیل سے کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی مرحلہ میں متاثر وملوث ہے۔اور جبکہ وہ متاثر بھی ہیں اورملوث بھی توکیونکر مسائل کے انبار سے وہ خود کو الگ کرپائیں گے۔اور یہ کیسے مانا جاسکتا ہے کہ مسائل جن میں ہر صبح اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے،مسائل کے اضافہ میں ،آپ ،آپ کا کردار،اعمال اور افکار و نظریات شامل نہیں ہیں؟ساتھ ہی یہ بات بھی خوب اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ شراکت داری متحرک رہ کر ہی نہیں جمود کی حالت میں زیادہ ہوا کرتی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوںہندوستان میں امام کعبہ کی آمد جو گرچہ ویزا نہ ملنے کی وجہ سے منتظمین کے لیے باعث تشویش تھی،آخر کار حکومت نے ویزا فراہم کیا اور حرم شریف کے امام ہندوستان تشریف لائے۔ان کی آمد ہندوستانی مسلمانوں کے لیے باعث خوشی ہے۔اور جس تپاک سے ہندوستانی مسلمانوں نے ساتھ ہی مختلف مسالک کے علماء کرام نے ان کا استقبال کیا ہے وہ خود قابل دید ہے۔امام حرم سے محبت ،ان کی عزت اوران کا تقدس امت مسلمہ میں اگر پایا جاتا ہے توغالباًاس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ وہ بذات شخص مقدس ہیں بلکہ یہ تمام دلچسپیاں اور محبتیں جو چھلکتی ہیں تو صرف اس بنا پر کہ وہ اُس مقدس مقام سے وابستہ ہیں جسے اللہ اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کی دیگر عبادت گاہوں میں اعلیٰ ترین مرتبہ عطا کیا ہے۔پھر اس لیے بھی کہ اللہ تعالیٰ نے مقام حرم کو پرامن حرم بنایا ہے،ایک ایسا پر امن جائے قیام جہاں ہر طرح کے ثمرات کھچے چلے آتے ہیں۔

یہی بات قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے:کہ “کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے ایک پر امن حرم کو ان کے لیے جائے قیام بنا دیا جس کی طرف ہر طرح کے ثمرات کھچے چلے آتے ہیں، ہماری طرف سے رزق کے طور پر؟ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہم تباہ کر چکے ہیں جن کے لوگ اپنی معیشت پر اِترا گئے تھے۔ سو دیکھ لو، وہ ان کے مسکن پڑے ہوئے ہیں جن میں ان کے بعد کم ہی کوئی بسا ہے، آخر کار ہم ہی وارث ہو کر رہے(القصص:٥٨-٥٧)۔لہذا اہل حرم،خادم حرمین و شریفین اور ائمہ حرمین،جو بارہا حکومتی کی جانب سے طے شدہ مقاصد کے تحت مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہیں،ان تمام کو اس آیت کی روشنی میں نہ صرف اپنی حقیقی حیثیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے بلکہ چاہیے کہ وہ ،ان تمام قوت باطلہ کا آلہ کار بننے سے بھی گریز کریں،جن کے شر سے آج پوری دنیا میں فسادبرپا ہے۔اور اگر ایسا نہیں ہوا ،توپھر یاد رکھنا چاہیے کہ حدود حرم اور مسجد حرام میں نماز کی ادائیگی کی جو اہمیت ہے وہ حدودِ حرم اور مسجد سے باہر نہیں ہے۔ٹھیک اسی طرح جو محبت اور عزت امت مسلمہ سے آج انہیں حاصل ہے۔

Alcohol Ban
Alcohol Ban

اگر انہوں اپنی حیثیت کے برخلاف عمل کیا۔یا انہوں نے قوت باطلہ کا آلہ کار بننا ہی پسند کیا ،تو مجموعی طور پر امت مسلمہ بھی مجبور ہوگی کہ انہیں ان کی اصل حیثیت سے وہ واقف کرادیاجائے۔اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:”شد رحال (بغرض ثواب رخت سفر باندھنا) صرف تین مسجدوں ہی کی طرف کیا جائے ۔مسجد حرام، میری یہ مسجد (یعنی مسجد نبوی) اور مسجد اقصیٰ (بیت المقدس)”(صحیح بخاری)۔اور یہ سب جانتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مسجد شعب یا مسجد جمیزہ کی طرف شد رحال کر کے جائے گا تو ہم کہیں گے کہ یہ جائز نہیں ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ شد رحال صرف تین مسجدوں ہی کی طرف کیا جائے۔ اگر حرم کی ہر مسجد کی طرف شد رحال جائز ہوتا تو پھر دسیوں بلکہ سینکڑوں مسجدوں کی طرف شد رحال جائز ہوتا۔پس یہ حدیث کافی ہے امت مسلمہ کے لیے اور آئمہ ولیڈران امت کے لیے بھی کہ وہ اپنی حیثیت اور حدودِ شرعی کا پاس و لحاظ رکھیں۔

آخری بات جو قابل تذکرہ اورقابل تعریف ہے،وہ بہار حکومت کا شراب نوشی پر مکمل پابندی کا اعلان اور پہلے مرحلہ میں مکمل عمل درآمد ہے۔اس کے باوجود ام الخبائث سے پاک ریاست کا تصور تب ہی ممکن ہے جبکہ ریاست کے شہری بھی حکومت کے فیصلہ کوتعاون فراہم کریں۔واقعہ تو یہ ہے کہ اسلام نے شراب کو حرام قرار دیا ہے۔

ساتھ ہی ان تمام نشہ آور اشیاء کو بھی جو انسان کو خیر و فلاح سے نکال کر شروفساد میں مبتلا کرنے والی ہیں۔اس کے باوجود حددرجہ افسوناک صورتحال یہ ہے کہ تمام ہی مقامات پر مسلمانوں کی نسل نوخیز اس نشہ کی بدترین لت میںمبتلاہوتی جا رہی ہے ۔اور اگر عام شہریوں کی بات کی جائے تو ان کی اکثریت نہ اس کو برائی مانتی ہے،نہ اس کے سامنے حرام و حلال کا مسئلہ ہے اور نہ ہی معاشرتی سطح پر اس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔برخلاف اس کے ان کے یہاں شراب عام مشروب کی طرح استعمال کی جاتی ہے۔فرق صرف اتنا ہے کہ صحت کے نقطہ نظر اور خاندنی مسائل میں وہ اس کو مضر سمجھتے ہیں۔اس کے باوجود یہ قوت ِاقتدار ہی ہے جوہر قسم کے فیصلے لینے میں رکاوٹ نہیں بنتی۔اور اگر فیصلہ جو لیا گیا ہے وہ عوام کے لیے بھی سود مند ہو تو پھر عوام بھی بھرپور انداز میں تعاون دیتی ہے۔اس صورت میں ملک کی راجدھانی دہلی پر نظر ڈالی جائے تو یہاں بھی شراب پر پابندی نہیں ہے۔

گرچہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے ۔اس لحاظ سے اسے مثالی ہونا چاہیے تھا،لیکن آج تک کسی بھی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی۔اس موقع پر میں اپیل کروں گا ان حضرات سے جو شراب کو حرام قرار دیتے ہیں،انہیں اس جانب پیش قدمی کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی عام باشندگان دہلی کے تعاون سے حکومت کو متوجہ و مجبور کرنا چاہیے کہ وہ یہاں بھی شراب پر مکمل پابندی عائد کریں۔ممکن ہے عوامی رجحان اور منظم و منصوبہ بند طویل مدتی سعی و جہد کے نتیجہ میں یہاں بھی حکومت فیصلہ لینے پر مجبور ہو جائے۔اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ عمل ہر لحاظ سے نہ صرف قابل تعریف بلکہ منکر کے ازالہ اور معروف کے قیام میں داخل ہوجائے گا۔پھر یہ اور ان جیسے دیگر اعمال شہادت دیں گے کہ واقعی ہمیں نہ صرف عوام الناس بلکہ ان کے مسائل سے بھی حقیقی دلچسپی ہے۔

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Raising Children
Previous Post مائنڈ سیٹ
Next Post مسجد البلال ویانا میں 16 اپریل کو یوم حضرت صدیق اکبر کے سلسلہ میں زکر محفل ہو گی۔ اکرم بٹ
Akram Butt

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.