yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

تعلیمی چینلز وقت کی اہم ضرورت

F A Farooqi March 24, 2016 1 min read
Teaching
Share this:
Teaching
Teaching

تحریر : محمد ارشد قریشی
آج کل ایک لفظ تقریبا روز ہی کہیں نہ کہیں سنائی دیتا ہے کہ جناب میڈیا کا دور ہے اور نظر بھی کچھ ایسا ہی آتا ہے کہ یہ ہے ہی صرف میڈیا کا دور جیسے ہی ٹی وی آن کرکے ریموٹ ہاتھ میں تھاما اب سمجھ ہی نہیں آتا کہ کس چینل پر ٹہرا جائے کسی دیکھا جائے کسے چھوڑا جائے بس ادھر ادھر چینلز تبدیل کرنے میں ہی کافی ٹائم گذر جاتا ہے کیبل پر ملکی اور غیر ملکی چینلز کی یلغار سے نظر آتی ہے انٹرٹینمٹ ، خبروں، اسلامی چینلز، ملکی اور غیر ملکی فلموں، ڈراموں، موسیقی ، بزنس اور کھیلوں کے سینکڑوں چینلز کی بھرمار ہے کہیں کہیں تو ایک چینل کے کئی مزید چینلز ہیں۔

میں اکثر اوقات اپنے میڈیا سے منسلک دوستوں سے یہ ذکر کرتا ہوں کہ جناب یہ کیا ماجرہ ہے کہ مجھے تو ان سینکڑوں چینلز کے ہونے کے باوجود اب بھی کچھ تشنگی سی محسوس ہوتی ہے تو مجھے برجستہ جواب ملتا ہے کہ جناب چینلز پر وہی آتا ہے جو پبلک دیکھنا چاہتی ہے جب ان سے یہ سوال کروں کہ کیا میں یا میری سوچ سے مطابقت رکھنے والے دوسرے لوگ پبلک نہیں ہیں کیونکہ وہ نہ ہی دیکھایا جاتا ہے نہ ہی سنایا جاتا ہے جو مجھ جیسے بہت سے دوسرے لوگ دیکھنا یا سننا چاہتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ جناب آپ کی تشنگی ختم ہونے کی ایک ہی صورت ہے کہ آپ جو دیکھنا چاہتے ہیں وہ چینل خود ہی شروع کردیں ! کاش میرے پاس اتنے وسائل ہوتے تو میں نہ صرف اپنی تشنگی ختم کرلیتا بلکہ کروڑوں لوگوں کو بھی سیراب کردیتا۔

آپ بھی سوچ رہے ہونگے کہ میں بات کررہا ہوں ٹی وی کی اور ساتھ میں ذکر کررہا ہوں سننے کا تو یہ حقیقت ہے کہ لاکھوں لوگ ٹی وی صرف سنتے ہیں یعنی ان کی بصارت سے محروم ہوتے ہیں میں نے ایک مرتبہ نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز صاحب کا ایک انٹریو سنا جس میں ان سے ان کے مشہور جملے کے بارے میں سوال کیا گیا کہ آپ پروگرام کے شروع میں کہتے ہیں کہ دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام قبول ہو ایسا کیوں تو انھوں نے جواب میں کہا کہ انھیں کئی ایسے لوگوں کے پیغام ملتے تھے جو بصارت سے محروم تھے لیکن میرا پروگرام شوق سے سنتے تھے ان کا شکوہ تھا کہ ہم آپ کا پروگرام سنتے ہیں لیکن آپ ہمیں سلام نہیں کرتے اس لیئے میں نے یہ جملہ بولنا شروع کیا۔

Channel
Channel

اس حوالے کے بعد آتے ہیں اصل موضوع پر کہ مجھے ان چینلوں کی دنیا میں کوئی بھی تعلیمی چینلز نظر نہیں آتے اگر کوئی ایک آدھ نظر آتا ہے تو اس کا کسی قسم کا بھی تعلق ہمارے نظام تعلیم سے نہیں ہوتا مطلب یوں کہہ لیں کہ کوئی ملکی تعلیمی چینل نہیں ہے جس کی اس وقت اشد ضرورت ہے اور اس کے لیئے نہ صرف حکومت کو سوچنا ہوگا بلکہ تمام ٹی وی چینل مالکان اور سرمایہ داروں کو بھی سوچنا ہوگا یہ بہت اچھی بات ہے کہ سیاسی اور جمہوری پارٹیوں کے مطالبے پر اگر حکومت اسکول ، کالج اور یونیورسٹی نہیں بنواتی تو کوئی سرمایہ دار آگے بڑھ کر اس کار خیر کا ذمہ خود اٹھالیتا ہے یہ اچھی روایت ہی لیکن اگر اسی طرح تعلیمی چینلز کے لیئے بھی سوچا جائے تو اس کے نہ صرف ہمارے تعلیمی نظام پر مثبت اور دور رس اثرات مرتب ہونگے بلکہ شرح خواندگی کے بڑھنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایک سیمینار میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 18 کروڑ آبادی والے اس ملک میں تقریباً 60 فیصد نوجوان ہیں جنِ کی عمریں 15 سے 24 سال کے درمیان ہیں جبکہ 18 سے 29 سال کی عمر والے 5 کروڑ نوجوانوں میں 55 فیصد شہروں میں رہتے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوان تقریباً 58 سے 60 فیصد ہیں۔ اسِ ضمن میں شاید ایک مفروضہ یہ پیش کیا جائے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد، بالخصوص شہروں میں رہنے والے نوجوان، ٹیلی ویژن کے مقابلے میں انٹرنیٹ پر وقت بتانے کو ترجیح دیتی ہے، لیکن پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے (پی ڈی ایچ ایس) کی ایک ریسرچ سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ 87 فیصد گھروں میں ٹیلی ویژن جبکہ صرف 17 فیصد گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔

دنیا بھر میں تعلیمی چینلز براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشنز کے توسّط سے پیش کیے جاتے ہیں یا پھر پرائیوٹ یونیورسٹیاں مقامی اور ادارتی سطح پر ایسے چینلز نشر کر رہی ہیں تعلیمی معاونت کے علاوہ تعلیمی چینلز پر ایسے نوجوانوں کو جو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنے کے خواہش مند ہیں اور وقت کی قلّت یا وسائل کی کمیابی کے باعث اسِ خواہش کو پورا کرنے سے قاصر ہیں، مختلف ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسز بھی سکھائے جا سکتے ہیں تاکہ وہ خود کفیل ہو سکیں اور اپنا بھر پور کردار پوری مستعدی کے ساتھ نبھا سکیں۔

Live Learning
Live Learning

چینلز کی آن لائن اسٹریمنگ، لائیو اور دوبارہ ٹیلی کاسٹ، اور پروگرام کے دوران لائیو کالز کی سہولت ایک پروگرام کو بآسانی الیکٹرونک کلاس روم میں تبدیل کر سکتی ہے، نیز طلباء کے لیے ایسے پروگرامز سے بوقتِ ضرورت استفادے کو بھی ممکن بنا سکتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے لیے بھی یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے جہاں وہ اپنی تعلیمی سہولتوں کی نہ صرف مناسب تشہیر کر سکیں گے بلکہ طلباء کے لیے بہتر گائیڈنس بھی فراہم کر سکیں گے۔

اگر آج پاکستان کے کسی بھی شہر میں حالات خراب ہوں تو طلباء تیزی سے چینل بدلتے نظر آتے ہیں کہ کل تعلیمی ادارے کھلیں گے کہ نہیں یا پھر امتحانات ہونگے کہ نہیں وغیرہ وغیرہ لیکن اگر اس میڈیا کے دور میں کوئی ایک تعلیمی چینل شروع کردیا جائے جس میں صرف اور صرف تعلیم اور تعلیمی اداروں سے متعلق خبریں اور پروگرام نشر کیئے جائیں۔

طلباء کی تعلیم کے بارے میں تعلیمی ماہرین کے ذریعہ رہنمائی کرائی جائے دنیا کے تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلباء کے لیئے اسکالرشپ کے طریقہ کار سے آگاہی دی جائے تو یقینی طور پر ایسا چینل طلباء کے لیئے بہت سود مند ثابت ہوگا اور میں سمجھتا ہوں ایسا تعلیمی چینل شروع ہونے کے بعد ہر تعلیمی ادارہ اپنے طالبعلموں کی آگاہی کے لیئے اپنے تمام اعلانات ان چینل کے ذریعے نشر کرے گا جس سے طلباء کا ایک بڑا مسعلہ حل ہوجائیگا اور شائید اسی پبلک میں سے لاتعداد لوگ میری طرح ایسا چینل دیکھنے کے خواہش مند ہونگے۔

Muhammad-Arshad-Qureshi
Muhammad-Arshad-Qureshi

تحریر : محمد ارشد قریشی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Women-in-Hijab
Previous Post پردہ عورت کی پہچان
Next Post بدلتے رنگ
Materialist

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.