yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں

    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
بین الاقوامی خبریں

پاکستان اور بھارت سوچیں ایٹمی دوڑ خطے کو کس جانب لے جائے گی: اوبامہ

Yesurdu April 2, 2016 1 min read
Share this:
take to Obama
take to Obama

صدر براک اوبامہ کا کہنا ہے جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے امریکا اور روس کو پہل کرنا ہو گی
واشنگٹن (یس اُردو) واشنگٹن میں دو روزہ عالمی جوہری سلامتی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ، صدر براک اوبامہ کا کہنا ہے کہ بھارت اورپاکستان بھی سوچیں کہ ایٹمی دوڑ خطے کو کس جانب لے جائے گی، جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے امریکا اور روس کو پہل کرنا ہو گی۔ صدر براک اوبامہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کرنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اوبامہ کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک کوسوچنا ہو گا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ خطے کو کس طرف لے جا سکتا ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جوہری سیکیورٹی کا نظام نہایت مؤثر ہے ۔ واشنگٹن میں دو روزہ جوہری سلامتی کانفرنس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوبامہ نے انتہائی مہلک ہتھیاروں کو جدید بنانے کی کوششوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں مزید کمی کرے ۔ امریکا کے ڈرون حملوں کے حوالے سے صدر اوبامہ نے کہا کہ اس پر کچھ تنقید بالکل جائز ہے کیونکہ ان میں بے گناہ لوگ بھی نشانہ بنتے ہیں ۔ اس سے پہلے کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے کہا کہ داعش جیسے گروپوں کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے مزید عالمی تعاون کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف آپریشن مشکل ضرور ہے مگر کامیابیاں مل رہی ہیں ۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ جوہری دہشت گردی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کوششیں کی گئیں ، تاہم ان کوششوں کے باوجودخطرات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کانفرنس کے دوران دئیے گئے ظہرانے سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان جوہری تحفظ اور سلامتی سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 40 برس سے محفوظ سول ایٹمی پروگرام چلا رہا ہے اور عالمی ادارے آئی اے ای اے اور دوسرے ممالک سے مکمل تعاون کر رہا ہے ۔ کانفرنس کے دوران طارق فاطمی کا امریکی صدر باراک اوبامہ سے مصافحہ بھی ہوا ۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، افسر کے قتل میں ملوث دوسرا ٹارگٹ کلر گرفتار
Next Post نجم سیٹھی کی وزیر اعظم سے ملاقات کی خواہش ادھوری رہ گئی

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.