yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

بزم غزل کی طرف سے بین الاقوامی طرحی مشاعرہ کا اہتمام

F A Farooqi March 24, 2016 1 min read
Bazme Ghazal
Share this:
Bazme Ghazal
Bazme Ghazal

پٹنہ (پریس ریلیز) واٹس ایپ گروپ ‘بزم غزل ‘ کی طرف سے ایک شاندار بین الاقوامی طرحی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہندوستان اور ہندوستان سے باہر کے معروف شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ کی صدارت ترانۂ بہار کے خالق مشہور و معروف نوجوان شاعر ایم آر چشتی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نوجوان شاعر و صحافی ڈاکٹر منصور خوشتر اور کامران غنی صبا نے مشترکہ طور پر انجام دئیے۔

مشاعرہ میں جن شعرائے کرام نے شرکت کی ان کے اسمائے گرامی ہیں: ایم آر چشتی، پروفیسر اسرائیل رضا، مرغوب اثر فاطمی، ڈاکٹر منصور خوشتر، کامران غنی صبا، خورشید الحسن نیر (ریاض)، منصور قاسمی (ریاض)، نور جمشیدپوری (ریاض)، اصغر شمیم، ڈاکٹر مظفر بلخی، نیاز نذر فاطمی، نصر بلخی، جہانگیر نایاب، یوسف جمیل اورنگ آبادی اور ایم رضا مفتی۔صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے ایم آر چشتی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ واٹس ایپ مشاعروں کی جو روایت بزم غزل نے شروع کی تھی وہ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور ملک و بیرون ملک اس طرز کے مشاعرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ اراکین بزم غزل کے تعاون سے ٹکنالوجی کا صحیح استعمال کر کے شعر و ادب کو فروغ دینے کی کوششیں کی جاتی رہیں گی ۔ مشاعرہ میں پیش کیے گئے کلام کا منتخب حصہ پیش خدمت ہے۔

ایم آر چشتی
میں نہ کہتا تھا محبت نہیں کرنا ائے دوست
”اب اگر ٹوٹ گئے ہو تو شکایت کیسی”
خورشید الحسن نیر
جس سے حاصل ہو محبت ، نہ عنایت، نہ سکوں
بنت حوا تو بتا ایسی بغاوت کیسی
ڈاکٹر مظفر بلخی
وقت کے درد کو افسانہ بنا کر بلخی
ہے حقیقت کو چھپانے کی روایت کیسی
پروفیسر اسرائیل رضا
ہم تو کہتے تھے رضا دل نہ لگانا ہرگز
”اب اگر ٹوٹ گئے ہو تو شکایت کیسی”
ڈاکٹر منصور خوشتر
راہ دشوار، سفر دھوکہ تو منزل موہوم
بے وفا سے کوئی امید رفاقت کسی
نصر بلخی
رہِ الفت میں طلب کرتے ہو راحت کیسی
آبلہ پائی نہیں ہو تو مسافت کیسی
کامران غنی صبا
خواب ہو، دل ہو، امیدیں ہوں کہ آئینہ صبا
ٹوٹنے والی کسی شئے کی حفاظت کیسی
نور جمشید پوری
متحد رہ نہ سکے فرقوں میں بانٹا خود کو
”اب اگر ٹوٹ گئے ہو تو شکایت کیسی”
اصغر شمیم
دینے والے تجھے دینا ہے تو دل کھول کے دے
ہاتھ کو روک لیا ہے تو سخاوت کیسی
مفتی منصور قاسمی
تجھ کو منزل کا پتہ ہے نہ مجھے گھر کی خبر
ایک کشتی کے مسافر ہیں عداوت کیسی
ایم رضا مفتی
مدتوں بعد ترے شہر کو آیا ہوں میں
جام دیدار پلا دے یہ بخالت کیسی
مرغوب اثر فاطمی
دیکھو سرحد سے گھسے آتے ہیں ہر دن مہماں
چوکسی ایسی ہو مہمل تو حفاظت کیسی
نیاز نذر فاطمی
عمر بھر طفل طبیعت کو شرارت سوجھی
وقت آخر میں جگی خواہش جنت کیسی
جہانگیر نایاب
مطلبی ہو گیا نایاب زمانہ سارا
اب بدل جائے اگر کوئی تو حیرت کیسی
یوسف جمیل
ایک اک کر کے دئیے سارے بجھے جاتے ہیں
ان ہوائوں کو یہ سوجھی ہے شرارت کیسی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan Day Ceremony Norway
Previous Post ناروے میں یوم پاکستان کی تقریب غیرروایتی انداز میں
Next Post حقیقی تبدیلی کیلئے اقبال کے افکار اور قائداعظم کے اصولوں پر چلنا ہو گا ، محمد الیاس چوہدری

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.